یہ متن کس طرح کاپی کیا جا سکتا ہے؟

محمداحمد

لائبریرین
کیا سفاری میں بھی جاوا سکرپٹ ڈس ایبل کیا جاسکتا ہے ؟ محمداحمد

سفاری میرے پاس موجود نہیں ہے۔

البتہ گوگل اس سلسلے میں یہ سبق پڑھاتا ہے۔

To disable the Java web plug-in in Safari 6 or earlier, follow these steps:
  1. In Safari, choose Safari > Preferences or press Command-comma (⌘-,)
  2. Click "Security".
  3. Uncheck (deselect) "Allow Java".
  4. Close the Safari preferences window.
 

صائمہ شاہ

محفلین
ویسے ریختہ سے آن لائن فائدہ اُٹھا لیجے کہ اُن کی منشاء بھی یہی ہے۔ :)
جو لوگ سات سو سولہ صفحات کی کتاب نہیں پڑھتے انہیں اس طرف مائل کرنے کے لیے کتاب کا کچھ تعارف کسی اقتباس کی صورت میں مفید ہے اور ٹائپنگ کا وقت نہیں ملتا :)
 

محمداحمد

لائبریرین
جو لوگ سات سو سولہ صفحات کی کتاب نہیں پڑھتے انہیں اس طرف مائل کرنے کے لیے کتاب کا کچھ تعارف کسی اقتباس کی صورت میں مفید ہے اور ٹائپنگ کا وقت نہیں ملتا :)

اسکرین شاٹ لیکر لگا دیجے ۔

اور ساتھ ساتھ ٹائپنگ نہ کرنے کی معذرت کر لیجے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ تو " شاپریت " کی نشانیاں ہیں

اب محفل اور شاپریت کوئی الگ الگ شے تو رہے نہیں ہیں ۔

اور پھر آپ کا حلقہ احباب بھی زیادہ دور کا نہیں ہے۔ :) سو بسم اللہ کیجے۔ :)

یوں بھی ٹائپنگ کے چکر میں بہت سی چیزیں رہ ہی جاتی ہیں۔
 

اسد

محفلین
معذرت چاہتا ہوں کہ کئی گھنٹے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے جواب نہ دے سکا۔

میں عام طور پر اوپرا ( ورژن 12.18 ) استعمال کرتا ہوں اور اس میں صفحات کا سورس کاپی کر کے نوٹ‌پیڈ++ میں ریگ‌ایکس اور پلگ‌انز استعمال کر کے ٹیکسٹ حاصل کرتا ہوں۔ کئی ٹیکسٹ/ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر یہ سہولت فراہم کرتے ہیں۔

دوسروں کو میں مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اپنے براؤزر سے صفحات ایک ہی فولڈر میں بطور ایچ ٹی ایم ایل محفوظ کریں (کنٹرول+s دبا کر) اور پھر کسی html to text یوٹیلٹی سے ان تمام صفحات کو ٹیکسٹ میں تبدیل کر لیں۔ ونڈوز میں اس کام کے لیے آپ HTMLAsText v1.11 استعمال کر سکتے ہیں۔ صفحے کے آخر میں ڈاؤنلوڈ کا ربط موجود ہے۔ اس میں بیک وقت ایک فولڈر میں موجود فائلوں کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کی سہولت موجود ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
رانا نے متن کاپی کر کے فراہم کر دیا ہے۔ جزاک اللہ خیر @رانا۔ لیکن شاعروں کے نام غائب ہو گئے ہیں۔ خیر ان کو سائٹ سے دیکھ کر ٹائپ کیا جا سکتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اسی طرح gegasoft کی سائٹ سے قرطبی، در منثور اور بہت سی تفاسیر کے متن سعادت نے کاپی کر کے دئے تھے۔ لیکن معلوم ہوا کہ ان کے متن ہی مکمل نہیں۔ اس لئے اب تک ان سارے ترجموں اور تفاسیر کی فائلوں کو کام میں نہ لا سکا۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
اب محفل اور شاپریت کوئی الگ الگ شے تو رہے نہیں ہیں ۔

اور پھر آپ کا حلقہ احباب بھی زیادہ دور کا نہیں ہے۔ :) سو بسم اللہ کیجے۔ :)

یوں بھی ٹائپنگ کے چکر میں بہت سی چیزیں رہ ہی جاتی ہیں۔
محفل سے ہٹ کر کسی اور جگہ کے لیے چاہیے تھی جہاں لوگ راتوں رات ادیب بننا چاہتے ہیں پڑھے بغیر :)
 
Top