’سمت‘ کا تازہ شمارہ آن لائن

الف عین

لائبریرین
ادبی جریدے ’سمت‘ کا تازہ شمارہ ابت اپریل تا جون 2008ء جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ شمارہ دو مقامات پر دستیاب ہے۔ ایک اپنی پرانی جگہ:
http://samt.ifastnet.com
اور دوسری نئی جگہ۔۔۔ تشکر میرے اپنے (My Own) ان کے دومین پر:
http://samt.neturdu.com
اس شمارے کے مشمولات میں اردو محفل کا مواد بھی کافی ہے، محض شعری: مکمل فہرست:

عقیدت:
حمد: محمد علی اثر
نعت: غیر مسلم شعراء کی نعتوں سے انتخاب

گاہے گاہے باز خواں:
غزل۔ یاس یگانہ چنگیزی

ناول:
ایم مبین کے ناول ’الاؤ‘ کی ساتویں اور آخری قسط

افسانے:
ہرے گلابوں کی مہک: نور السعید اختر
ایک زخم اور سہی: نور شاہ
جب ستارے گرے۔۔ تفسیر احمد

مضامین:
ادبی رسائل اوران میں حمدونعت کی اشاعت میں اولیت کامسئلہ: مد: اسلم حنیف
دکنی قصائد میں نعت گوئی: پروفیسر رحمت یوسف زئی
کلاسیکی غزل کامثالی شاعر۔ ۔ ۔ بسمل سعیدی: محمدسرورعلی افسر
مجلسِ ادب میں دلشاد نظمی کی غزل پر بحث۔ ترتیب: نوید صادق

اردو
مولانا آزاد اور علمی اصطلاحات: وہاب قیصر

غزلیں:
پرکاش فکری
احتشام اختر
نوید صادق
مسعود منور
افتخار راغبؔ
ہر بنس سنگھ تصورؔ
م۔م۔مغل
زہرا علوی
جویریہ رفیق راؤ
ارمان نسیمی

نظمیں:
میں بابو گوپی ناتھ نہیں، ڈپریشن: مصحف اقبال توصیفی
آقا: فیصل ؑعظیم
تری چاہت کا کچا رنگ:زرقامفتی
خوا ب سفر :م۔م۔مغل
ایک ادھوری نظم۔۔۔۔۔۔ : زہرا علوی
خیال: زہرا علوی
سنو اے چارہ گر میرے۔۔۔۔۔: خلیل تنویر
نظمیں: سموئیل فضل مہتاب
 

الف عین

لائبریرین
اہم بات تو یہاں لکھنا بھول بھی گیا۔
دو گوشے ہیں
مخدوم محی الدین صدی کے سلسلے میں۔ جس میں حیدر آبادی کا ٹائپ کیا ہوا مخدوم کا تعارف اور کلام
اور منظور ہاشمی مرحوم لئ خراج کے طور پر ہمارے مشترکہ دوست راحت حسن کا ایک مرثیہ، سخن آباد سے کچھ انتخاب اور کچھ تازہ کلام منظور ہاشمی کا۔ سخن آباد لائبریری میں‌پوسٹ کر چکا ہوں۔ 26 دسمبر کو علی گڑھ میں منظور بھائی نے اس کتاب کی سی ڈی دی تھی اسور ایک ماہ بعد انتقال کر گئے۔
 

زرقا مفتی

محفلین
اعجاز صاحب
السلام وعلیکم
سمت کے نئے شمارے کی اشاعت پر مبارکباد قبول کیجئے
میری نظم بھی مشمولات میں ہے اس کے لئے آپ کی بے حد ممنون ہوں
والسلام
زرقا
 

زھرا علوی

محفلین
السلام علیکم اعجاز انکل
پہلے تو "سمت" کی اشاعت پر مبارک باد قبول کیجئیے
آپکی کاوشوں کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے۔۔۔۔۔
اردو کی ترویج کے لیے جو کام یہاں ہو رہا ہے وہ بےمثل اور قابلِ ستائش ہے
دوسرا آپ نے میری حقیر سی کاوشوں کو قابلِ اشاعث جانا اس کیلئے تہِدل سے شکرگزار ہوں
نیک تمنّائیں

زہرا علوی
 
جی اپیا یہ مسئلہ آج شام سے میں بھی محسوس کر رہا ہوں۔ دیکھتے ہیں انشاء اللہ جلدی ہی اس کا کوئی حل نکالتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
نیٹ اردو جو یہاںMy Own کا فراہم کردہ دومین تھا، وہاں مائ اون کا کہنا ہے کہ ان کو دومین دینے والے نے دھوکا دے دیا ہے۔ یہ سرور داؤن ہے۔ کچھ دن محض ہوم پیج مہیا تھا، اب وہ بھی نہیں اور نہ لاگ ان کے لئے سی پینل دستیاب ہے۔
آی فاسٹ نیٹ والا پرسوں رات تک تو دیکھا تھا میں نے۔ اس وقت واقعی غائب ہو گیا ہے۔ دیکھتے ہیں کیا کیا جا سکتا ہے۔
 
Top