تعارف یہ ہیں کاشف اکرم وارثی

مقدس

لائبریرین
مجھ سے تو لوگوں کو لڑائی ہی کرنی ہوتی ہے بس :)

ویسے میری کل ہی زحال سے طویل ملاقات ہوئی اور بہت دلچسپ اور سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

میں نے تو کرنی ہے لڑائی اور آپ کو پتا بھی ہے کہ کیوں کرنی ہے
اور سزا کے طور پر آپ کو مسلسل تین دن میری والی (کچی) چائے پینی ہو گی

رئیلی ۔۔ دیٹس نائس بھیا
 
میں نے تو کرنی ہے لڑائی اور آپ کو پتا بھی ہے کہ کیوں کرنی ہے
اور سزا کے طور پر آپ کو مسلسل تین دن میری والی (کچی) چائے پینی ہو گی

رئیلی ۔۔ دیٹس نائس بھیا

ہاہاہاہا

مجھے سچی نہیں پتہ اور

یہ کچی چائے والی سزا سخت ہے ظالم ، تھوڑی سی رعایت دے دے :)
 
مقدس

لائبریرین
محترم کاشف اکرم وارثی صاحب، اردو محفل میں خوش آمدید۔ برادرم زحال مرزا کا بے حد شکریہ جو انھوں نے اتنے خوبصورت انداز میں ایک نئے رکن کو متعارف کروایا۔ کاشف صاحب، آپ اب تشریف لے ہی آئیں۔ :) :) :)

مقدس بٹیا رانی، سچ سچ بتائیں، کہیں یہ الفاظ تیمور بھائی سے مستعار تو نہیں لئے؟ چلیں آپ یہاں نہ بتائیں، چپکے سے بھیا کے کان میں بتا دیں۔ :) :) :)

تیمور تو یونی میں ہیں اور میں جاب پر
میری اردو اب بہت ساری اچھی ہو گئی ہے بھیا
سوچ رہی ہوں کہ کوئی ناول شاول بھی لکھ لوں۔۔ ہی ہی ہی ہی
 
مقدس

لائبریرین
ہاہاہاہا

مجھے سچی نہیں پتہ اور

یہ کچی چائے والی سزا سخت ہے ظالم ، تھوڑی سی رعایت دے دے :)

یعنی کہ آپ کو ریزن بھی یاد نہیں
اس لیے آپ جناب کی سزا بڑھا دی جاتی ہے
تین دن کے بجائے اب پانچ دن آپ کو کچی چائے پینی ہو گی
اگر چیٹنگ کی ناں تو پھر دیکھنا بھیا آپ
 
تیمور تو یونی میں ہیں اور میں جاب پر
میری اردو اب بہت ساری اچھی ہو گئی ہے بھیا
سوچ رہی ہوں کہ کوئی ناول شاول بھی لکھ لوں۔۔ ہی ہی ہی ہی

اب تو آپ ناول لکھ کر ہی ثابت کریں ورنہ شبہہ بدستور قائم رہے گا کہ کسی نہ کسی سے فقرے مستعار لیئے گئے ہیں خواہ کسی محفلین سے ہی سہی۔ :) :) :)

مذاق بر طرف، ہمیں یقین ہے کہ ہماری ننھی پری اس سے بھی کہیں اچھا لکھ سکتی ہیں اگر پر سکون ہو کر لکھنے کی کوشش کریں۔ :) :) :)
 
ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی
بھیا آئی واز جسٹ جوکنگ
میں اتنا اچھا تو نہیں لکھ سکتی
 
محترم دوستوں اور قابل احترام بہنوں
السلامُ علیکم

لیجئیےاردو محفل کی اس عدالت میں آپکا مُجرم حاضر ہے
بندہ تقریبا" ایک سال سے اس فورم پر بحثیت گیسٹ حاضر ھوتا رھا ھے لیکن گھر میں بذریعہ میمبر داخل ھونے کی ھمت نا کرپایا ۔لیکن ایک دو روز پٰہلے زحال بھای کو گھر کی چوکھٹ سے داخل ھوتے دیکھا کو ہو لیا ان کے پیچھے۔
تعارف نامہ تو بزریعہ زحال آپ تک پچنچ ھی گیا ھے رہ گئ شخصیت کی بات وہ وقت کے ساتھ ساتھ آپ کو پتا چل جاے گی۔۔
اللہ عزوجل آپ سب کو بہت آسانیاں عطا فرماے ۔۔ خوش رھیں ( شکریہ)
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

پھر سے خوش آمدید۔

کافی اچھی اردو لکھ لیتے ہیں۔ چند ایک غلطیاں نظر آئی ہیں، ان شاء اللہ چند ہی دنوں میں تھیک ہو جائیں گی۔
 
زبیر مرزا

محفلین
وہ آئے بزم میں اتنا تو میر نے دیکھا
پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی

کہ کاشف خلوص اورمحبت کاآفتاب بن کر آئے
 
شمشاد

لائبریرین
آپ نے دو آنکھوں والی ھ پر خاصا زور دے رکھا ہے، گول ہ جو کہ انگریزی کے حرف o پر ہے، اس نے کیا قصور کیا ہے؟
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید کاشف۔ میں یہی سوچ رہا تھا کہ زحال نے تعارف کر دیا ہے، اور یہاں اس پر گپ شپ لگ رہی ہے اور بات نہ جانے کہاں تک پہنچ چکی ہے۔ جو میری سمجھ میں نہیں آتی۔ میں گپ شپ کے موضوعات میں نہیں جاتا نا!۔ بہر حال مقدس کو شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ دیکھوں میں بھی کہ اس کی کچی چائے کیسی ہوتی ہے؟

کاشف یہاں پابندی سے آتے رہیں تو بہت مزا آئے گا۔
 
آپ نے دو آنکھوں والی ھ پر خاصا زور دے رکھا ہے، گول ہ جو کہ انگریزی کے حرف o پر ہے، اس نے کیا قصور کیا ہے؟

جی ھ سے لکھنےکی کچھ عادت سی ھوگی ھے اگرچہ بہت سے احباب نے غلطی کی نشاندہی کی لیکن مسلہ جوں کا توں ہی رہا۔ ان شاء اللہ اب کنٹرول کرلیا جاوے گا ۔
 
خوش آمدید کاشف۔ میں یہی سوچ رہا تھا کہ زحال نے تعارف کر دیا ہے، اور یہاں اس پر گپ شپ لگ رہی ہے اور بات نہ جانے کہاں تک پہنچ چکی ہے۔ جو میری سمجھ میں نہیں آتی۔ میں گپ شپ کے موضوعات میں نہیں جاتا نا!۔ بہر حال مقدس کو شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ دیکھوں میں بھی کہ اس کی کچی چائے کیسی ہوتی ہے؟

کاشف یہاں پابندی سے آتے رہیں تو بہت مزا آئے گا۔

بہت شکریہ ۔۔۔ ان شاء اللہ پابند رہنے کی کوشیش ھو گی
 
Top