یہ کیا ہو رہا ہے پاکستان میں؟

ریحان

محفلین
مجھے میری پاکستانی آرمی ایک آنکھ نہیں بھاتی ۔۔ کسی کام کے نہیں یہ بس کھاتے ہیں ۔۔ نا انڈین فائیٹر پلین ان سے رکتے ہیں نا امریکن ڈرونز ۔۔ یہ بس عوام کے پیسوں پر پلنا اور کھانا پینا و حکومت کرنا جانتے ہیں ۔

یہ درست ہے کہ ہماری فوج ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتئ ہے ۔۔ تب ہی تو ان کو رکھا جاتا ہے اک طرح سے پالا جاتا ہے ۔۔ پر جو ویڈیو میں جو دکھایا جا رہا ہے وہ سرارسر انٹرنل افئیرز کی بات ہے جس میں آرمی کو نہیں آنا چاہیے ۔

آپ نے ئی ویڈیو جاری کی ہے اچھا ہے ۔۔ پر اس سے ہوگا کیا ؟ ۔۔ کیا یہ بند ہو جائیگا ؟ ۔۔ آگے ملک اتنا بدنام ہے بس اس بدنامی میں مزید زیادتی آئے گی ۔
 
لیکن آخر میں جو بابا دکھایا گیا ہے کیا وہ دہشت گرد لگتا ہے؟۔ ۔ ۔میرے بھائی لگتا ہے کہ ہم کہیں نہ کہیں شدید قسم کی غلطی کر رہے ہیں
 

فرخ منظور

لائبریرین
یہ تو بہت معمولی تشدد ہے۔ شاید کسی نے پنجاب پولیس کا تشدد نہیں دیکھا۔ یہ تو بند کمرے کا تشدد ہے پولیس تو سرعام اس قسم کا تشدد کرتی ہے۔
 
بھائی اگلی مرتبہ پاکستان جانا ہو تو سندھ، بلوچستان، سرحد کے علاوہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں‌بھی ایسی فلمیں‌کھلے عام دیکھنے کو ملیں گی۔
 

فہیم

لائبریرین
میں نے یہ ویڈیو نہیں دیکھی۔
نہ دیکھنے کا شوق ہے۔

لیکن شروع کے جو لحمات ہیں۔
ان کو دیکھتے ہوئے شک ہے کہ یہ پاکستانی آرمی نہیں‌ ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
حضور یہ آرمی ہی سب کچھ تو ہے۔ ایک منتخب وزیراعظم کو اٹھا کر قتل کر دیتی ہے دوسرے کو اٹھا باہر پھینکتی ہے۔ آج کل ایک نام نہاد جمہوری حکومت کو سامنے لا کر آپریشن جاری ہیں۔ اصل میں یہ آرمی سٹیٹ ہے اور فوج کرائے پر دیتی ہے۔ عوام محض نمائشی اور اخراجات اٹھانے کے لیے ہیں۔
 
Top