’ہمیں آئی ایس آئی سے پیار ہے‘

arifkarim

معطل
بھائی اس میں اتنا شور مچانے کی کیا بات ہے دنیا میں کوئی ایسا ملک ہے جو ایسا کام نہیں کرتی سب ممالک میں یہ ہوتا ہے مگر کسی ملک کی میڈیا میں اپنے ملک کے خفیہ اداروں کی اس طرح تذلیل نہیں کی جاتی ہے یہاں تو خود نواز حکومت اس کام میں جیو کے ساتھ شامل ہے

امریکا، اسرائیل، ناروے اور دیگر آزاد مغربی جمہوریتوں میں خفیہ اداروں کو بھی میڈیا میں نشانہ بنایا جاتا ہے۔ آپ کس دنیا میں رہتے ہیں؟

کوئی یہ بتائے گا کہ کرائم نیوز نیویارک کیا شے ہے جس نے یہ مضحکہ خیز رینکنگ دی؟
پاکستانی خیالی پلاؤ :)

آپ امریکہ میں رہتے ہیں سو کرائمز نیوز "نیو یارک" کی بابت آپ ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔ :)
لیکن چونکہ یہ واضح نہیں کہ یہ رینکنگز کن بنیادوں پر کی گئیں لہٰذا اس رینکنگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا سکتا۔
Hoax سنجیدہ کب سے ہو گئے؟

کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ آپ کہنا کیا چاہتے ہیں۔۔۔
کبھی آپ کہتے ہیں کہ کیا اسے بھی امریکی ایجنسیوں نے مختص کیا ہوا ہے (امریکی ایجنسیاں اتنی بھی گئی گزری نہیں ہیں کہ بارہ چودہ الفاظ کی ایک سطر کا "مضمون" لکھنے لگیں
وکی پیڈیا پر تمام مضامین کی سورس بھی وہیں درج ہوتی ہے۔ اور جسکی سورس نہیں ہوتی اسکے آگے لکھا ہوتا ہے۔ آپ کی اس بے بنیاد وکی پیڈیا کیخلاف سازشی سوچ کا سورس نہیں مل رہا؟ :)
 
فاتح

لائبریرین
وکی پیڈیا پر تمام مضامین کی سورس بھی وہیں درج ہوتی ہے۔ اور جسکی سورس نہیں ہوتی اسکے آگے لکھا ہوتا ہے۔ آپ کی اس بے بنیاد وکی پیڈیا کیخلاف سازشی سوچ کا سورس نہیں مل رہا؟ :)
آپ اگر سمجھ کر بھی نہیں سمجھنا چاہتے تو میرا کیا قصور۔۔۔ میں نے تو اعتراض کیا تھا اس بات پر کہ آپ نے پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں کی تعداد گنوانے کے لیے وکی پیڈیا کے کسی پیج کا لنک اٹھا کر چھاپ دیا جہاں سی آلسو کے تحت چار ایجنسیوں کے نام لکھے تھے اور باقی ادھر ادھر کی فضول چیزوں کے اور جو چار نام لکھے تھے انہیں بھی تین تین دفعہ دہرایا گیا تھا۔
 
اصل لنک یہ تھا:
http://www.strategypage.com/htmw/htintel/articles/20140408.aspx
اسکے مطابق National Intelligence Directorate کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ یہ پتا لگایا جائے کہ آخر پاکستان میں فی الوقت کتنے خفیہ ادارے موجود ہیں؟ :D
 
ساجد

محفلین
اگر کوئی امریکی آئی ایس آئی پر اپنا غصہ اتارے تو پھر آئی ایس آئی کا یہ کہنا تو بنتا ہے
" پتھرو ،آج مرے سر پہ برستے کیوں ہو ۔ میں نے تم کو بھی کبھی اپنا خدا رکھا ہے " :)
 
arifkarim

معطل
MzQGy7Y.jpg

اب کیا نیا دھاگہ شروع کریں جہاں "مجھے عدلیہ سے پیار ہے" یا "مجھے ملٹری انٹلیجنس سے پیار ہے" وغیرہ پر بحث و مباحثہ کیا جائے اور عمران خان کو طالبان خان کے بعد اب غدار خان ثابت کیا جائے؟ :)
 
Top