۱۸ اگست ۲۰۰۹: قومی شجرکاری مہم !!

الف نظامی

لائبریرین
family-vacations-plantation-alley.jpg



18اگست کو پاکستان میں‌یوم شجرکاری منایا جارہا ہے۔ کم از کم ایک پودا ضرور لگائیے اور دوسروں‌کو بھی اس کی ترغیب دیجیے
۔
تمام دوست احباب کو ابھی ایس ایم ایس کیجیے!

درخت
دھوپ میں جلتا ہے ، سایہ دیتا ہے
آلودگی جذب کرتا ہے ، آسودگی دیتا ہے
درخت ماحول دوست ہے اور یہ ماحول دوستی اس کی انسان دوستی ہے

درخت نہ کاٹیے ، ماحول دوستی اختیار کریں ، درخت کا ساتھ دیں۔

سب سے بڑھ کر یہ کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور تکمیلِ فرمانِ آقا صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔

کوڈ:
[LEFT][URL="http://dailytimes.com.pk/default.asp?page=2009%5C08%5C11%5Cstory_11-8-2009_pg11_7"]Daily Times:‌National Tree Plantation Day on Aug 18[/URL]

[URL="http://www.nation.com.pk/pakistan-news-newspaper-daily-english-online/Regional/Islamabad/18-Jul-2009/Aug-18-to-be-declared-as-National-Tree-Plantation-Day"]The Nation :‌Aug 18 to be declared as National Tree Plantation Day[/URL][/LEFT]
 

الف نظامی

لائبریرین
اسلام آباد میں‌سی ڈی اے کے زیر اہتمام ایک لاکھ پودے لگائے جائیں‌گے۔
nha پچاس ہزار پودے لگائے گی۔
مری میں‌ستر ہزار پودے لگائے جائیں‌گے۔​
 

الف نظامی

لائبریرین
کراچی

KARACHI - When country is going to observe National Tree Day on August 18 (today) across the country, Pakistan Army has already taken initiative about six months ago by cultivating Jatropha plants along with other several campaigns of plantation in the country.
It is a good sign at government’s behalf to celebrate National Tree Day in the county. However, the army has set the tradition and deserves credit in this regard.
The Jatropha plant, when proved successful in experimental session under the supervision of Army, the Chief of Army Staff (COAS) General Ashfaq Pervaiz Kiyani, had directed that the trees of Jatropha should be planted at all army lands wherever weather conditions are suitable for them, informed sources told The Nation on Monday.
The cultivation of Jatropha has got popularity across the world, not only as plantation of the trees, but as being a worthy alternative of diesel oil. Therefore, when petroleum prices were skyrocketing, the tree was planted, and results were above expectations


383cd00623550d1f9f808e6e0b6d008c.jpg


National Tree Plantation Day was observed with great enthusiasm as Forest Department of CDGK had planted 29,500 saplings of various types of trees in various parts of the City including 16,000 saplings of Neem tree only, The Nation has learnt.



کراچی یونیورسٹی میں صبح نو کے تعاون سے شجرکاری کا قومی دن
پو رے ملک کی طرح کراچی یونیورسٹی میں بھی شجر کاری کا قومی دن انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ منایاگیا۔ اس مو قع پرتحفظ ماحولیات وصحت کے غیر سرکاری ادارے " صبح نو" اور کراچی یو نیورسٹی کے اشتراک سے ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہو ئے کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی نے کہا کہ ماحول کا کردار ہماری زندگیوں میں انتہائی اہم ہے ۔انہوں نے طلباء و طالبات سے اپیل کی کہ وہ اپنے حصے کا ایک پو دا ضرور لگائیں ۔مسز شاہدہ کوثر فاروق نے کہا کہ ہم کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ماحول جیسے سنجیدہ اورقابل غور مسئلے پر ہمارے ساتھ تعاون کا فیصلہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد کراچی یونورسٹی کے تعاون سے " سٹی فاریسٹ" کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں ۔ دریں اثنا ء صبح نو نے کراچی ہی میں سپورٹس کملیکس میں بھی شجر کاری کی ۔
 

الف نظامی

لائبریرین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست ۔2009ء ) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے چھانگا مانگا میں ”شجرکاری کے قومی دن “کے موقع پر شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات ہمارے ملک کا حسن ہیں حکومت چھانگا مانگا کی خوبصورتی کو بحال کرنا چاہتی ہے۔جنگلات کو نقصان پہنچانے والے عناصرسےآہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔حکومت پنجاب معاشی مسائل کے باوجود محکمہ جنگلات میں خاطر خواہ انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف جنگلات کی بہتری پرخصوصی توجہ ہے اور ان کی ہدایات کی
روشنی میں جنگلات کے مسائل کو حل کرنے کیلئے شب وروز ہنگامی بنیادوں پرکام ہورہاہے ۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ عوام ‘ طلباء ‘ کسان اور تمام مکتبہ فکر کے لوگ شجر کاری کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ملک کو سر سبز شاداب بنائیں کیونکہ ان سے ہی ہماری
آئندہ نسل کی بقاء ہے۔سپیکر نے کہا کہ درخت ہمیں آکسیجن مہیا کرتے ہیں اور گرمی کی شدت کو کم کرتے ہیں۔ یہ زندگی کی علامت ہیں ۔درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ۔شجرکاری ایک منافع بخش کاروبار ہے اور خوشحالی کی ضمانت ہے ۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ کسانوں کو شجر کاری مہم میں شامل کرنے کے لیے انہیں خصوصی مراعات دیں ۔قبل ازیں جائے تقریب پرپہنچنے پرطلباء اور مقامی لوگوں نے سپیکر اور دیگر مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے انکازبردست استقبال کیا ۔ رانا محمد اقبال خاں نے املتاس کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔اس
موقع پرصوبائی وزیر جنگلات احمد علی اولکھ‘ اراکین اسمبلی محسن لطیف ‘ انیلہ اختر چوہدری‘محمدیعقوب سیٹھی ‘حسن رضا ‘ سیکرٹری جنگلات بابر حسن بھروانہ اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیمیں اور طلباء بھی موجود تھے۔



اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ صرف چھانگامانگا کے جنگلاتمیں150ایکڑاراضی پر ایک لاکھ آٹھ سوپچاس پودے لگائے جارہے ہیں۔ ان پودوں میں شیشم ،املتاس،سکھ چین ،کیکراورارجن شامل ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
More than 0.2 million saplings have been planted under the grow more trees campaign and launching of the National Tree Plantation Day. A large number of social workers, students, farmers and peasants participated in the campaign and planted saplings in the Pai Forest.

District Officer Forest Tariq Irfan said scores of progressive and interested farmers planted 50,000 saplings on their agriculture lands with the cooperation of the forest department. He said the Army and the Rangers planted saplings in their respective areas while the Air Force also planted 5,000 saplings in the airport area. He said more than 25,000 saplings were planted in the historic Pai Forest, a well known hunting site. Students of Majid Keerio School also participated in the tree plantation campaign.
 

الف نظامی

لائبریرین
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں 12لاکھ پودے لگائے گئے

آزادکشمیر میں بھی قومی شجر کاری کا دن جوش و خروش سے منایا گیا ۔شجر کاری مہم کے سلسلہ میں آزاد کشمیر کے نو اضلاع میںایک دن میں کل 12لاکھ پودے لگائے گئے ۔آزادکشمیر میں اس مہم کا افتتاح وزیر اعظم آزادکشمیر سردار یعقوب خان نے نیو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر مظفرآباد میںاور وزیر جنگلات میاں عبدالوحید نے وادی نیلم کے بلند ترین اور پر فضا ء مقام کٹھہ چوگلی میں پودے لگا کر کیا جبکہ آزادکشمیر کے تمام اضلاع تحصیلوں،قصبوں میں شجر کاری کی گئی تمام انتخابی حلقوں میں وزراء ممبران اسمبلی ضلعی انتظامیہ سمیت سکولوں کے بچوں سماجی تنظیموں سرکاری اداروں اور پاک آرمی نے بھی شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیا شجر کاری مہم محکمہ جنگلات نے اپنے حدف کے مطابق 12لاکھ پودے لگانے ایک دن میں مکمل کر لیا شجر کاری مہم کے دوران آزادکشمیر بھر میں جشن کا سماں تمام اضلاع میں عوام میں جوش و خروش دیدنی تھا کئی علاقوں میں لوگوں نے ڈھول کی تھاپ پر شجر کاری کے موقع پر جشن کا سماں باندھ دیا تھا جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وزیر جنگلات میان عبدالوحید نے خود آزادکشمیر بھر میں تفصیلی رابطہ عوام مہم چلائی تھی جس پر بڑی تعداد میں پہلی مرتبہ سیاسی کارکنان نے بھی اس مہم میں حصہ لیا وزیر جنگلات آزادکشمیر میاں عبدالوحید نے کہا ہے کہ قومی شجرکاری مہم کی کامیابی پر پوری کشمیری قوم مبارکباد کی مستحق ہے جس نے ایک ہی روز میں 12لاکھ پودے لگانے کا مقررہ حدف مکمل کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔
 

زین

لائبریرین
اس حوالے سے بلوچستان کی کچھ خبریں‌
---
جعفرآباد() شجر کاری کے قومی دن کے موقع پر جعفرآباد میں تیس ہزار سے زا ئد پودے لگائے جارہے ہیں مہم کا افتتاح پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی میر چنگیز خان جمالی نے کیا ۔قومی شجر کاری کے سلسلے میں ضلعی رابطہ آفس جعفرآباد میں ایک تقریب منعقدہوئی جس میں رکن قومی اسمبلی میر چنگیز خان جمالی نے پودا لگاکر مہم کاافتتاح کیا ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسرسمندر خان کھوسہ نے بتایا کہ قومی دن کے حوالے سے جعفرآباد میں نہری پشتوں اور سڑکوں کے کناروں پر تیس ہزار سے پودے لگائے جارہے ہیں تاکہ ماحولیات کا بہتر بنایا جاسکے۔
---
کوئٹہ()کمشنر ژوب ڈوےژن حےدر علی شکوہ نے کہا ہے کہ ماحول اور انسانی صحت کےلئے درخت اہم کردار ادا کرتے ہےں۔اس ضمن مےں ہمےں زےادہ سے زےادہ رخت لگا کرشجر کاری کے حوالے سے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے ۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس لورالائی مےں پودا لگانے کے موقع پر بات چےت کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی عبدالخالق ای ڈی او جنگلات زاہد رند اور دےگر افراد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف ہمےں درخت لگانا چاہئےں بلکہ ان کی حفاظت بھی اپنے بچوں کی طرح کرتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ درخت جتنے زےادہ ہوں گے اس کے مثبت اثرات ہمارے ماحولپر پڑےںگے لہذا ہمےں چاہئے کہ ہم زےادہ سے زےادہ درخت لگاکر اس کارخےر مےں حصہ لےں۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران کو تاکےد کی کہ وہ اپنے محکمہ کے توسط سے بھی عوام مےں درختوں کی اہمےت اجاگر کرنے کےلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرےں۔
---
گوادر()ضلعی رابطہ آفےسرگوادر پسند خان بلےدی نے کہا ہے کہ پودے لگانے کے بعد اس کی نگہداشت بھی ضروری ہے۔ کےونکہ ےہی پودے اےک دن تناور درخت بن جاتے ہےں۔ جن سے ماحول مےں خوشگوار تبدےلےاں رونما ہوتی ہےں۔ ان خےالات کا اظہارانہوںنے پاکستان وےٹ لےڈ گوادر کے زےر اہتمام کلمت کے علاقے کواری مےں قومی شجر کاری مہم کی افتتاحی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ تقرےب مےں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفےسر اےجوکےشن منےر احمد نورزئی، سرکاری و غےر سرکاری اداروں کے نمائندوںاور سکولوں و کالجز کے طلباء نے شرکت کی اور پودے لگائے۔ تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان وےٹ لےڈ گوادر کے سائٹ منےجر عبدالرحےم بلوچ نے وےٹ لےڈ پروگرام سے متعلق تفصےلی برےفنگ دی۔ تقرےب سے مقررےن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18اگست009کو قومی شجر کاری کے دن کے طور پر مناےا جارہا ہے اس دن وےٹ لےڈ پاکستان کے تحت ضلع گوادر مےں 20ہزار سے زائد تمر کے پودے لائےں جائےں گے۔ جس سے سمندری حےات کی افزائش نسل کے ساتھ ساتھ سمندری طوفانوں سے بھی بچا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پودے لگانے سے ماحول مےں مثبت موسمی تبدےلےاں رونماہوتی ہےں اس لئے ہم مےں سے ہر اےک کا فرض ہے کہ وہ اس دن کی مناسبت سے پودے لگا کرماحول کو خوشگوار بنانے مےں مدد کرےں۔

موسیٰ خیل()پودے قدرت کے پھیپھڑے ہیں صاف ستھرا اور صحت افزاء ماحول ایک صحت مند معاشرے کیلئے بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی رابطہ آفیسر موسیٰ خیل حامد الکریم نے محکمہ جنگلات کی جانب سے ضلع ناظم کے زمین میں ایک ماڈل پلاٹ میں کام کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر ہر پاکستانی ایک ایک درخت لگائے تو کروڑوں درخت لگ جائیں گے اور درخت صاف ستھرے ماحول کی ضامن ہیں جنگلات والوں نے یہ پلاٹ بنوا کر لوگوں کو اس طرف متوجہ کرانے میں اچھا کردار کیا ہے انہوں نے سول سوسائٹی سماجی تنظیموں کارکنوں صحافیوں اور دیگر باشعور لوگوں کو یہ کمپائیں چلانے میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موسیٰ خیل ضلع میں انتہائی خوبصورت اور حسین پہاڑ موجود ہیں ان کے جنگلات کا تحفظ یقینی بنانا ضروری ہے۔

---
ِژوب ()شجری کاری کے قومی دن کے موقع پر محکمہ جنگلات و جنگلی حیات ژوب نے بھی ژوب کوئٹہ نیشنل ہائی وی کے قریب سرونگہ مینا بازار کے مقام پر مختلف اقسام کے پانچ ہزار درخت لگا کر قومی مہم میں بھرپور حصہ لیا اس موقع پر ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ جنگلات و جنگلی حیات شیر جان اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر اشرف علی نے کہا کہ شجری کاری کے قومی مہم کے موقع پر پانچ ہزار درخت لگانے کے لئے علاقے کے زمیندار مولوی محمد نعیم نے محکمہ کو پانچ ایکڑ اراضی فراہم کی ہے انہوںنے کہا کہ درخت لگانے سے علاقے کے ماحولیات پر مثبت اثرات مرتب ہونگے انہوںنے بتایا کہ سباکزئی ڈیم سے نکلنے والی نہر سے درخت کو سیراب کرنے میں آسانی ہوگی جس سے درختوں کی افزائش میں کافی مدد ملے گی انہوںنے کہا کہ درختوں سے علاقے میں ماحولیات پر مثبت اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ساتھ بارشوں میں اضافے کا بھی سبب ہونگے محکمہ جنگلات لگائے گئے درختوں کی نگہداشت پر بھرپور توجہ دیگی انشاء اللہ شجری کاری کے مثبت اثرات سے عوام مستفید ہونگے۔
---
 
Top