سیما علی

لائبریرین
جب خطوط ملنا ہی ختم ہو گئے تو ڈاکیے کا انتظار بھی ختم! ورنہ ایک زمانہ تھا کہ انتظار رہتا تھا ڈاکیہ کا
جلدی سے استاد محترم آپکی پسندیدہ چائے بنائی آپکے پارلے جی کے بسکٹ بھی لئے ایک انڈین اسٹور سے
رضا کے یہاں دیکھے ویسے پاکستانی بھی تقریبا ہر چیز ملتی ہے ۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20
 
ثمرین کو چائے کا پھر نہ بولا جائے۔
ٹریلر ہوتا ہے یہ چائے کا جس سے رُشدی اور کسی نسوانی آواز میں لپٹن کا وہ مشہور جنگل یاد آجاتا ہے جو ایک زمانے میں ریڈیوپر وقفے وقفے سے اور بعد میں ٹی وی پر رہ رہ کر نشر ہوتا تھا:
چائے چاہیے !
کون سی جناب؟
لپٹن ہی تو ہے!
لپٹن ہی تو ہے!
لپٹن دیجیے ، لپٹن پیجیے۔
 
السلام علیکم ! اب آپ شکیل احمد خان سے ایک واقعہ سنیے:
ایک زمانے میں کراچی یونیورسٹی کا ایم بی اے کیمپس یونیورسٹی سے دور شہر کے بیچ یعنی گارڈن میں واقع تھا اب بھی ہوگا ۔ایڈمیشن ٹیسٹ کے لیے جب میں وہاں پہنچاتو گڑبڑا گیا کہ ایگزیکٹ لوکیشن کیا ہے ۔ انتظامیہ نظمِ اوقات کو استوار رکھنے کے معاملے میں اِس قدر سخت ہے کہ پوچھیں مت ۔صبح کے آٹھ بجے گیٹ بند ہوجاتا ہے ۔ایک آدھ منٹ رہ گیا ہوگا میں نے ایک راہ گیر سے پوچھا ایم بی اے کیمپس کہاں ہے ۔ وہ بیچارہ ہکلا نکلا۔میری بات کو دہرایا۔۔۔۔اِاِاِیم۔۔۔۔بب ۔۔بب بی ۔۔۔اِ ے ۔۔۔۔کک ۔۔۔کک کمپس یہ کہہ کے اُس نے اشارہ کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ایم بی اے کیمپس عین پشت پر تھا مگر چوکیدار گیٹ بند کرکے چابیاں لہراتا اپنی کٹیا کو جارہا تھا:
یہ اک شجر کہ جس پہ نہ کانٹا نہ پھول ہے
سائے میں اس کے بیٹھ کے رونا فضول ہے​
 

عظیم

محفلین
ہماری طرف سے ایک غیر حاضری کے بعد سلام قبول کیجیے، اگر کسی نے میری حاضری لگوا دی ہو چھپ کر تو اس کا بہت بہت شکریہ!
 

سیما علی

لائبریرین
کیوں اتنی شدت سے یاد آرہا ہے گذرا ہو زمانہ ۔۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20
 
کیوں اتنی شدت سے یاد آرہا ہے گذرا ہو زمانہ ۔۔۔
قصور تختی کا ہے بی بی کہ اِسے بہرحال فالو کرناہے ۔دوسری بات یہ کہ لڑی کی نیرنگی بھی مینٹین رہے ۔ایک ہی طرح کی باتوں سے طبیعت اُوبھ نہ جائے اور ماشاء اللہ تمام حاضرین نے اِن تمام باتوں یعنی خواص کو قائم رکھا ہوا ہے ، واہ۔
ویسے ماضی کی یادآوری میں مزہ بھی کچھ زیادہ ہے،کیاکیجیے۔
 

سیما علی

لائبریرین
قصور تختی کا ہے بی بی کہ اِسے بہرحال فالو کرناہے ۔دوسری بات یہ کہ لڑی کی نیرنگی بھی مینٹین رہے ۔ایک ہی طرح کی باتوں سے طبیعت اُوبھ نہ جائے اور ماشاء اللہ تمام حاضرین نے اِن تمام باتوں یعنی خواص کو قائم رکھا ہوا ہے ، واہ۔
ویسے ماضی کی یادآوری میں مزہ بھی کچھ زیادہ ہے،کیاکیجیے۔
فی الحال ہمیں بھی شروع شروع کے دن محفل والے یاد آ گئیے تصویر اپلو ڈ ہوکے ہی نہ دئتی تھی سارے بتائے جاتے اور سمجھ میں نہیں آتا اور اب پھر کچھ ہوگیا ہے ۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
غصہ آنے لگتا تھا ہمیں بھی اپنی سمجھ پر۔ کچھ معلوم ہی نہ پڑتا تھا کون سی لڑی کہاں ہے۔ خاص طور پر ترتیب میں تو اچھی خاصی گڑ بڑ ہوتی رہتی تھی۔
 
Top