“دوست“ بھائی کے نام :)

عبدالجبار

محفلین
دوست، دوستی، دوستوں پر شعر کہیں۔۔۔

میں اُسے عہد شکن کیسے سمجھ لوں جس نے
آخری خط میں یہ لکھا ہے “ فقط آپ کا دوست“​
 

عبدالجبار

محفلین
شکریے کا شکریہ! :wink:

تمہاری دوستی کو دیکھ کر سب رشک کرتے ہیں
جو بس چلتا تو دنیا چھین لیتی زندگی میری​
 

فرذوق احمد

محفلین
دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا
انداز وہی ہے ظالم کا زمانے والا


مجھے لگتا ہے کہ یہ غلط ہے

اگر ایسا ہوا تو معذرت اور ٹھیک بھی کر دیجئے گا
 

عبدالجبار

محفلین
دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا
انداز وہی ہے ظالم کا زمانے والا


مجھے لگتا ہے کہ یہ غلط ہے

اگر ایسا ہوا تو معذرت اور ٹھیک بھی کر دیجئے گا

فرذوق بھائی درستگی کر لیجئیے گا۔
دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا
وہی انداز ہے ظالم کا ، زمانے والا​
-----------------------------------------------------------​
دوستوں کی دوستی کے تجربے ایسے ہُوئے
سب حقائق زندگی کے مجھ کو افسانے لگے​
 

نوید ملک

محفلین
ہونٹوں کی خوشی سے کیا ہوگا اے دوست تجھے اندازہءدل
پردے میں تبسم کے اکثر فریاد چھپی ہوتی ہے
 

حجاب

محفلین
مدّتوں اُن کو فقط اُن کو سنانے کے لئے
گیت گائے دلِ آشفتہ نوا نے اے دوست

پر اُنہیں گوشِ توجہ سے نوازا نہ گیا
ناشنیدہ ہی رہے اپنے افسانے اے دوست

عشقِ بے چارہ کو محرومِ نوا چھوڑ کر وہ
کھو گئے کون سی دنیاؤں میں جانے اے دوست

پھر کبھی فرصتِ اظہارِ تمنّا نہ ہوئی
ناشنیدہ ہی رہے دل کے افسانے اے دوست

اب وہ لوٹے ہیں تو کہتے ہیں جگا سکتے ہیں
دل کو تجدیدِ محبت کے بہانے اے دوست

اُن سے کہہ دو کہ وہ تکلیفِ مروت نہ کریں
اب نہ چھوٹیں گے کبھی اس سے ترانے اے دوست۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 

تفسیر

محفلین
.
.
دوست (شاکر) بھائ

:lol:
اے دوست تیری آنکھ جو نم ہے تو مجھے کیا
میں خوب ہنسوں گا تجھےغم ہےتو مجھے کیا
:lol:
.
.
 

عیشل

محفلین
شکوہ خدا سے کیا،مقّدر میں کچھ نہ تھا
ہم غوطہ زن ہوئے تو سمندر میں کچھ نہ تھا
دیکھا جو دور سے تو سبھی لعل و گوہر تھے
پرکھا جو دوستوں کو تو اکثر میں کچھ نہ تھا
 

شمشاد

لائبریرین
دوست بن بن کے ملے مجھکو مٹانے والے
میں نے دیکھے ہیں کئی رنگ بدلنے والے
(سعید راہی)
 

شمشاد

لائبریرین
آج کے دور میں اے دوست یہ منظر کیوں ہے
زخم ہر سر پے ہر اک ہاتھ میں پتھر کیوں ہے
(سدرشن فاخر)
 
Top