’’خواب سفر‘‘ میری پہلی نظم آپ کی ادبی بصارتوں کی نذر

محمد وارث

لائبریرین
[FONT=Urdu_Umad_Nastaliq]حضور میں اگر غلطی پرہوں تو کان حاضر ہیں ۔۔۔ خوب کھینچئے تاکہ آئندہ ایسا نہ کہہ سکوں۔۔ :grin:[/FONT]


مغل صاحب میرے خیال میں اعجاز صاحب کے جملے کا مطلب کچھ یوں تھا:

بھئی ارشد اگر تمھیں یہ نہیں علم کہ غزل اور نظم میں کیا فرق ہوتا ہے تو برخوردار، م م مغل (صاحب) نے تو باقاعدہ طور پر "نظم" لکھا ہے اسے۔

نظم چھوڑ، اگر صرف عنوان ہی پڑھا ہوتا تو اس طرح کی فاش غلطی نہ کرتے اور ایک شاعر کے بارے میں اس طرح کا غیر شاعرانہ لفظ استعمال کبھی نہ کرتے "چھوڑی"۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے لگ رہا ہے کہ انہوں نے چھوڑی لکھنے کی بجائے لمبی چوڑی لکھنا چاہ رہے ہوں۔ مبتدی ہیں، املا کی غلطی ہو گی۔
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]شکریہ وارث صاحب۔۔
میں اس بات کو سمجھ رہا تھا۔۔ مگر ۔۔۔ ناسمجھ ہوں
مزید سمجھنے کیلئے یوں لکھ دیا۔۔

ارشد صاحب یقینا چوڑی ہی لکھنا چاہ رہے ہونگے۔۔:jutt:
[/FONT]
 

الف عین

لائبریرین
ارے میں ادھر نہیں آیا تو یہاں کیا کیا گل کھل گئے۔ م م مغل۔ میرا ہر گز مطلب یہ نہیں تھا جیسے میں آپ کو جاہل کہہ رہا ہوں۔ جناب۔۔ ارشد میاں کو بتا رہا تھا کہ جب شاعر خود اسے نظم ڈکلیر کر چکا ہے، تو آپ کو اسے تو کم از کم مان لینا چاہئے تھا اگر آپ کو علم نہیں ہے غزل اور نظم میں تو۔
غلط فہمی کے لئے معذرت۔
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]
ارے میں ادھر نہیں آیا تو یہاں کیا کیا گل کھل گئے۔ م م مغل۔ میرا ہر گز مطلب یہ نہیں تھا جیسے میں آپ کو جاہل کہہ رہا ہوں۔ جناب۔۔ ارشد میاں کو بتا رہا تھا کہ جب شاعر خود اسے نظم ڈکلیر کر چکا ہے، تو آپ کو اسے تو کم از کم مان لینا چاہئے تھا اگر آپ کو علم نہیں ہے غزل اور نظم میں تو۔
غلط فہمی کے لئے معذرت۔

حضور کیوں گہنگار کرتے ہیں۔۔۔
مجھے یقینا اس بات کا علم ہے کہ آپ نے کیا کہا تھا۔
اور خدارا آپ اگر مجھے اپنے بچوں جیسا ہی خیال کرتے ہیں تو
یہ معذرت وغیرہ کے الفاظ مت استعمال کیجئے گا۔
آپ میرے بزرگ ہیں ۔۔ مجھے بس آپ کی شفقت اور رہمنائی درکار ہے ؟
میں اپنی تحریر پر دست بستہ معافی کا خواستگار ہوں جس سے آپ کو
زحمت اٹھانا پڑی۔۔

طالبِ خیر۔
م۔م۔مغل
[/FONT]
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ مغل صاحب۔۔ ورنہ میں پریشان ہو گیا تھا کہ میں نے ایسا کیا لکھ دیا جو اس قدر غلط فہمیاں راہ پا گئیں!!
 
Top