یہ کابینہ ہمارے گھر میں رہنی چاہئے انکل

یوسف-2

محفلین
kaabeenah.jpg
 
شوکت پرویز

محفلین
بہت لطف آیا پڑھ کر یوسف-2 بھائی!
اور وہ کیا کہتے ہیں نا side dish ۔۔۔ تو مجھے اس میں مزاح کے ساتھ ساتھ ایک سائڈ ڈش بھی ملی، کہ مجھے کئی رشتہ داریاں یاد آ گئیں۔ :daydreaming:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مکمل وزن میں ہے آبی ٹوکول بھائی !
 
یوسف-2

محفلین
ہہہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا خاصی بے وزنی ہے پر مزاحیہ ہے

ہیںںںںںںںں یہ بے وزن شاعری ہے ؟؟؟ خالد عرفان تو غالباً شاعری کا ایک مستند نام ہے ۔کہیں گرافکس یا کمپوزنگ میں تو کچھ گڑ بڑ نہیں ہوگیا، میں نے تو اسے فیس بُک سے لفٹ کیا ہے۔ بھئی مجھے تو شعروں کو تولنا وغیرہ :D نہیں آتا۔ اساتذہ کرام سے پوچھے لیتے ہیں الف عین، محمد یعقوب آسی، محمد وارث
 
۔۔۔۔۔
 
قلمدانِ زراعت سمدھیانے کے لئے رکھ لو۔۔۔۔۔ یہی کچھ بے وزن سا لگ رہا ہے ۔ لیکن ماہرینِ فن ہی کچھ بتاسکتے ہیں قطعیت کے ساتھ :)
 
شوکت پرویز

محفلین
قلمدانِ زراعت سمدھیانے کے لئے رکھ لو۔۔۔ ۔۔ یہی کچھ بے وزن سا لگ رہا ہے ۔ لیکن ماہرینِ فن ہی کچھ بتاسکتے ہیں قطعیت کے ساتھ :)
م + فا + عی + لن | م + فا + عی + لن | م + فا + عی + لن | م + فا + عی + لن
ق + لم + دا + نے | ز + را + عت + سم | د + یا + نے + کے | ل + ئے + رک + لو
یہ مصرع (اور مکمل کلام) وزن میں ہے۔
 
م + فا + عی + لن | م + فا + عی + لن | م + فا + عی + لن | م + فا + عی + لن
ق + لم + دا + نے | ز + را + عت + سم | د + یا + نے + کے | ل + ئے + رک + لو
یہ مصرع (اور مکمل کلام) وزن میں ہے۔
شکریہ جناب۔۔۔یہ سب کیا دھرا سمدھیانے کا ہے، میں انہیں کچھ سمجھتا تھا اور یہ کچھ اور نکلے:p
 
ہیںںںںںںںں یہ بے وزن شاعری ہے ؟؟؟ خالد عرفان تو غالباً شاعری کا ایک مستند نام ہے ۔کہیں گرافکس یا کمپوزنگ میں تو کچھ گڑ بڑ نہیں ہوگیا، میں نے تو اسے فیس بُک سے لفٹ کیا ہے۔ بھئی مجھے تو شعروں کو تولنا وغیرہ :D نہیں آتا۔ اساتذہ کرام سے پوچھے لیتے ہیں الف عین، محمد یعقوب آسی، محمد وارث

عروض کا تو یہاں کوئی مسئلہ نہیں ہے، صاحبو! ایک دو الفاظ پر بات ہو سکتی ہے:
’’کائیاں‘‘ ۔ اس کی معروف صوتیت ’’کایاں‘‘ ہے۔ فِعلُن کے وزن پر
’’سمدھیانے‘‘۔ اصل ’’سمدھی‘‘ بھی فعلن کے وزن پر ہے۔ سمدھیانہ میں یاے پوری ہے یا پیاس، دھیان کی طرح آدھی ہے؟ فاعلاتن یا مفعولن؟ شاعر نے اس میں علاقائی لہجے اور ضلع جگت کی رعائت لی ہو گی، غالباً۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
میں نے تو ایویں ای کہہ دیا تھا کیونکہ بعض اشعار زبان پر سست روی سے چڑھ رہے تھے وگرنہ مجھے تو شاعری کا فنون کے حوالہ سے الف بے بھی نہیں آتا
 
الف عین

لائبریرین
کائیاں اور سمدھیانہ پر بحث محض درست تلفظ کا شاخسانہ ہے۔ میں اپنے کو ’’اہلَ زبان‘‘ سمجھتا ہوں کہ میری زبان پر دلنی کا بھی اثر نہیں، کجا یہ کہ پنجابی کا اثر ہو!!
میں نے تو کائیاں میں ہمیشہ ی معلنہ کے ساتھ سنا، بر وزن فاعلن، اور سمدھیانہ، لدھیانہ دونوں میں بھی ی کا اعلان سنا، ÷ سمدھیانہ بر وزن مفعولن
 
یوسف-2

محفلین
میں نے تو ایویں ای کہہ دیا تھا کیونکہ بعض اشعار زبان پر سست روی سے چڑھ رہے تھے وگرنہ مجھے تو شاعری کا فنون کے حوالہ سے الف بے بھی نہیں آتا

آپ کے ایویں ای کہنے سے بھی ہم سب کے علم میں اضافہ تو ہوگیا نا۔ لہذا آپ کے ایویں ای کہنے کا بھی بہت بہت شکریہ :)
 
عظیم خواجہ

محفلین
بہت عمدہ انتخاب ہے جناب۔
خالد عرفان کی صدارت میں ایک مشاعرہ شکاگو میں پڑھنے کا شرف حاصل ہوا تھا۔ وہ میرا شائد پہلا مشاعرہ تھا اور میں نے اپنی نظم شادی کا کھا نا وہاں پڑہی تھی جس پر کچھ داد بھی مل گئ تھی۔ نظم محفل فورم میں پوسٹ کی ہے۔
 
x boy

محفلین
وزن ہو یا نہ ہو ہمارے یہاں سیاست کا یہی حال ہے صرف ایک خاندان اس کے پیچھے کئے درندے ، جاگیردار، گدا نشین، ڈاکو بابئے وغیرہ وغیرہ
اور
 
سمدھیانہ، لدھیانہ دونوں میں بھی ی کا اعلان سنا، ÷ سمدھیانہ بر وزن مفعولن
یعنی فاعلاتن؟ اعلان کی صورت میں تو یہی ہو گا نا۔ یائے مخلوط کی صورت میں مفعولن ہو گا جس کا شبہ آسی صاحب کو ہے۔
سمدھیانہ میں یاے پوری ہے یا پیاس، دھیان کی طرح آدھی ہے؟ فاعلاتن یا مفعولن؟
 
Top