یہ ریڈیو پاکستان کراچی ہے

سیما علی

لائبریرین
خلیل بھائی ، لکھنے کو تو میں نے لکھ دیا لیکن اب میں اس سوچ میں پڑ گیا ہوں کہ نمعلوم کتنے لوگوں کو برنی کا مطلب معلوم ہے ۔ یا پھر آپ کے خیال میں برنی کی تصویر بھی " معدوم ہوتی ہوئی اشیاء" والے دھاگے میں لگائی جائے ؟!
بالکل بجا فرمایا آپ نے نئی نسل کو بالکل نہیں معلوم برنی :):):):)
 
ہم نے بھی صدر ایوب کی تعریف میں ایک نظم لکھی اور پڑھنے کے لیے پہنچ گئے۔ تعارف میں ہمیں بلایا گیا اور ہم نے یہی نظم پڑھ کر سنائی اور داد سمیٹی۔
خوب، تو گویا آپ نے بھی آمریت کی چھتری تلے نمو پائی اور اب اسی اسٹیبلشمنٹ کے مخالف ہوگئے :)
 
خلیل بھائی ، لکھنے کو تو میں نے لکھ دیا لیکن اب میں اس سوچ میں پڑ گیا ہوں کہ نمعلوم کتنے لوگوں کو برنی کا مطلب معلوم ہے ۔ یا پھر آپ کے خیال میں برنی کی تصویر بھی " معدوم ہوتی ہوئی اشیاء" والے دھاگے میں لگائی جائے ؟!
درست فرمایا ظہیر بھائی آپ نے۔ انہی معدوم ہوتے الفاظ، محاورات اور تہذیب کو ہم آپ نے ابھی تک سینے سے لگا رکھا ہے۔ برنی، کٹورہ، اٹواٹی کھٹواٹی لیے پڑے رہنا، کیتلی، دستر خوان، طشتری، رکابی، موزے، روشن دان، کارنس، چٹخنی، کیا کیا خوبصورت الفاظ، لگتا ہے ان سب پر دھند چھارہی ہے۔
 
خوب، تو گویا آپ نے بھی آمریت کی چھتری تلے نمو پائی اور اب اسی اسٹیبلشمنٹ کے مخالف ہوگئے :)
آمریت کے اس بڑے گھاس پھونس کے سائبان کے نیچے اباجان کی چھوٹی ہی سہی ایک مضبوط چھتری بھی تھی جہاں انہوں نے ہمیں حق پرستی کی، روایات سے دور اصل اسلامی تاریخ کی، جمہوریت کی تعلیم دی۔
 
سیما علی

لائبریرین
درست فرمایا ظہیر بھائی آپ نے۔ انہی معدوم ہوتے الفاظ، محاورات اور تہذیب کو ہم آپ نے ابھی تک سینے سے لگا رکھا ہے۔ برنی، کٹورہ، اٹواٹی کھٹواٹی لیے پڑے رہنا، کیتلی، دستر خوان، طشتری، رکابی، موزے، روشن دان، کارنس، چٹخنی، کیا کیا خوبصورت الفاظ، لگتا ہے ان سب پر دھند چھارہی ہے۔
بھیا ایک بڑی اہم چیز
رضائی ! ہماری اماّں کامدانی کے پرُانے دوپٹّے جالی والے اور کمخعواب ملا کے اتنیُ خوب صورت سیتیں کہ کوئی Quilt اُسکا مقابلہ نہیں کر سکتی پر افسوس کبھی اُسکی قدر نہ کی ، اُنکے بعد ہوئی اُن رضائیوں کی قدر اور اب بہت یاد آتیں ہیں؀
رضائی میں چھپ کر جو لیٹے ہیں آج
 
آخری تدوین:
Top