سید عاطف علی

لائبریرین
موٹا ہونا دبلا ہونے سے بہتر رہے گا اردو کا۔ کچھ کا کچھ کہہ دیں گے اور کسی کو سمجھ بھی نہ لگے گی
صحیح اور سمارٹ اردو میں سمجھ میں آنا ہوتا ہے ۔سمجھ لگتا اور غلطی لگنا وغیرہ موٹی اردو کی مثالیں ہیں ۔
 

سیما علی

لائبریرین
شد و مد سے کاٹ کے بوٹی البتہ توڑ لیتے ہیں کبھی کبھار۔
سیما کی انگلی بھی کاٹ لی تھی ۔اور ہم ایسے بیو قوف اپنی انگلی کے بجائے دیکھ رہے تھے کہ طوطے کو تو خون نہیں نکل رہا !! 🤓ہونگے کوئی سات آٹھ سال کے جب ۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
رنگ و خوشبو کا سیلاب کس کام کا، ایک لمحہ تو ہے عمر کے نام کا
یہ نظارا بہ قدرِ نظر چاہیے، یہ مہک بس ہمیں سانس بھر چاہیے


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صحیح اور سمارٹ اردو میں سمجھ میں آنا ہوتا ہے ۔سمجھ لگتا اور غلطی لگنا وغیرہ موٹی اردو کی مثالیں ہیں ۔
ذرا غور کیجئے بھیا تو معلوم پڑے گا کہ موٹی اردو تو پہلے سے ہے، اسے کنزور کر کے اسمارٹ کرنا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
حل کیا یہ ہے کہ
پٹواریوں کو مت چھیڑو۔
ایک لطیفہ جو ابھی یاد آ رہا ہے کہ ایک دفعہ ایک پٹواری کہیں جا رہا تھا تو راستے میں ایک کتے نے اس پر بھونکنا شروع کر دیا۔ پٹواری صاحب نے کہا۔ تمہاری اگر ایک مرلہ بھی ملکیت ہوتی تو تم مجھ پر کبھی نہ بھونکتے۔
ایک پٹواری۔ سب پہ بھاری
 

سیما علی

لائبریرین
ثابت مسور کی دال کو ملکہ مسور بھی کہا جاتاہے ۔۔
ملکہ مسور کہنے کے حوالے سے کئی کہانیاں موجود ہیں جن میں سے ایک کہانی کے مطابق یہ دال ملکہ وکٹوریہ کی پسندیدہ دال تھی انہیں مسور کی دال کا سوپ بہت پسند تھا- اسی وجہ سے اس دال کو ملکہ مسور بھی کہا جاتا ہے- اس کے علاوہ ماضی میں ریاست اودھ میں اس دال کو ایک نوابی پکوان سمجھا جاتا تھا جس کے سبب اس دال کو باقی تمام دالوں پر فوقیت حاصل تھی اس وجہ سے بھی اس کو ملکہ مسور کہا جاتا ہے-
کچھ لوگ اس دال کے فوائد کے سبب اس دال کے بارے میں یہاں تک کہہ دیتے ہیں کہ یہ منہ اور مسور کی دال- اس محاورے سے بھی یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مسور کی دال ایک ایسی خاص دال ہے
 
Top