سیما علی

لائبریرین
سیما کا کہنا ہے کہ شعرا کرام کے حال کو میر نے کیا خوب کہا ؀
مجھ کو شاعر نہ کہو میرؔ کہ صاحب میں نے
درد و غم کتنے کیے جمع تو دیوان کیا
 
الف نظامی

لائبریرین
سن یعنی سورج آگ برسا رہا ہے۔ اگلے سات دن اسلام آباد میں درجہ حرارت چالیس درجہ سینٹی گریڈ سے زیادہ رہے گا۔ آپ کے علاقہ میں کیا صورت حال ہے؟
ہم تو کہتے ہیں ماحول دوست ذرائع سے بجلی بنائی جائے اور وسیع پیمانے پر شجر کاری کی جائے تب ہی موسمیاتی تبدیلی سے پیدا شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔
 
زور گرمی
کا کراچی میں بھی ہے

گرمی نے لوگوں کا جینا محال کردیاہے جب کہ آج کراچی میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ہے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سن یعنی سورج آگ برسا رہا ہے۔ اگلے سات دن اسلام آباد میں درجہ حرارت چالیس درجہ سینٹی گریڈ سے زیادہ رہے گا۔ آپ کے علاقہ میں کیا صورت حال ہے؟
ہم تو کہتے ہیں ماحول دوست ذرائع سے بجلی بنائی جائے اور وسیع پیمانے پر شجر کاری کی جائے تب ہی موسمیاتی تبدیلی سے پیدا شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔
ڈرا دیا تھا کل گرمی کی شدت نے۔ آج مگر موسم خوشگوار ہے۔ بادل بھی چھائے ہیں اور ٹھنڈی ہعا کے جھونکے بھی راحت بخش رہے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سیما کا کہنا ہے کہ شعرا کرام کے حال کو میر نے کیا خوب کہا ؀
مجھ کو شاعر نہ کہو میرؔ کہ صاحب میں نے
درد و غم کتنے کیے جمع تو دیوان کیا
دل جب تک دھڑک رہا ہے، درد ا و ر غم تو ملیں گے۔ شاعر حضرات دیوان کرتے ہیں درد و غم کو جمع کر کے۔ ہم موتی ٹانکتے ہیں کیونکہ بحر و وزن سے واقف نہیں۔
 
آخری تدوین:
Top