یہ متن کس طرح کاپی کیا جا سکتا ہے؟

الف عین

لائبریرین
ا ب تک میرا خیال تھا کہ محض ریختہ ڈاٹ آرگ کے میں میرا خیال تھا کہ اس کے فیچرس کی وجہ سے اس ویب سائٹ کو اتنا کامپلیکس بنا دیا گیا ہے کہ متن کی شکل میں ہونے پر بھی راست کاپی پیسٹ نہیں ہوتا۔ حال ہی میں ایک اور سائٹ بھی نظر سے گزری۔
یہاں بھی یہی صورت حال ہے۔
صفحے کا سورس دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ متن کی شکل میں ہی ہے۔ اگر فائر فاکس میں No Style کے طور پر دیکھیں تو مکمل متن کاپی ہو سکتا ہے۔ اور درست ہو سکتا ہے۔ لیکن یہی ترکیب ریختہ کے کسی صفحے پر لاگو نہیں ہوتی۔ سورس میں دیکھنے پر بھی مصرعوں کی ترتیب بغر جاتی ہے۔ اصل میں دیکھ کر درست کرنا پڑتے ہیں۔کیا کوئی ترکیب ہے جس سے ان سائٹس سے متن حاصل کیا جائے؟@اسد ۔ arifkarim
 
محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم،

ریختہ پر تو اس کام کے لئے خاص انتظام کیا گیا ہے۔

اس ویب سائٹ پر جاوااسکرپٹ ڈس ایبل کردیں تو متن کاپی ہو جاتا ہے۔

تاہم سرورق کے علاوہ باقی صفحات پر اس التزام کی بھی نظر نہیں ہے اور با آسانی کاپی ہو رہا ہے۔

اے شافع ِ امم شہِ ذی جاہ لے خبر
لِلّٰہ لے خبر مری لِلّٰہ لے خبر
دریا کا جوش، ناؤ نہ بیڑا نہ ناخدا
میں ڈوبا، تُو کہاں ہے مرے شاہ لے خبر
منزل کڑی ہے رات اندھیری میں نابلد
اے خضر لے خبر مری اے ماہ لے خبر
پہنچے پہنچنے والے تو منزل مگر شہا
ان کی جو تھک کے بیٹھے سرِ راہ لے خبر
جنگل درندوں کا ہے میں بے یار شب قریب
گھیرے ہیں چار سمت سے بدخواہ لے خبر
منزل نئی عزیر جُدا لوگ ناشناس
ٹوٹا ہے کوہِ غم میں پرِ کاہ لے خبر
وہ سختیاں سوال کی وہ صورتیں مہیب
اے غمزدوں کے حال سے آگا ہ لے خبر
مجر م کو بارگاہِ عدالت میں لائے ہیں
تکتا ہے بے کسی میں تری راہ لے خبر
اہل ِ عمل کو ان کے عمل کا م آئیں گے
میرا ہے کون تیرے سِوا آہ لے خبر
پُر خار راہ برہنہ پاتِشنہ آب دور
مَولٰی پڑی ہے آفتِ جانکاہ لے خبر
باہر زبانیں پیاس سے ہیں آفتاب گرم
کوثر کے شاہ کثّر اللہ لے خبر
ما نا کہ سخت مجرم و ناکارہ ہے رضا
تیرا ہی تو ہے بندۂ درگاہ لے خبر
زبان :اردو

شاعر :امام احمد رضا محدثِ بریلوی

اۓ صبا !مصطفٰےسے کہہ دینا ،غم کے مارے سلام کہتے ہیں
یاد کرتے ہیں تم کو شام و سحر، دل ہمارے سلام کہتے ہیں
اللہ اللہ حضور کی باتیں! مرحبا رنگ و نور کی باتیں
چاند جن کی بلائیں لیتا ہے اور تارے سلام کہتے ہیں
اللہ اللہ حضور کے گیسو! بھینی بھینی مہکتی وہ خوشبو
جس سے معمور ہے فضا ہر سو وہ نظارے سلام کہتے ہیں
جب محمد کا نام آ تا ہے ﷺرحمتوں کا پیام آتا ہے
لب ہمارے درود پڑھتے ہیں دل ہمارے سلام کہتے ہیں
زائر ِ طیبہ تو مدینے میں، پیارے آقا سے اتنا کہہ دینا
آپ کی گردِ راہ کو آقا !بے سہارے سلام کہتے ہیں
ذکر تھا آخری مہینے کا ، تذکرہ چِھڑ گیا مدینے کا
حاجیو! مصطفٰےسے کہہ دینا ،غم کے مارے سلام کہتے ہیں
اۓ خدا کے حبیب! پیارے رسول! یہ ہمارا سلام کیجئے قبول
آج محفل میں جتنے حاضر ہیں، مل کے سارے سلام کہتے ہیں
زبان :اردو

شاعر :جمیل قادری
 
الف عین

لائبریرین
مذکورہ ٹرک صرف کروم کے لئے ہے۔ فائر فاکس میں نہیں، کروم میں اسے کھول کر کوشش کرتا ہوں،
لیکن یہ بھی بتا دیں کہ ریختہ نے اس کے لئے کیا انتظام کیا ہے؟
 
محمداحمد

لائبریرین
مذکورہ ٹرک صرف کروم کے لئے ہے۔ فائر فاکس میں نہیں،
فائرفاکس :
Method 1: Via about:config
  1. In Firefox's address bar, type about:config and press Enter.
  2. Click I'll be careful, I promise! button.
  3. In the search bar, search for javascript.enabled.
  4. Double click on the row of preference named javascript.enabled to change the value to False. ...
  5. JavaScript is now disabled.
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ بھی بتا دیں کہ ریختہ نے اس کے لئے کیا انتظام کیا ہے؟

میری رائے میں ریختہ والے اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ اُن کے مواد کو کاپی کیا جا سکے (دیکھا جائے تو یہ کوئی ایسی بری بات بھی نہیں ہے کہ اُنہوں نے بہت پیشہ ورانہ انداز میں کام کیا ہے اور اُن کے ہاں موجود مواد کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس کے پس منظر میں بہت سے انسانی اور مالی وسائل صرف ہوئے ہیں۔)

تاہم چونکہ اُنہوں نے ہر لفظ کو لغت سے بھی منسلک کیا ہے سو یونی کوڈ متن دینا بھی ضروری تھا۔ اب کچھ ایسا ہے کہ سورس سے جا کر غزل کاپی تو ہو جاتی ہے تاہم اُس کے مصرعوں کی ترتیب بدل جاتی ہے اور ہر شعر کا مصرعہ ثانی اگلے شعر کے مصرعہ ثانی کی جگہ آ جاتا ہے اور مقطعے کا مصرعہ ثانی مطلع کے مصرعہِ ثانی کی جگہ آ جاتا ہے یا ایسا ہی کچھ اُلٹا سیدھا ہو جاتا ہے۔

اب اس کام کے لئے اُنہوں نے کیا تگڑم (الگورتھم) لڑائی ہے اس کا مجھے اندازہ نہیں ہے۔ ممکن ہے کہ باقی احباب اس بارے میں کچھ بات کر سکیں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اب آپ اس صفحے کو کروم میں کھول کر درج ذیل کام کیجے۔

  • مینو (تین سطر والا) > مور ٹُولز > ڈیولپر ٹولز
  • یہاں سے دائیں کونے پر کراس کے برابر تین عمودی نقطے نظر آئیں گے، انہیں کلک کیجے۔
  • اب سیٹنگس پر کلک کیجے۔
  • بائیں ہاتھ پر جنرل کی ہیڈنگ کے نیچے ڈس ایبل جاوا اسکرپٹ پر چیک لگا دیجے۔
  • اب متن کاپی ہو جائے گا۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
یہ بھی کر لیا، کروم بھی مایوس کر رہا ہے۔ اس سائٹ میں رائٹ کلک بھی کام نہیں کرتا۔ ایک جگاڑ یہ لگی کہ فائر فاکس میں view مینو، میں page style کے تحت No Style سلیکٹ کیا تو سارا متن سلیکٹ تو ہوجاتا ہے، لیکن کاپی نہیں ہوتا۔ اور ورڈ یا نوٹ پیڈ میں پیسٹ کا آپشن بھی ڈس ایبلڈ ہوتا ہے۔فائر فاکس اور کروم دونوں تازہ ترین ہیں۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
السلام علیکم،

ریختہ پر تو اس کام کے لئے خاص انتظام کیا گیا ہے۔

اس ویب سائٹ پر جاوااسکرپٹ ڈس ایبل کردیں تو متن کاپی ہو جاتا ہے۔

تاہم سرورق کے علاوہ باقی صفحات پر اس التزام کی بھی نظر نہیں ہے اور با آسانی کاپی ہو رہا ہے۔

اے شافع ِ امم شہِ ذی جاہ لے خبر
لِلّٰہ لے خبر مری لِلّٰہ لے خبر
دریا کا جوش، ناؤ نہ بیڑا نہ ناخدا
میں ڈوبا، تُو کہاں ہے مرے شاہ لے خبر
منزل کڑی ہے رات اندھیری میں نابلد
اے خضر لے خبر مری اے ماہ لے خبر
پہنچے پہنچنے والے تو منزل مگر شہا
ان کی جو تھک کے بیٹھے سرِ راہ لے خبر
جنگل درندوں کا ہے میں بے یار شب قریب
گھیرے ہیں چار سمت سے بدخواہ لے خبر
منزل نئی عزیر جُدا لوگ ناشناس
ٹوٹا ہے کوہِ غم میں پرِ کاہ لے خبر
وہ سختیاں سوال کی وہ صورتیں مہیب
اے غمزدوں کے حال سے آگا ہ لے خبر
مجر م کو بارگاہِ عدالت میں لائے ہیں
تکتا ہے بے کسی میں تری راہ لے خبر
اہل ِ عمل کو ان کے عمل کا م آئیں گے
میرا ہے کون تیرے سِوا آہ لے خبر
پُر خار راہ برہنہ پاتِشنہ آب دور
مَولٰی پڑی ہے آفتِ جانکاہ لے خبر
باہر زبانیں پیاس سے ہیں آفتاب گرم
کوثر کے شاہ کثّر اللہ لے خبر
ما نا کہ سخت مجرم و ناکارہ ہے رضا
تیرا ہی تو ہے بندۂ درگاہ لے خبر
زبان :اردو

شاعر :امام احمد رضا محدثِ بریلوی

اۓ صبا !مصطفٰےسے کہہ دینا ،غم کے مارے سلام کہتے ہیں
یاد کرتے ہیں تم کو شام و سحر، دل ہمارے سلام کہتے ہیں
اللہ اللہ حضور کی باتیں! مرحبا رنگ و نور کی باتیں
چاند جن کی بلائیں لیتا ہے اور تارے سلام کہتے ہیں
اللہ اللہ حضور کے گیسو! بھینی بھینی مہکتی وہ خوشبو
جس سے معمور ہے فضا ہر سو وہ نظارے سلام کہتے ہیں
جب محمد کا نام آ تا ہے ﷺرحمتوں کا پیام آتا ہے
لب ہمارے درود پڑھتے ہیں دل ہمارے سلام کہتے ہیں
زائر ِ طیبہ تو مدینے میں، پیارے آقا سے اتنا کہہ دینا
آپ کی گردِ راہ کو آقا !بے سہارے سلام کہتے ہیں
ذکر تھا آخری مہینے کا ، تذکرہ چِھڑ گیا مدینے کا
حاجیو! مصطفٰےسے کہہ دینا ،غم کے مارے سلام کہتے ہیں
اۓ خدا کے حبیب! پیارے رسول! یہ ہمارا سلام کیجئے قبول
آج محفل میں جتنے حاضر ہیں، مل کے سارے سلام کہتے ہیں
زبان :اردو

شاعر :جمیل قادری
جاوا سکرپٹ کیسے ڈس ایبل کرتے ہیں ؟
 
Top