یہ ہے دنیا کا مہنگا ترین گھر

شمشاد

لائبریرین
فضول ہے، اتنے پیسوں میں اس سے اچھا آپ پاکستان میں تعمیر کر سکتے ہیں۔ ویسے ایک بات سمجھ میں نہیں آئی کہ آٹھ کروڑ برطانوی پونڈ 61 کروڑ ڈالر کیسے بنتے ہیں جو کہ اُس خبر میں لکھا ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
مشاورت اچھی چیز ہے، کوئی بھی کام کرنے سے پہلے مشورہ کر لینا چاہیے۔ اگر کوئی بھی موجود نہ ہو تو دیوار سے ہی مشورہ کر لینا چاہیے۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ارے بھائی اگر پیسوں کا مسئلہ ہے تو میں آپ کو 500 پیسے دے سکتا ہوں لیکن ایک شرط پر جہاں بھی خرچ کرو گے مجھے بتاو گے کہ کہاں خرچ کیے ہیں
 
arifkarim

معطل
زمین کے گھر کیلئے اتنے پیسے دیے جاتے ہیں اور آخرت کا گھر جو کہ حقیقی ہے، اسکی کسی کو کوئی فکر نہیں
 
محسن حجازی

محفلین
شمشاد بھائی، ایک مسئلہ پوچھنا تھا آپ سے، یہ حاتم طائی کون ہے؟؟؟ (جاوید چوہدری والے حملے کا جواب)
 
شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی یہ مسئلہ تو نہیں ہے۔ ویسے حاتم طائی ہے نہیں تھی۔ حاتم کی طائی، ہمارے ہاں اس کو تائی لکھتے ہیں۔
 
پپو

محفلین
میرا بھی اسی طرح کا سوال ہے کہ اور ہم سب سے ہی مشورہ کیوں :confused:
ارے بھئی کہاں یہ پوسٹ تو میں نے طنز کے طور پر لگائی تھی اور اس کا مقصد صرف اتنا تھا وہ دنیا جس کی آدھے سے زیادہ آبادی کو ایک وقت کا کھانا میسر نہیں ہے وہاں‌ایسے گھر بھی ہیں مجھے تو قبر زیادہ یاد رہتی ہے اور گھر وہ جس میں سکون اور امن ہو میں نے تو کبھی آٹھ سو پاؤنڈ اکٹھے نہیں دیکھے اللہ ہمیں امن و سکون والے گھر دے اور کچھ نہیں چاہیے
 
شمشاد

لائبریرین
پپو بھائی آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے کہ گھر ہو جس میں سکون ہو، امن ہو، پیار محبت ہو بھلے ہی وہ تین مرلے کا ہو۔
پیسے سے آپ مکان تو خرید سکتے ہیں لیکن گھر نہیں۔
 
تعبیر

محفلین
ارے بھئی کہاں یہ پوسٹ تو میں نے طنز کے طور پر لگائی تھی اور اس کا مقصد صرف اتنا تھا وہ دنیا جس کی آدھے سے زیادہ آبادی کو ایک وقت کا کھانا میسر نہیں ہے وہاں‌ایسے گھر بھی ہیں مجھے تو قبر زیادہ یاد رہتی ہے اور گھر وہ جس میں سکون اور امن ہو میں نے تو کبھی آٹھ سو پاؤنڈ اکٹھے نہیں دیکھے اللہ ہمیں امن و سکون والے گھر دے اور کچھ نہیں چاہیے

خوش رہیں کیا زبردست بات کی ہے۔آپ طنزیہ نہیں لگتے نا اس لیے پتہ نہیں چلا :grin:
 
راہب

محفلین
آج سے مابدولت اپنے غریب خانے کی قیمت 2 ارب کویتی دینار قرار دیتے ہیں
یوں اب دنیا میں سب سے مہنگا گھر میرا ہے کوئی دلچسپی رکھنے والا؟
 
Top