۔۔۔بس مت پوچھیں۔ کیا گذری۔۔

اکمل زیدی

محفلین
چلیں اسی سے مجھے بھی قصہ یاد آیا
امی کو چیک اپ کے لئے آغاخان لے کر گئی
واپسی پر امی کو مین داخلی دروازے کی بنچ پر بٹھایا کہ آپ یہاں بیٹھیے میں پارکنگ سے گاڑی لا رہی ہوں تاکہ انہیں چلنا نہ پڑے
خیر ۔۔ وہاں سے نکلی اور جیسے ہی اسٹیڈیم سے حسن اسکوائر والی سڑک پر مڑی، نظر برابر والی سیٹ پر پڑی
۔۔۔ اے ہے۔۔۔ امی ۔۔۔۔
ان کو تو لینا ہی بھول گئی اور غائب دماغی میں پیچھے پارکنگ والے گیٹ سے نکلتی چلی آئی ۔۔۔
نہ پوچھیے کتنی خواری ہوئی
ہاں مگر امی سمیت سب محظوظ ہوئے
یہ بھی خوب رہی ۔۔ اچھا ہوا گھر جا کر یاد نہیں آیا ۔ ۔ ۔ :ROFLMAO:
 
اکمل زیدی

محفلین
ہاں اتنا دور اندیشی سے تو ہم نے سوچا ہی نہ تھا۔۔۔
ہم نے سوچا تو بس اتنا۔۔۔ کہ ایک نیا قصہ سننے کو مل جاتا۔

شعر تو زبردست ہے مگر ہم آج تک سمجھتے رہے کہ میرا نہیں میری لگے گا تبسم کے ساتھ :ROFLMAO:
ہاں قصہ کیا اس کی تو سلسہ وار کہانی شروع ہو سکتی ہے ۔۔۔
باقی رہی شعر پر آپ کی رائے تو آپ میرا میری کو چھوڑیں یہ شاعر کی مرضی ۔۔۔۔اگر اے خان ہوتے تو وہ تو ۔۔۔میرا ہنسی ۔۔۔اور میری تبسم کہہ سکتے ہیں عجیب نہیں لگے گا ۔۔۔مگر آپ کہہ رہیں ہیں عجیب ہے :D
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

ہماری ایک آنٹی تبسم ہیں نا۔۔۔ ان کا خیال ذہن میں آ گیا تھا۔ :D
خان بھائی تو غائب ہی ہو گئے ہیں۔ جہاں رہیں خیریت سے رہیں ۔ مگر محفل میں تو آتے رہنا چاہئیے نا۔

ضرور بڑھائیے اس قصہ کو سلسلہ وار کہانی کی طرف۔۔۔ دلچسپ رہے گی۔
 
اکمل زیدی

محفلین
جیتے رہیے بھیا ہمارا پاس بھی لے کے آنے کا ہے خالی سلام پہنچانے سے آپکی بچت نہیں ہونے والی اور پتیسہ بھی کھلانا ہے 😊😊😊😊😊
ضرور یہ آپ کا ادھار ضرور چکتا کرینگے اور ایسا پتییسہ کھلائینگے کہ یاد کرینگی۔۔۔ہمارے ملیر میں معروف سوئیٹ کا پتیسہ کافی مشہور ہے وہیں سے لائینگے جب آئینگے ۔۔۔امی کا تھوڑ ا سا مشکل ہے چلنے پھرنے کا ۔۔۔ایک جگہ جاتی ہیں ۔۔تو پھر وہاں ایک دو دن رک جاتی ہیں ۔۔:lol:
 
مدیر کی آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
ہماری ایک آنٹی تبسم ہیں نا۔۔۔ ان کا خیال ذہن میں آ گیا تھا۔ :D
خان بھائی تو غائب ہی ہو گئے ہیں۔ جہاں رہیں خیریت سے رہیں ۔ مگر محفل میں تو آتے رہنا چاہئیے نا۔

ضرور بڑھائیے اس قصہ کو سلسلہ وار کہانی کی طرف۔۔۔ دلچسپ رہے گی۔
اگر پٹھان ہیں تو ان کے ساتھ بھی میرا لگتا ہو گا ۔۔۔ :D
اے خان بھائی کے لیے بھی دعاء خیر ہے ایک خطرناک خبر نظر میں آئی تھی ۔۔۔ان کے بارے ۔۔۔کہ ان کی شادی ہونے والی ہے عنقریب۔۔
باقی رہی سلسہ وار کہانی تو بس دعا کریں اس کہانی کا سلسلہ دراز رہے ۔ ۔ ۔
 
ان شاءاللہ رہتی دنیا تک اس کہانی کا سلسلہ دراز رہے۔۔ اور خوشیوں سے بھرپور رہے۔ آمین

خان بھائی کے لئے خطرناک خبر نہیں ہے یہ کیونکہ وہ تو جی ہی اسی دن کے انتظار میں رہے ہیں۔ البتہ جو ان مراحل سے گزر چکے ہیں، ان کے دکھ ضرور تازہ ہونے کی توقع ہے۔

نہیں پٹھان نہیں پنجابی ہیں وہ بھی۔
 
سید عمران

محفلین
کچھ تشنگی سی رہ جاتی ہے اگر میری کسی لڑی پر ۔۔@محمد وارث سید عمران محمد عدنان اکبری نقیبی محمد تابش صدیقی وغیرہ کے تاثرات نہ ہوں ۔۔۔
محمد وارث ، محمد تابش صدیقی ، اکمل زیدی ، سر محمد خلیل الرحمٰن آج کل ہماری لڑیوں میں آکر آنکھ نہیں لڑارہے ہیں۔۔۔
ایک ہم ہیں کہ ہر ایک سے آنکڑا اڑا رہے ہیں۔۔۔
رک جائیں کچھ دیر پھر لیتے ہیں آپ کی خبر!!!
 
محمد وارث ، محمد تابش صدیقی ، اکمل زیدی ، سر محمد خلیل الرحمٰن آج کل ہماری لڑیوں میں آکر آنکھ نہیں لڑارہے ہیں۔۔۔
ایک ہم ہیں کہ ہر ایک سے آنکڑا اڑا رہے ہیں۔۔۔
رک جائیں کچھ دیر پھر لیتے ہیں آپ کی خبر!!!
شاید بھیا آپ ابھی بھی قابل مرمت ہیں ۔
 
اکمل زیدی

محفلین
محمد وارث ، محمد تابش صدیقی ، اکمل زیدی ، سر محمد خلیل الرحمٰن آج کل ہماری لڑیوں میں آکر آنکھ نہیں لڑارہے ہیں۔۔۔
ایک ہم ہیں کہ ہر ایک سے آنکڑا اڑا رہے ہیں۔۔۔
رک جائیں کچھ دیر پھر لیتے ہیں آپ کی خبر!!!
آج کل تو ہمارا بالکل لڑائی کا موڈ نہیں بن رہا چاہے وہ آنکھ ہی کیوں نہ ہو۔۔۔ :)
 
Top