مت ماری گئی ہے اِن کی جانتے ہیں جتنی بڑی سیٹ اتنی بھاری ذمہ داری اور اتنا ہی زیادہ سخت احتساب یہاں بھی وہاں بھی مگر مت جو ماری گئی ہے تو سیٹ کی آسائشوں کے سوا کچھ نہیں سوجھتاانہیں۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ماشاء اللہ پندرہ سو مراسلے ہوگئے ۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
مت ماری گئی ہے اِن کی جانتے ہیں جتنی بڑی سیٹ اتنی بھاری ذمہ داری اور اتنا ہی زیادہ سخت احتساب یہاں بھی وہاں بھی مگر مت جو ماری گئی ہے تو سیٹ کی آسائشوں کے سوا کچھ نہیں سوجھتاانہیں۔۔
کیو ں نہ پھر پڑھوں یہ شعر؀
موجوں کی سیاست سے مایوس نہ ہو فانیؔ
گرداب کی ہر تہہ میں ساحل نظر آتا ہے
 

سیما علی

لائبریرین
قرینوں میں پہلا قرینہ ادب ہے ۔محبت کے قرینوں میں ۔۔۔اگر ہم محبّت، عبادت، ریاضت کی منازل طے کرنا چاہتے ہیں، تو پہلی سیڑھی ادب ہے۔ ادب کی تعلیم تو خود خالقِ کائنات نے دی ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے،’’اے ایمان والو! اپنی آوازوں کو رسول اللہﷺ کے سامنے بلند نہ کرو۔ اور نہ ان سے کُھل کر بولو، جیسے تم ایک دوسرے سے بات کرتے ہو، ایسا نہ ہو کہ تمہارے اعمال ضایع ہوجائیں اور تمہیں خبر بھی نہ ہو۔‘‘
 

سیما علی

لائبریرین
فرماتے ہیں نبی کریمﷺ ’’میرے ربّ نے مجھے ادب سکھایا اور بہترین ادب سکھایا۔‘‘
تو ہم جہاں اور بہت سی دعائیں مانگتے ہیں، وہاں اللہ تعالیٰ سے ادب کی توفیق بھی مانگیں کہ ’’اے اللہ! ہمیں ادب سکھا اور ادب عطا فرما۔
 

سیما علی

لائبریرین
غفلت اور مسلم حکمرانوں کی خاص طور پہ گزشتہ پچھتر سالوں میں ۔۔
زمانہ اب بھی نہیں جس کے سوز سے فارغ
میں جانتاہوں وہ آتش ترے وجود میں ہے

تری دوا نہ جنیوا میں ہے نہ لندن میں
فرنگ کی رگ جاں پنجہء یہود میں ہے

سنا ہے میں نے غلامی سے امتوں کی نجات
خودی کی پرورش و لذت نمو میں ہے
 

سیما علی

لائبریرین
علم کاسمندر وسیع سے وسیع تر ہوتا جارہا ہے ہ دورِ حاضر میں جدید انٹرنیٹ اور الیکٹرانک ٹیکنالوجی کی بدولت۔۔۔۔۔۔
 
علم کاسمندر وسیع سے وسیع تر ہوتا جارہا ہے
صرف وہی اِس بحر ِ زخّار کا غواص ہوسکتا ہے جس کا قبلہ دُرست ہو وہی اِس کے ثقل کو الطاف سے بدل کر عالم کو سیراب کرسکتا ہے اور کرنے والے کربھی رہے ہیں،اُن مجاہدین کواُن کی مساعی جمیلہ سے فائدہ اُٹھانے والوں اور فیضیاب ہونے والوں کا سلام عرض ہے۔۔احمد مرزا جمیل ، نقاشی ، مصوری ، خوش نویسی میں مشاق اور جمیل نوری نستعلیق کے بانی مبانی بھی اُن میں سے ایک ہیں۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
شمشاد بھائی بھی کسی استاد سے کم ہیں کیا؟؟

سیما نے بھی اردو محفل میں قدم رکھتے ہے شمشاد بھیا کی شاگردی قبول کی۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
زعفران قیمتی ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سے متاثر کن فوائد کا حامل ہے۔زعفران میں اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی کینسر فوائد ہوتے ہیں۔ لیکن کچھ لوگوں کو اس کی زیادہ خوراک لینے سے پرہیز کرنا چاہیئے۔
زعفران میں پائے جانے والے اجزاء ایسے ہیں کہ جو کینسر سے حفاظت میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
زعفران ملا دودھ پینے سے بے خوابی سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ اس میں پایا جانے والا مینگینیز پرسکون نیند لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق زعفران کا استعمال بڑھاپے میں آنکھوں کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔
 
Top