یہ موت کا کیا مسئلہ ہے؟ بی بی سی کی خبر

سید عمران

محفلین
میں ابھی یہ خبر پڑرہا تھا

‘کانسٹیبل افضل آخری رات بیٹی کے لیے دہی بھلے لینے گئے تھے‘ - BBC News اردو

اس میں کہا گیا ہے کہ دونوں پولیس کانسٹیبل موت سے پہلے موت کی باتیں کرتے تھے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ موت سے پہلے موت کا پتا چلے؟
ڈاکٹر کیا کہتے ہیں
یہ کہاں لکھا ہے کہ انہیں موت کا پتا چل گیا تھا؟؟؟؟
 
اکرم نیر

محفلین
یہ دیکھیں
کانسٹیبل علی عمران جب اپنے آخری ہنگامی ڈیوٹی پر گئے تو جانے سے پہلے انھوں نے اپنی بچوں کو جمع کر کے چوما۔ اسی طرح محمد افضل گذشتہ چند روز سے اپنے اہلِ خانہ کو کہہ رہے تھے کہ اگر مجھے کچھ ہو گیا تو مجھے نارووال میں دفن کرنا۔

میں نے پوچھا کہ کیا ماجرا ہے؟ کیا کر رہے ہیں؟ خیریت تو ہے؟ تو وہ جواب میں مجھے کہنے لگے کہ پتا نہیں مجھے کیوں عجیب سا محسوس ہو رہا ہے اور میں کچھ اچھا محسوس نہیں کر رہا۔‘
 
شمشاد

لائبریرین
بالکل ممکن ہے کہ کسی کو اپنی موت کا پہلے سے علم ہو جائے کہ مجھے بس موت آیا ہی چاہتی ہے۔

میرے دفتر کے ایک کولیگ تھے، ان کے ایک رشتہ دار نے اپنی بیوی سے کہا کہ مجھ سے جو کچھ پوچھنا ہے پوچھ لو کیونکہ میں نے ایک گھنٹے کے بعد مر جانا ہے۔ واللہ اعلم یہ بات وہ اپنی بیوی سے سنجیدگی سے کہہ رہے تھے یا مذاق میں، لیکن حقیقت یہی ہے کہ ایک گھنٹے بعد ان کا انتقال ہو گیا۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں ابھی یہ خبر پڑرہا تھا

‘کانسٹیبل افضل آخری رات بیٹی کے لیے دہی بھلے لینے گئے تھے‘ - BBC News اردو

اس میں کہا گیا ہے کہ دونوں پولیس کانسٹیبل موت سے پہلے موت کی باتیں کرتے تھے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ موت سے پہلے موت کا پتا چلے؟
ڈاکٹر کیا کہتے ہیں
اکرم نیر صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنا تعارف تو دیں کہ اردو محفل کے دیگر اراکین آپ سے متعارف ہو سکیں۔

یہ رہا تعارف کا زمرہ
 
نور وجدان

لائبریرین
بالکل ممکن ہے کہ کسی کو اپنی موت کا پہلے سے علم ہو جائے کہ مجھے بس موت آیا ہی چاہتی ہے۔

میرے دفتر کے ایک کولیگ تھے، ان کے ایک رشتہ دار نے اپنی بیوی سے کہا کہ مجھ سے جو کچھ پوچھنا ہے پوچھ لو کیونکہ میں نے ایک گھنٹے کے بعد مر جانا ہے۔ واللہ اعلم یہ بات وہ اپنی بیوی سے سنجیدگی سے کہہ رہے تھے یا مذاق میں، لیکن حقیقت یہی ہے کہ ایک گھنٹے بعد ان کا انتقال ہو گیا۔
ایسا موت سے چالیس دن قبل تک ممکن ہوتا ہے کسی کو بھی خبر ہو جاتی ہے
 
حسرت جاوید

محفلین
میرا خیال ہے یہ صرف ایک عمومی سی بات ہے۔ چونکہ انسان کی موت پہ بات چیت عمومی حالات میں اپنے گھر والوں، احباب سے ہوتی رہتی ہے تو اس صورت میں اگر واقعی موت آ جائے تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ انہیں خبر ہو گئی تھی۔ باقی کسی چیز کا پہلے سے الہام ہونا، کشف ہونا، اور دیگر روحانی ڈرامے بازیاں برصغیر سے کبھی ختم ہوتی نظر نہیں آتیں۔
 
علی وقار

محفلین
موت کا تصور انسان کے ساتھ جڑا ہے اور ہر دوسرا تیسرا شخص موت کے بارے میں کچھ نہ کچھ کہتا رہتا ہے۔ تاہم یہ محض اتفاق ہو سکتا ہے کہ موت کا ذکر کیا جائے اور موت آ جائے۔ پولیس کی ملازمت میں موت کا خدشہ یوں بھی رہتا ہے اور عام طور پر یہ تذکرہ معمول کا حصہ ہوتا ہے۔ اور، جب کوئی اچانک مر جائے تو اُس کی بہت سی باتیں یاد آ جاتی ہیں جن کو شاید بصورت دیگر بھلا دیا جاتا۔ یہ کسی صورت ابنارمل بات نہیں۔
 
Top