سیما علی

لائبریرین
IMG-0942.jpg
عبدالصمدچیمہ بھیا
بھیا جلدی سے آجائیے ۔۔چائے تیار ہے ۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ظرافت و شگفتگی آج کے دور کی اہم ضرورت بن چکا ہے بلکہ یہ ہر دور کی ہی اہم ضرورت رہا ہے لیکن فرق اتنا ہے کہ ہر پہلا دور ہر آنے والے دور کی نسبت پرامن تھا۔ جس طرح کھانے کے بعد میٹھا ضروری ہوتا ہے چاہے کم مقدار میں ہی کیوں نہ ہو۔ یونہی موجودہ دور میں ظرافت کی شیرینی لازمی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
طور و طریقے زندگی گزارنے ! ! میں مزاح وہ دوا ہے جو دو نمبر بھی ہو تو اس کے اثرات مثبت ہی ہوتے ہیں۔ سائنسی تحقیق سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ مسکرانے سے انسانی خلیوں اور عضلات پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور تناؤ کم ہوتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ضروری ہے شگفتگی و ظرافت جو کسی حد تک انسان کو ہلکا پھلکا کر دیتے ہیں۔کیو ں سید عاطف علی بھیا ۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم و اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کے درمیان محبت و پیار، اتفاق و اتحاد اور اخوت و بھائی چارے کا درس ملتا ہے ۔۔
ہمیں مزاح و شگفتگی کی بہت عمدہ مثالیں اپنے دین اسلام میں ہی مل جاتی ہیں۔ ’’ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ رضی اللہ عنہم اکٹھے بیٹھے کھجوریں کھا رہے تھے اور کھجوروں کی گٹھلیاں سب اپنے سامنے رکھتے جا رہے تھے لیکن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی گھٹلیاں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی گھٹلیوں میں رکھ رہے تھے۔ جب سب کھا چکے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ دیکھتے ہیں سب سے زیادہ کھجوریں کس نے کھائیں تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا یہ بھی دیکھئے کہ گٹھلیوں سمیت کھجوریں کون کھا گیا؟😇😇😇😇😇😇
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
شاعری اخلاقی، سیاسی، تہذیبی شعور اور زندگی کا آئینہ سمجھی جاتی ہے۔اکبر الہ آبادی صاحب سے متعلق ایک واقعہ نقل کر تے ہیں‌ جس سے اس دور میں ان کی حیثیت و مرتبے اندازہ کیا جاسکتا ہے۔
ایک صاحب کو دور کی سوجھی۔ انھوں نے خود کو اکبر کا استاد مشہور کر دیا۔ کسی طرح یہ بات اکبر کے کانوں تک بھی پہنچ گئی۔ ان تک اطلاع پہنچی کہ حیدرآباد میں ان کے ایک استاد کا ظہور ہوا ہے، تو ایک روز اپنے دوستوں اور مداحوں کی محفل میں فرمایا،
’’ہاں مولوی صاحب کا ارشاد سچ ہے۔ مجھے یاد پڑتا ہے میرے بچپن میں ایک مولوی صاحب الہ آباد میں تھے۔ وہ مجھے علم سکھاتے تھے اور میں انہیں عقل، مگر دونوں ناکام رہے۔ نہ مولوی صاحب کو عقل آئی اور نہ مجھ کو علم۔‘‘
😎😎😎😎😎😎
 

الف عین

لائبریرین
سارے پاکستانیوں کو ، یا کم از کم اکثر کو میں نے ھاکاری الفاظ کو غلط لکھتے دیکھا ہے، یعنی ھ پہلے لکھ دیا جاتا ہے۔ گھٹنے، گھ، ٹ، ن،ے کو گٹھنے، گ، ٹھ، ن، ے، گٹھلی، گ، ٹھ، ل، ی کو گھٹلی، یعنی گھ ٹ ل ی۔ سیما علی نے اوپر ہی اس کا ثبوت دیا ہے!
 
ژولیدہ حال تحریریں جو کاپی پیسٹ کا ثمرہ ہوں اُن سے بہتر اپنے الفاظ میں مختصر ، جامع، بامعنی ، قواعد کی پاسداری کرتی اور پڑھنے والوں میں حصولِ علم کی تحریک اور عمل کی تاثیرپیداکرتی عبارتیں ہیں، جو کھیل ہی کھیل میں آپ کےعلمی ذوق کی مظہر ہوجائیں اور کھیل ہی کھیل میں دوسروں کی تعلیم و تربیت کا ذریعہ بن جائیں ۔۔۔۔۔خانہ پری کے لیے لکھی جانیوالی عبارتوں سے بہتر ہے کہ غور و فکر سے کام لیکر علمی اور تعلیمی حالات بہتر بنانے کی سعی اورسبیل کی جائے کہ اِس وقت دونوں کا حال برا ہے اور ہماری تحریروں ،ہماری عبارتوں اور زیرِ استعمال الفاظ سے ظاہرہے۔۔۔۔۔۔​
 

سیما علی

لائبریرین
سارے پاکستانیوں کو ، یا کم از کم اکثر کو میں نے ھاکاری الفاظ کو غلط لکھتے دیکھا ہے، یعنی ھ پہلے لکھ دیا جاتا ہے۔ گھٹنے، گھ، ٹ، ن،ے کو گٹھنے، گ، ٹھ، ن، ے، گٹھلی، گ، ٹھ، ل، ی کو گھٹلی، یعنی گھ ٹ ل ی۔ سیما علی نے اوپر ہی اس کا ثبوت دیا ہے!
زبردست ! استاد محترم ! ہم نے فوری تدوین کردی ۔
سلامت رہیے ، ڈھیروں دعائیں آپ کے لئے ۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
سارے پاکستانیوں کو ، یا کم از کم اکثر کو میں نے ھاکاری الفاظ کو غلط لکھتے دیکھا ہے، یعنی ھ پہلے لکھ دیا جاتا ہے۔ گھٹنے، گھ، ٹ، ن،ے کو گٹھنے، گ، ٹھ، ن، ے، گٹھلی، گ، ٹھ، ل، ی کو گھٹلی، یعنی گھ ٹ ل ی۔ سیما علی نے اوپر ہی اس کا ثبوت دیا ہے!
راحت کا باعث ہے آپکی اصلاح تمام پاکستانیوں کے لئے ۔😇😇😇😇😇
 

سیما علی

لائبریرین
Top