سیما علی

لائبریرین
دستور یہ ہے کہ اگر کوئی باوجود بلائے جانے کے بھی جواب نہ دے تو اس کے کان کے قریب زور زور سے بھونپو بجایا جائے۔
خیر تو ہے بھیا یہ کہاں غائب ہیں ۔۔اب ہمیں یاد آیا کسی عزیز کا انتقال ہوا تھا رمضان میں !!!تو عید پر انکے گھر والوں سے ملنے نہ گئی ہوں ۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
حال چال صبح دریافت کرتے ہیں ان شاء اللہ ۔۔
السلام علیکم !!!!!

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
IMG-0620.jpg
چائے بنائی ہے خوب اچھی سی سید عاطف علی بھیا استاد محترم
روفی بھیا!!ٰ!! گُلِ بٹیا
آجائیے ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ٹرک آرٹ پاکستانی کے بارے میں !!!!بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ جیسے بھارت کا بالی ووڈ دنیا بھر میں مشہور ہے ویسے ہی ٹرک آرٹ پاکستان کا مشہور ۔۔۔ٹرک آرٹ‘ پاکستان کی ایک منفرد پہچان ہے ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
تعلیم کو فروغ دینے کے لیے بچیوں کی خیبر پختونخوا میں ،عالمی تنظیم یونیسکو ٹرک آرٹ کو استعمال کر رہی ہے۔یہ ٹرک آرٹ حالیہ چند برسوں میں پاکستان کا بہترین ثقافتی ورثہ بن کر برآمد ہوئی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
تو آپا دیکھیے پھر سینیارٹی بھی اس کا حق ہے۔ جو اسے نہیں ملتابے چاری کو ۔
پھر تو سینیارٹی کے پورے نمبر ہیں ثمرین بٹیا کے ۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
بارش کی پیشن گوئی غلط ثابت ہوئی کراچی میں !!! پر صبح سے موسم خوشگوار ہے ۔۔۔ہلکی ہلکی بوندا باندی ہو رہی ہے ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہمارے پاس ایک پرانا ٹیپ ریکار ڈر تھا جو مار مار کے چلتا تھا آج پتہ نہیں کیوں یاد آیا بارش کے ساتھ ۔۔۔چھوٹے سے ریکارڈر کو پوری آواز سے بجایا کرتے۔۔کوئی نہ کوئی گھر والا ٹوک دیتا کہ ایسے موقع پر ملہار نہیں بجایا کرتے۔ یہ تو طوفان کو دعوت دینا ہے۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ویسے اردو شعرا نے برسات کی بہاروں کو نہایت خوب صورتی سے اپنا موضوع بناتے ہیں ۔۔۔
1-کبھی جو پُرسشِ حالات ہو گئی ہو گی
خدا گواہ کہ برسات ہو گئی ہو گی
2-
پچھلے پہر وہ رات کو اُس کے ہنسنے کا انداز
روح کو بھائے جیسے سوکھی مٹّی کو برسات
3-
ناصر کاظمی ۔
بستیاں چھوڑ کے برسے بادل
کس قیامت کی یہ برسات آئی
4-
دوسروں کو بھی مزا سننے میں آئے باصرِؔ
اپنے آنسو کی نہیں کیجیے برسات پہ بات
5-
ژالہ سا ہر اِک برگ لپکتا ہے زمیں کو
کیسی یہ بھلا باغ میں برسات رُکی ہے
 
لاہور عجیب شہر ہے ؛حبس شدت کا،سردی کڑاکے کی ، گرمی جہنم سی ، بارشیں قیامت کی اور طوفان ہوش رُبا مگر اہلِ لاہور ،لاہورکی اِن منفی ریٹنگز کو خاطر میں نہیں لاتے اِسی لیے زندہ دلانِ لاہور ہیں کہلاتے۔۔۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
میرے شہر کا موسم بھی ماشاء اللہ سہانا ہو گیا ہے، کل رات ہی آیا ہوں واپس اپنے شہر، ساہیوال سے!
لاہور عجیب شہر ہے ؛حبس شدت کا،سردی کڑاکے کی ، گرمی جہنم سی ، بارشیں قیامت کی اور طوفان ہوش رُبا مگر اہلِ لاہور ،لاہورکی اِن منفی ریٹنگز کو خاطر میں نہیں لاتے اِسی لیے زندہ دلانِ لاہور ہیں کہلاتے۔۔۔
گرمی سردی اور دیگر موسم تو ٹھیک ہیں لیکن کیا لاہور کی بھینسیں بھی ساہیوال کی بھینسوں کی طرح ہیں ؟
ہم نے سنا ساہیوال کی بھینسیں بہت اچھی ہوتی ہیں ۔اس میں کیا حقیْت ہے ؟یہ بتائے کوئی ۔
 

عظیم

محفلین
لاہور عجیب شہر ہے ؛حبس شدت کا،سردی کڑاکے کی ، گرمی جہنم سی ، بارشیں قیامت کی اور طوفان ہوش رُبا مگر اہلِ لاہور ،لاہورکی اِن منفی ریٹنگز کو خاطر میں نہیں لاتے اِسی لیے زندہ دلانِ لاہور ہیں کہلاتے۔۔۔
گزر ہی جاتے ہیں الحمد للہ سب موسم۔ شدید قسم کے موسم تو شاید پورے پاکستان میں ہی ہوتے ہیں جن کا آپ نے ذکر کیا ہے، یہاں کراچی کے بارے میں ہم لوگ سنتے رہتے ہیں کہ وہاں گرمی کی شدت زیادہ ہوتی ہے۔ اسی طرح پنجاب میں ملتان اور شاید سبی گرمی کے معاملے میں مشہور ہیں
 
Top