ڈول ڈال ہی دیا ہے اعانت اور دستگیری کا تو مجھے بھی اِس کارِ خیر میں ہمراہ سمجھیں:
مجروح لکھ رہے ہیں وہ اہلِ وفاکے نام
ہم بھی کھڑے ہوئے ہیں گنہ گار کی طرح​
 
ایک طوطا تو یہ بھی کہہ رہا تھا اور انداز بھی اُس کا بہت مترنم تھا:
اب تو ہے تم سے ہر خوشی اپنی
تم پہ مرنا ہے زندگی اپنی
تیرے پیار میں بدنام دور دور ہوگئے
تیرے ساتھ ہم بھی صنم مشہور ہو گئے
دیکھو کہاں لے جائے بے خودی اپنی
اب تو ہےتم سے ہر خوشی اپنی
 

سیما علی

لائبریرین
ایک طوطا تو یہ بھی کہہ رہا تھا اور انداز بھی اُس کا بہت مترنم تھا:
اب تو ہے تم سے ہر خوشی اپنی
تم پہ مرنا ہے زندگی اپنی
تیرے پیار میں بدنام دور دور ہوگئے
تیرے ساتھ ہم بھی صنم مشہور ہو گئے
دیکھو کہاں لے جائے بے خودی اپنی
اب تو ہےتم سے ہر خوشی اپنی
ہماری سمجھ میں تو یہ آیا طوطے
صاحب انتہائی دل پھینک ہیں۔۔۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20​

 
یعنی کہ یہ تو کسی عاشق دلگیر کے دل کی صدا زیادہ لگتی ہے بہ نسبت طوطے کے۔
وہ بات یہ ہے کہ طوطے کے دل کی پکار کا مطلب بھی تو سمجھنا چاہیے کہ غریب کہہ کیا رہا ہے:
تیرے پیار میں بدنام دور دور ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یعنی چُوری کے پیار میں
تیرے ساتھ ہم بھی صنم مشہور ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انسانوں کی طرح ہم طوطے بھی طوطاچشم مشہور ہوگئے
یعنی انسانوں کا بنایا ہوا محاورہ جس کی شرائط مندرجہ ذیل ہیں،خوامخواہ ہم پر صادق آنے لگایا صادق آنے دیا گیا:
محاورہ بنانے کے اصول:
1۔کم سے کم دوالفاظ پر مشتمل ہو
2۔اُن دوالفاظ میں ایک اسم اور ایک فعل لازماً ہو
3۔اِن الفاظ کا اصل مطلب اخذ نہ کیا جائے بلکہ وہ مطلب لیا جائے جو اہل علم نے محاورہ بناتے وقت مقررکیا
4۔اِن الفاظ کو ہرگز تبدیل نہ کیا جائے یعنی طوطا چشم ہو نا میں طوطے کا ذکرِ خیر لازم ہے مینا چشم ہونا نہیں ہوگا
لہٰذا انسانوں نے یہ محاورہ اپنے لیے بنایا تھا مگر انطباق ہم پر کرنے لگے اور محاورے کی اُس شرط کا خون کربیٹھے جس کی رُو سے انہیں محاورے کے لیے مقررکردہ الفاظ کے اصل مطالب نہیں لینے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
مگربسرو چشم بھی تو انسان ہی ہوتے ہیں صرف طوطا چشم ہی تو نہیں جبکہ طوطے وہ ہرگز نہئں ہوتے۔
لیجے تو ہم دیدہ و فرش راہ کیے بیٹھے ہیں
؀
حضرت ناصح گر آویں دیدہ و دل فرش راہ
کوئی مجھ کو یہ تو سمجھا دو کہ سمجھائیں گے کیا



اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20​

 

سیما علی

لائبریرین
گلگلے کون پکائے گا ۔۔۔۔یا ہمیں ہی پکانا پڑیں گے ۔۔۔

IMG-0269.jpg
 
آخری تدوین:
Top