یہ لوگ

یہ لوگ

عجیب لوگ ہیں بات ستاروں پہ کمند ڈالنے کی کرتے ہیں، سفر شروع ہوتا نہیں اور منزلوں پہ جو گزری اُس کے قصے بیاں کرتے ہیں۔

آسان کب ہوا ہے سفر؟ حصولِ منزل کی تمازت چند لمحوں‌کی مہمان ہوا کرتی ہے، حُسن سارا سفر میں گزرے دُشوار لمحوں میں‌جلتے آس کے دیئے کی لُو میں‌ہوتا ہے جو اندھیر راتوں میں‌سورج بن کے چمکتا ہے۔

مگر اُن کا کیا کریں جو منزلوں کے قصے تو سُناتے ہیں، پر سفر کی صعبتوں سے گھبراتے ہیں، ذرا سی چوٹ لگتی ہے تو آسمان سر پہ اُٹھا لیتے ہیں، آہ و بکا کرتے ہیں آغازِ‌سفر سے پہلے ہی رستہ بدلنے کی بات کرتے ہیں۔

اپنی اپنی "میں"‌کی بُکل اُوڑھے یہ لوگ جانے کب اکائیوں‌سے نکلیں‌گے اور کارواں سنگ سفر کرنے کے آداب جانیں‌گے۔

جانے کب جانیں‌گے یہ لوگ
 

شمشاد

لائبریرین
باسط صاحب اردو محفل میں خوش آمدید

اپنا تعارف تو دیں۔

اور ہاں آپ نے بہت اچھا لکھا ہے۔ امید ہے آئندہ بھی اپنی تحریروں سے نوازتے رہیں گے۔
 
اسلام و علیکم

بہت شکریہ باسط، اتنی عمدہ تحریر پوسٹ کرنے کا۔
نبیل،
اس حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ۔

بہت اچھا لکھا ہے باسط۔۔۔ امید ہے مزید تحاریر بھی پیش کرتے رہیں گے۔
عمار ،

شکریہ، اور ضرور میں کوشش کروں گا کہ گاہے بگاہے کچھ نا کچھ اس محفل میں پیش کرتا رہوں۔

باسط صاحب اردو محفل میں خوش آمدید

اپنا تعارف تو دیں۔

اور ہاں آپ نے بہت اچھا لکھا ہے۔ امید ہے آئندہ بھی اپنی تحریروں سے نوازتے رہیں گے۔
شمشاد،

پسندیدگی کا اور خوش آمدید کا بہت بہت شکریہ۔
جہاں تک تعارف کی بات ہے تو کچھ خاص نہیں نیٹ‌کی دنیا سے عرصہ 20 سال سے وابستہ ہوں اور کچھ اتنے ہی عرصے سے اردو ادب اور شعر و شاعری پڑھ رہا ہوں، کبھی کبھی کچھ ادھوری باتیں لکھ دیتا ہوں، گزشتہ 6 برسوں سے ایک چھوٹا سا فورم بھی چلا رہا ہوں۔ اردو ویب نبیل سے ایک کام کے سلسلے میں جوائن کیا اور مجھے اجازت دیجئے یہ کہنے کی کے میں نبیل کا بطورِ خاص اور دیگر ساتھی جو یہاں کام کرتے ہیں‌سب کا بہت بڑا مداح‌ہوں۔




اسلام و علیکم:
بہت اچھا لکھا ہے لکھتے رہیئے اور کوشش کیجئے

علی ذاکر،

شکریہ، میں کوشش کرتا رہوں گا کہ مزید بہتر لکھ سکوں۔ اور کوششوں‌کا یہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہے۔


واسلام
 
Top