گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دھیان سے چائے پونی استعمال کر کے چائے کو چھانتے ہیں۔ مگر جو بالکل باریک سے پتی کے ذ رات رہ جاتے ہیں وہ اچھے نہیں لگتے
 
سیما علی

لائبریرین
حلیہ بھی مرجھانے گلابوں کا بہت بہتر ہوجاتا ہے چائے کی پتی ڈالنے کے بعد ۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اگر کوئی دوست بناؤ تو اس کے متعلق دوسروں سے نہ پوچھتے پھرو۔ ہو سکتا ہے کہ دشمن آپ کو کوئی غلط بات بتا دےاور یہ غلط فہمی ایک اچھے دوست سے محرومی کا سبب بن جائے۔
 
سیما علی

لائبریرین
اگر کوئی دوست بناؤ تو اس کے متعلق دوسروں سے نہ پوچھتے پھرو۔ ہو سکتا ہے کہ دشمن آپ کو کوئی غلط بات بتا دےاور یہ غلط فہمی ایک اچھے دوست سے محرومی کا سبب بن جائے۔
یہ تو آبدار موتی برآمد ہوا ہے ۔صد فی صد درست بات کی آپ نے
 
سیما علی

لائبریرین
ولولے کے ساتھ اور بامعنی زندگی گزارنے کے لئے زندگی کے معنی اور مقصد کو سمجھنا ہوگا !!!!انسانوں کے لئے محبت اور کام !!!!!!! پودوں کے لئے دھوپ اور پانی کی طرح ہیں۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
نہایت کرم ہے اللہ کریم کا جس نے انسان میں مختلف مزاج ڈال کر تنوع پیدا کر دیا۔ ورنہ یکسانیت بھی کسی عذاب سے کم نہ ہوتی چاہے وہ خوشی کا ماحول ہی کیوں نہ ہوتا۔
 
الف عین

لائبریرین
لیکن مُکرنا تو ایک دوسرا ہی فعل ہے، یعنی کفر کرنا
مَکر کرنا دوسرا فعل ہے جس کا فاعل مکار ہوتا ہے
 
Top