سیما علی

لائبریرین
ضروری ہے ایک نظر ناموں پر ڈال لی جائے

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین

زیر سایہ

ہو گا

اللہ تعالی کے

قیامت کے دن

ایک آدمی ہوگا جو اپنی جوانی کے دنوں میں اللہ کی عبادت کرتا تھا۔

 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا،آپﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’سات طرح کے لوگوں کو اللہ تعالیٰ اپنے سایہ میں اس دن جگہ دے گا جس دن اس کے سایہ کے سوا کوئی اور سایہ نہ ہوگا: ۱:- امام عادل، ۲:- وہ جوان جس کی نشو ونما ہی اللہ تعالیٰ کی عبادت میں ہوئی، ۳:- وہ شخص جس کا دل مسجدوں میں اَٹکا ہوا ہے، ۴:- وہ دو شخص جو آپس میں اللہ کے لیے محبت رکھتے ہیں، اسی محبت پر ملتے اور اسی پر جدا ہوتے ہیں، ۵:-وہ شخص جسے کسی جاہ وجمال والی عورت نے بلایا اور اس نے کہہ دیا کہ میں تو اللہ سے ڈرتا ہوں، ۶:- وہ شخص جس نے اس طرح چھپا کر صدقہ دیا کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی پتا نہ چل سکا کہ دائیں ہاتھ نے کیا خرچ کیا، ۷:- وہ شخص جس نے تنہائی میں اللہ کو یاد کیا اور اس کی آنکھیں (خوف خدا کے باعث )بہنے لگ گئیں۔ ‘‘ (رواہ البخاری ومسلم ۔ترغيب ۔منذری)
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ذکرِ خدا سے مراد !عام ہے، دل سے ہو، یا زبان سے، یا دونوں سے۔ اور تنہائی سے مراد یہ ہے کہ کوئی اور موجود نہ ہو، یا مجلس میں ہے تو غیر اللہ کی طرف التفات نہ ہو۔ ارشاد ہے: ’’وہ مرد کہ غافل نہیں ہوتے سودا کرنے میں نہ بیچنے میں اللہ کی یاد سے۔ ‘‘(سورۃالنور)
 

سیما علی

لائبریرین
ڈرتے ہیں ہم دل سے کہ تقویٰ کا تعلق دل ہی سے ہے۔ بہرحال یہ بات صرف اس طرح حاصل ہوسکتی ہے کہ انسان کا دل اللہ کے خوف سے بھرپور ہو اور وہ خود حیاء وتقویٰ سے معمور ہو۔
 

سیما علی

لائبریرین
دعا کرنے والے پر لازم ہے کہ اپنی دعا کو صرف اور صرف اللہ کی ذات کے ساتھ خالص کردے اور پورے یقین کے ساتھ یہ بات بھی جان لے کہ صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہی اس کی دعاکو پورا کرنے پر قادر ہے
 

سیما علی

لائبریرین
خیر اسی
میں ہے
اللہ کو اس طرح پکارو کہ تمہاری تابع داری خالص اسی لے لیے ہے۔۔۔۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
چُنان٘چِہ
سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں، جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والاہے۔ آخرت کے دن کا مالک ہے
 

سیما علی

لائبریرین
جامع دعا جو حضور ﷺ نے مختلف مواقع میں پڑھی
اے اللہ! میری دینی حالت درست فرمادے جس پر میری خیریت اور سلامتی کادار ومدار ہے اور میری دنیا بھی درست فرمادے جس میں مجھے یہ زندگی گزارنا ہے اور میری آخرت بھی درست فرمادے جہاں مجھے لوٹ کر جانا ہے اور ہمیشہ رہنا ہے اور میری زندگی کو خیر اور بھلائی میں اضافہ اور زیادتی کاذریعہ بنادے اور میری موت کو ہر شر سے راحت اور حفاظت کا وسیلہ بنادے۔

(صحيح مسلم، 4/2087​

 

سیما علی

لائبریرین
ثناء
و تسبیح عالم بے خودی
کلمات ثنائ، سبحانک اللہم وبحمدک وتبارک اسمک وتعالی جدک ولا الہ غیرک جاری ہوجاتے ہیں۔
اللہ تو پاک ہے اے اللہ میں تیری حمد کرتا ہوں تیرا نام برکت والا ہے اور تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پکوڑوں کے ساتھ چائے پی رہے ہیں یا یوں کہہ لیجئیے کہ چائے کے ساتھ پکوڑے کھا رہے ہیں ابھی۔ کل والے کچھ پکوڑے بچ گئے تھے۔
 
Top