14 اگست 2013 ، آپ پاکستان کو کیا تحفہ دینا چاہیں گے؟

الف نظامی

لائبریرین
14 اگست 2013 ، یوم آزادی پاکستان​
آپ پاکستان کو کیا تحفہ دینا چاہیں گے؟

میں پاکستان میں ایک پودا لگانا چاہوں گا تا کہ وطنِ عزیز سر سبز و شاداب بن سکے
( پاکستان میں شجر کاری )

مثبت تبدیلی لانا
اپنے آپ سے دریافت کیجیے کہ آپ لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی پیدا کرنے کے لیے کیا کریں گے؟
وہ کیا سر گرمیاں ہیں جنہیں آپ اس کرہ ارض کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے شروع کر سکتے ہیں؟ (شجر کاری ، ماحول دوستی)
آپ اس سر زمین کو روشن تر بنانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ ( شمسی توانائی)
آپ کسی کی زندگی کیسے بچا سکتے ہیں (ادویات ، عطیہ خون )
ایک بچے کی زندگی میں بہتر مقام حاصل کرنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں ( تعلیمی منصوبے)

  • چند درخت لگانا
  • ماحول کو صاف رکھنے کے لیے علاقے میں کام کرنا
  • کسی بچے کی تعلیمی ذمہ داری اٹھانا
  • معاشرتی بہبود کے دوسرے کاموں میں مشغول رہنا
  • کسی بچے کے لیے کتابیں یا یونیفارم خریدنا
  • کسی کے لیے نئے کپڑے خریدنا
  • مستحقین کے لیے ادویات خریدنا
  • کسی بیوہ کے لیے سلائی مشین خریدنا
  • سکولوں یا کالجوں میں بلا معاوضہ لیکچر دینا
  • کینسر کے مریضوں کے ساتھ چند گھنٹے گزارنا
  • کسی غریب گھرانے کی گذر اوقات بہتر بنانے کے لیے انہیں کسی زندگی بخش کام یا کاروباری مہارت بڑھانے کے لیے ان کے کام میں رہنمائی کرنا
  • مسجد صاف کرنے میں چند گھنٹے گزارنا
  • مقامی مسجد کو مختلف چیزیں مثلا پنکھے ، واٹر کولر وغیرہ عطیہ کرنا
  • کسی غیر منافع بخش ہسپتال کو ایمبولینس عطیہ کرنا
  • کسی سکول ، ڈسپنسری یا مسجد کی تعمیر میں مدد دینا
  • علاقے کے لیے سٹریٹ لائٹس کا عطیہ دینا
  • کسی مصروف گلی میں پیدل چلنے والوں کے لیے واٹر کولر کا عطیہ دینا
  • تعلیم بالغاں کے لیے کام کرنا
  • سیلاب ، زلزلہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا

"زیادہ بوو ، زیادہ کاٹو ، کم بوو ، کم کاٹو" (چینی کہاوت)

(شاہراہِ کامیابی از فائز ایچ سیال سے ماخوذ)
 
آخری تدوین:

عینی شاہ

محفلین
میں پاکستان کو بہت سی دعا دینا چاہوں گی ۔۔اللہ میرے وطن کو ہمیشہ سلامت رکھیں ۔آمین
اور یہ ملی نغمہ بھی پاکستان کے نام کروں گی کہ۔۔اے پیارے لوگو! سجدے میں جا کر مانگو دعا یہ خدا سے ۔۔۔خاک وطن کو سیراب کر دے اپنے کرم کی گھٹا سے :):)
 
الف نظامی

لائبریرین
میں پاکستان کو بہت سی دعا دینا چاہوں گی ۔۔اللہ میرے وطن کو ہمیشہ سلامت رکھیں ۔آمین
اور یہ ملی نغمہ بھی پاکستان کے نام کروں گی کہ۔۔اے پیارے لوگو! سجدے میں جا کر مانگو دعا یہ خدا سے ۔۔۔ خاک وطن کو سیراب کر دے اپنے کرم کی گھٹا سے :):)
بہت اچھی بات ہے!
اگر ممکن ہو تو
"چند بیج بونے کے لیے اپنے ارد گرد جگہ تلاش کیجیے" ( ہینری وین ڈائیک)
 
الف نظامی

لائبریرین
مثبت تبدیلی لانا
اپنے آپ سے دریافت کیجیے کہ آپ لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی پیدا کرنے کے لیے کیا کریں گے؟
وہ کیا سر گرمیاں ہیں جنہیں آپ اس کرہ ارض کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے شروع کر سکتے ہیں؟ (شجر کاری ، ماحول دوستی)
آپ اس سر زمین کو روشن تر بنانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ ( شمسی توانائی)
آپ کسی کی زندگی کیسے بچا سکتے ہیں (ادویات ، عطیہ خون )
ایک بچے کی زندگی میں بہتر مقام حاصل کرنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں ( تعلیمی منصوبے)

  • چند درخت لگانا
  • ماحول کو صاف رکھنے کے لیے علاقے میں کام کرنا
  • کسی بچے کی تعلیمی ذمہ داری اٹھانا
  • معاشرتی بہبود کے دوسرے کاموں میں مشغول رہنا
  • کسی بچے کے لیے کتابیں یا یونیفارم خریدنا
  • کسی کے لیے نئے کپڑے خریدنا
  • مستحقین کے لیے ادویات خریدنا
  • کسی بیوہ کے لیے سلائی مشین خریدنا
  • سکولوں یا کالجوں میں بلا معاوضہ لیکچر دینا
  • کینسر کے مریضوں کے ساتھ چند گھنٹے گزارنا
  • کسی غریب گھرانے کی گذر اوقات بہتر بنانے کے لیے انہیں کسی زندگی بخش کام یا کاروباری مہارت بڑھانے کے لیے ان کے کام میں رہنمائی کرنا
  • مسجد صاف کرنے میں چند گھنٹے گزارنا
  • مقامی مسجد کو مختلف چیزیں مثلا پنکھے ، واٹر کولر وغیرہ عطیہ کرنا
  • کسی غیر منافع بخش ہسپتال کو ایمبولینس عطیہ کرنا
  • کسی سکول ، ڈسپنسری یا مسجد کی تعمیر میں مدد دینا
  • علاقے کے لیے سٹریٹ لائٹس کا عطیہ دینا
  • کسی مصروف گلی میں پیدل چلنے والوں کے لیے واٹر کولر کا عطیہ دینا
  • تعلیم بالغاں کے لیے کام کرنا
  • سیلاب ، زلزلہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا

"زیادہ بوو ، زیادہ کاٹو ، کم بوو ، کم کاٹو" (چینی کہاوت)

(شاہراہِ کامیابی از فائز ایچ سیال سے ماخوذ)
 
آخری تدوین:

عمراعظم

محفلین
حسبِ توفیق مذکورہ کاموں میں حصہ لیتے رہے ہیں ، آئندہ بھی لیتے رہیں گے۔ان شا اللہ۔
ایک مثبت اور وقت کی ضرورت کے مطابق دعوتِ عمل دینے پر بہت سی داد الف نظامی صاحب۔اللہ آپ کے اس عمل سے راضی ہو جائے۔آمین
 
بہت شکریہ الف نظامی صاحب،

اتنے سارے اچھے کاموں کی فہرست ارسال کرنے کا شکریہ۔ انشاءاللہ حسبِ توفیق کچھ نہ کچھ ضرور کریں گے۔

بہت شکریہ عمراعظم ، محمداحمد: تبدیلی مثبت عمل کی تکرار سے جنم لیتی ہے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
ماحولیاتی آلودگی بلخصوص پلاسٹک کے تھیلوں کے نقصانات سے آگہی اور تھلیسمیا کے لیے دامے درمے سخنے
کام کرنا اور اپنی سوچ کو مثبت رکھنا میری ذمہ داری ہے تحفہ نہیں کہ خود کو تحفہ دینے کے لائق نہیں پاتا
 
الف نظامی

لائبریرین
ماحولیاتی آلودگی بالخصوص پلاسٹک کے تھیلوں کے نقصانات سے آگہی اور تھلیسمیا کے لیے دامے درمے سخنے
کام کرنا اور اپنی سوچ کو مثبت رکھنا میری ذمہ داری ہے تحفہ نہیں کہ خود کو تحفہ دینے کے لائق نہیں پاتا
زبیر مرزا : پلاسٹک کے تھیلیوں کا متبادل کیا ہے؟
 
نایاب

لائبریرین
میری جان و مال و آل سب پاک وطن پہ قربان ۔۔۔۔
کہ ماں کی خدمت فرض ہے ۔۔۔۔۔
محترم زبیر مرزا بھائی جیسی ہستیاں گاہے بگاہے کوئی نہ کوئی خدمت وطن و عوام کے مثبت منصوبے سامنے لاتی رہتی ہیں ۔
اور میں بھی دامے درمے سخنے شریک رہنے کی کوشش کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔
زبیر بھائی کے دھاگے " تھیلیسیمیا " بارے نے مجھے اور میرے دوستوں کو خیر کے سفر میں شامل ہونے کی ترغیب دی ۔
اور آپ کی جانب سے گاہے بگاہے شجر کاری بارے آگہی مہم نے چاہے کیکر کے ہی سہی کچھ پودے مجھ سے لگوا دیئے ۔
 
ایک اچھا مثبت قدم ترغیب دلاتا ہوا ۔جو لوگ پہلے سے ہی اس قسم کے رفاعہ عامہ کے کاموں میں رضاکارانہ طور پر مصروف ہیں اُن کے لیے بہت سی دعائیں ۔
مگر مسلہ یہ ہے کہ ہم سب گفتار کے غازی ہیں ۔۔مزا تو تب ہے کہ اس ضمن میں کچھ عملی اقدامات بھی کیے جائیں ۔
ویسے اگر ہمارے اختیار میں ہوتا تو ہم نشے کے عادی افراد کی بحالی اور اُن کو نارمل زندگی کی طرف لانے کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور کرتے ۔منشیات جیسی لعنت نے ہمارے ملک کے اُس طبقے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جو زندگی کی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں ۔خاندان بھر کی تنہا کفالت کرنے والے اسی لعنت کے ہاتھوں اپنی زندگیاں برباد کر چکے ہیں ۔کاش ! ان کے لیے کچھ کیا جا سکتا !
 
میری طرف سے یہ تحفہ :)

islamabad__a_panoramic_view_by_amjad_miandad-d6hyg34.jpg

پھر نا کہنا اسلام آباد نہیں دیکھا :)
صرف ایک چھوٹا سا ایریا رہ گیا جہاں فیصل مسجد ہے، دراصل اس جگہ سے وہ نظر نہیں آ رہی تھی۔

باقی ماحولیات کا تحفظ تو میری ذمہ داری ہے اور ہم وطنوں کی فلاح اور بہبود کے لیے کام کرنا میرا فرض، شاید ایک دو روز میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مجھے بھی بلا لیا جائے۔
 
آخری تدوین:

ام اویس

محفلین
تبدیلی اٹھ کھڑے ہوکر عمل کی ابتدا سے شروع ہوتی ہے ۔ اے وطن ہم تیری راہوں میں کھڑے ہیں ان شاء الله ایک دن ضرور کامیاب ہوں گے
 
Top