یہ 'کریڈٹ' کیا ھے!!!

سلیم احمد

محفلین
آپ سب تیار رہیں۔ میں اس ماہ کی 29 تاریخ کو ان سب اراکین کو جن کا کریڈت سو سے کم ہے، سو سو ڈالر بانٹوں گا۔

شکریہ ۔

میری طرف سے بھی نئی پیشکش پڑھ لیں

اسی ماہ کی تیس تاریخ کو سب اراکین کو جو آن لائن ہوں گے ، ایک ایک ہزار بانٹوں گا۔ *

* یہ پیشکش صرف اس ماہ کی تیس تاریخ کے لئے ہے ۔ تاریخ کا تعین کرنے کے لئے کہ آج واقعی اس مہینہ کی تیس تاریخ ہے ایک پانچ رکنی بورڈ تشکیل دیا جائے گا اس کے لئے سب اراکین نام پیش کر سکتے ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ ویٹو کا اختیار صرف میرے پاس ہے
 
شمشاد

لائبریرین
پانچ رکنی کیمٹی میں میرا نام تو شامل نہیں ناں۔ میں نے اس ماہ کی 31 تاریخ کو اقوام متحدہ سے خطاب کرنے کے لیے 30 کو روانہ ہونا ہے۔
 
سلیم احمد

محفلین
پانچ رکنی کیمٹی میں میرا نام تو شامل نہیں ناں۔ میں نے اس ماہ کی 31 تاریخ کو اقوام متحدہ سے خطاب کرنے کے لیے 30 کو روانہ ہونا ہے۔

آپ کے شمولیت تو لازمی تھی لیکن آپ کی مصروفیت کو دیکھتے ہوئے استثنائی صورت میں صرف اس شرط پر کہ آپ اقوام متحدہ سے خطاب میں اردو محفل کی سالانہ رپورٹ ضرور پیش کریں گے ۔ کیونکہ میرا خیال ہے کہ محفل پر اتنی مصروفیت ہوگی کہ میرا وقت پر اقوام متحدہ سے خطاب کرنے کے لیے پہنچنا مشکل ہوگا ۔ شکریہ۔
 
سلیم احمد

محفلین
24بجے سے پہلے تو مشکل ہے کیونکہ تیار کرنے وقت لگ سکتا ہے ۔ لیکن اقوام متحدہ جاتے ہوئے جب آپ چاند پر جہاز تبدیل کرنے کے لئے رکیں تو کاؤنٹر پر اپنا نام بتائیں اور رپورٹ حاصل کریں۔ میں‌25 بجے کے بعد رپورٹ فیکس کردوں گا۔ ایک دفعہ پھر آپ کا بہت بہت شکریہ ۔
 
شمشاد

لائبریرین
فیکس کرنے کے بجائے آپ مجھے ای میل کر دیں تو بہتر رہے گا۔ ہو سکتا ہے اس دن چاند پر لوڈ شیڈنگ ہو۔
 
سلیم احمد

محفلین
فیکس کرنے کے بجائے آپ مجھے ای میل کر دیں تو بہتر رہے گا۔ ہو سکتا ہے اس دن چاند پر لوڈ شیڈنگ ہو۔

ای میل پر بھی خطرہ ھے کیونکہ چاند پر انٹرنیٹ فراہم کرنے والی واحد کمپنی کے سرور آف لائن ہیں نے ابھی تک اپنے بل ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کے بجلی پانی گیس ، سولر و دیگر ممکنہ کنکشین کاٹ دیئے گئے ہیں ۔ اس لئے وہاں پر آپ کو ای میل یا انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہ ہوگی ۔ اب کوشش کی جارہی ہے کہ بغیر کمپیوٹر کنکشن کے ہی کسی قسم کا انٹرنیٹ سسٹم جاری کیا جاسکے۔ تاکہ لوگ بغیر کسی کنکشن کے اپنی ای میل رسیو کرسکیں۔
 
سلیم احمد

محفلین
آپ فکر نہ کریں میرا کمپیوٹر سولر انرجی سے چلتا ہے اور سرور بھی سورج پر ہی ہے۔

ای میل پر بھی خطرہ ھے کیونکہ چاند پر انٹرنیٹ فراہم کرنے والی واحد کمپنی کے سرور آف لائن ہیں نے ابھی تک اپنے بل ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کے بجلی پانی گیس ، سولر و دیگر ممکنہ کنکشین کاٹ دیئے گئے ہیں ۔ اس لئے وہاں پر آپ کو ای میل یا انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہ ہوگی ۔ اب کوشش کی جارہی ہے کہ بغیر کمپیوٹر کنکشن کے ہی کسی قسم کا انٹرنیٹ سسٹم جاری کیا جاسکے۔ تاکہ لوگ بغیر کسی کنکشن کے اپنی ای میل رسیو کرسکیں۔
اپنی سابقہ پوسٹ میں میں نے بتایا تھا کہ بل نہ ادا کرنے پر ہر ممکنہ قسم کے کنکشن کاٹ دیئے گئے جن میں سولر بھی شامل ہے ۔ اب تو مجھے لگتا ہے اپنا کریڈٹ چاند پر موجودانٹرنیٹ فراہم کرنے والی پاکستانی کمپنی کو دینا پڑے گا ۔ یا پھر واقعی آپ کو نیویارک ای میل کرنی پڑے گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
بھائی آپ سمجھے نہیں تھے، میرے کمپیوٹر کا رابطہ کسی بھی کمپنی سے نہیں بلکہ سیدھا سورج سے ہے۔ اور سورج پر جا کر کوئی اس کا کنکشن تو کاٹنے سے رہا۔
 
سلیم احمد

محفلین
بھائی آپ سمجھے نہیں تھے، میرے کمپیوٹر کا رابطہ کسی بھی کمپنی سے نہیں بلکہ سیدھا سورج سے ہے۔ اور سورج پر جا کر کوئی اس کا کنکشن تو کاٹنے سے رہا۔

بھائی جان آپ پاکستانی ایجنٹوں کو شائد نہیں جانتے سنا ہے یہ اگر چاہیں تو بندے کو ہرجگہ پہنچا دیتے ہیں سورج توکوئی بات ہی نہیں ۔
 
Top