“دوست“ بھائی کے نام :)

شمشاد

لائبریرین
بے تابئیِ یادِ دوست ہم رنگِ تسلی ہے
موجِ تپشِ مجنوں محمل کشِ لیلی ہے
(غالب)
 

عیشل

محفلین
دلچسپ واقعہ ہے کل ایک دوست
اپنے مفاد پر مجھے قربان کر گیا
کتنی سُدھر گئی ہے جدائی میں زندگی
ہاں وہ جفا سے تو مجھ پہ احسان کر گیا
 

شمشاد

لائبریرین
نہ ہو حسنِ تماشا دوست رسوا بے وفائی کا
بہ مہرِ صد نظر ثابت ہے دعویٰ پارسائی کا
(غالب)
 

شمشاد

لائبریرین
فزوں کی دوستوں نے حرصِ قاتل ذوقِ کشتن میں
ہوئے ہیں بخیہ ہائے زخم، جوہر تیغِ دشمن میں
(غالب)
 

شمشاد

لائبریرین
تکلف عافیت میں ہے دلا بندِ قبا وا کر
نفس ہا بعدِ وصلِ دوست تاوانِ گستن ہا
(غالب)
 

شمشاد

لائبریرین
ظلم کرنا گدائے عاشق پر
نہیں شاہانِ حُسن کا دستور
دوستو مجھ ستم رسیدہ سے
دشمنی ہے وصال کا مذکور
زندگانی پہ اعتماد غلط
ہے کہاں قیصر اور کہاں فغفور
کیجے جوں اشک اور قطرہ زنی
اے اسد ہے ہنوز دلی دور
 

شمشاد

لائبریرین
تغافل دوست ہوں میرا دماغِ عجز عالی ہے
اگر پہلو تہی کیجے تو جا میری بھی خالی ہے
(غالب)
 

قیصرانی

لائبریرین
شعر تو نہیں‌ ایک کہاوت سن لیں :?

دوست وہ ہے جسے آدھی رات کو فون کر کے بتائیں‌کہ قتل ہو گیا ہے۔ وہ فوراً لاش چھپانے کے لئے پہنچ جائے، یہ پوچھے بغیر کہ کسے کب کہاں اور کیوں قتل کیا گیا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
0059.gif
 

شمشاد

لائبریرین
دوستو کیا ہے تکلف مجھے سر دینے میں
سب سے آگے ہوں میں کچھ اپنی خبر دینے میں
(ہری مچھندر بنی)
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں مری غمخوارگی کا تجھ کو آیا تھا خیال
دشمنی اپنی تھی میری دوستداری ہائے ہائے
(غالب)
 
Top