یہ رات ختم ہو یا میری ذات ختم ہو (اصلاح درکار ہے)

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم جناب میں آج پہلی دفعہ اپنی غزل اصلاح کے لیے ارسال کر رہا ہوں اور مجھے امید ہے کے میری حوصلہ افزائی کی جائے گی شکریہ خرم شہزاد خرم

یہ رات ختم ہو یا مری ذات ختم ہو
آ جائے نیند درد کی برسات ختم ہو

کیسے گزرتے ہیں مرے دن رات بن ترے
اظہار کرنے بیٹھوں تو نہ بات ختم ہو

آنکھوں میں لگ گئی ہے جھڑی تیری یاد سے
ملنے چلے بھی آؤ کہ برسات ختم ہو

اک روز آفتاب بھی ایسے غروب ہو
جاناں ترے و صال کی نہ رات ختم ہو

ایسا بھی کیا کہ عمر سے لمبی جدائی ہو
ایسا بھی کیا کہ پل میں ملاقات ختم ہو

خرم شہزاد خرم​
 

محمد وارث

لائبریرین
خرم صاحب اصلاح تو اساتذہ ہی دے سکتے ہیں ہم جیسے تو بھائی صرف داد دے سکتے ہیں اور وہ قبول کیجیئے، ماشاءاللہ بہت اچھی غزل ہے اور یہ شعر تو لا جواب ہے۔

ایسا بھی کیا کہ عمر سے لمبی جدائی ہو
ایسا بھی کیا کہ پل میں ملاقات ختم ہو

اور ہاں شاید مطلع کے مصرعِ اولٰی میں "میری" ٹائپنگ کی غلطی ہے اسے شاید "مری" ہونا چاہیئے۔

یہ رات ختم ہو یا میری ذات ختم ہو
آ جائے نیند درد کی برسات ختم ہو
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم صاحب اصلاح تو اساتذہ ہی دے سکتے ہیں ہم جیسے تو بھائی صرف داد دے سکتے ہیں اور وہ قبول کیجیئے، ماشاءاللہ بہت اچھی غزل ہے اور یہ شعر تو لا جواب ہے۔

محتم محمد وارث صاحب بہت شکریہ آپ کی حوصلہ افزائی سے دل باغ باغ ہو گیا ہے آپ تو جانتے ہی ہیں ہم شاعروں کی دولت یہ شاعری ہی ہے اور اس پر اچھی رائے سن کر دل خوش ہو جاتا ہے

اور ہاں شاید مطلع کے مصرعِ اولٰی میں "میری" ٹائپنگ کی غلطی ہے اسے شاید "مری" ہونا چاہیئے۔

جی شکریہ آپ نے میری غلطی پر نظر ثانی فرمائی شکریہ جی ہاں یہ مری ہی ہے میں اس کو ٹھیک کر دیتا ہوں شکریہ
 
غزل تو بہت اچھی ہے بھائی۔۔۔ شاید یہ پہلا اتفاق ہے آپ کی شاعری پڑھنے کا۔۔۔ بہت خوب۔
اصلاح کا کام اعجاز صاحب ہی کرسکتے ہیں، ہم جیسوں کا کلام تو خود ان کی اصلاح کا طالب ہوتا ہے۔
 

Mona*

محفلین
یہ رات ختم ھو یا مری زات ختم ھو

السلام علیکم جناب میں آج پہلی دفعہ اپنی غزل اصلاح کے لیے ارسال کر رہا ہوں اور مجھے امید ہے کے میری حوصلہ افزائی کی جائے گی شکریہ خرم شہزاد خرم

یہ رات ختم ہو یا مری ذات ختم ہو
آ جائے نیند درد کی برسات ختم ہو

کیسے گزرتے ہیں مرے دن رات بن ترے
اظہار کرنے بیٹھوں تو نہ بات ختم ہو

آنکھوں میں لگ گئی ہے جھڑی تیری یاد سے
ملنے چلے بھی آؤ کہ برسات ختم ہو

اک روز آفتاب بھی ایسے غروب ہو
جاناں ترے و صال کی نہ رات ختم ہو

ایسا بھی کیا کہ عمر سے لمبی جدائی ہو
ایسا بھی کیا کہ پل میں ملاقات ختم ہو

خرم شہزاد خرم​
اداب ارز ھے
جی خرم صاحب بہت اچھے اپنی کوشش جاری رکھئے آپ بہت اچھا لیکھتے ہیں یہاں لیکھنے میں غلظی کا ھو جا نا بہت نارمل بات ھے
اک چھوٹی سی کو شش ھے برداشت کیئجے گا ۔۔


یہ دو دن کی تو زندگانی ھے
جو رات آئ ھے وہ ختم ھو جانی ھے
مسافت کی رہ جائے گی بس تھکن
اور منزل پھر دور رہ جانی ھے(مونہ):)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
غزل تو بہت اچھی ہے بھائی۔۔۔ شاید یہ پہلا اتفاق ہے آپ کی شاعری پڑھنے کا۔۔۔ بہت خوب۔
اصلاح کا کام اعجاز صاحب ہی کرسکتے ہیں، ہم جیسوں کا کلام تو خود ان کی اصلاح کا طالب ہوتا ہے۔

بہت شکریہ جناب آپ کا میں تو اپنی شاعری اصلاح سخن میں ارسال کرنا چاہتا ہوں لیکن اس ایک غزل سے ہی دل رنجیدہ ہو گیا ہے کیوں کے نہ تو کوئی رائے دے رہا تھا اور نا کوئی اصلاح فرما رہیے ہیں اس لے خیر آپ کی حوصلہ افزائی کا شکریہ
اعجاز صاحب کا ہی انتظار ہے لگتا ہے وہ بہت مصرف ہے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اداب ارز ھے
جی خرم صاحب بہت اچھے اپنی کوشش جاری رکھئے آپ بہت اچھا لیکھتے ہیں یہاں لیکھنے میں غلظی کا ھو جا نا بہت نارمل بات ھے
اک چھوٹی سی کو شش ھے برداشت کیئجے گا ۔۔


یہ دو دن کی تو زندگانی ھے
جو رات آئ ھے وہ ختم ھو جانی ھے
مسافت کی رہ جائے گی بس تھکن
اور منزل پھر دور رہ جانی ھے(مونہ):)

آپ کی پسندگی کا بہت شکریہ کوشش تو کر رہا ہوں لیکن کوئی اصلاح بھی کرتے تو نا
شکریہ
 

Mona*

محفلین
خرم صاحب ھم لوگ بھی کوئ ماھر تو ھیں نہیں جو آپ کی اصلاح کریں مگر ھماری نظر میں آپ نے بہت اچھا لکھا ھے جو تعر یف کے کابل ھے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم صاحب ھم لوگ بھی کوئ ماھر تو ھیں نہیں جو آپ کی اصلاح کریں مگر ھماری نظر میں آپ نے بہت اچھا لکھا ھے جو تعر یف کے کابل ھے

بہت شکریہ آپ کا آپ کی پسندگی اور حوصلہ افزائی ہی ہمارے لیے ضروری ہے آپ کا ایک بار پھر شکریہ
 

شاکرالقادری

لائبریرین
فوٹو ٹيک!
دھاگے سے معلوم ہوا آپ کا اسم گرامي خرم ہے
خدا آپ کو خوش و خرم رکھے

ميں نے تنقيدي محفل کا تصور اسي ليے ديا ہہے کہ لوگ تنقيد برائے اصلاح کرنا بھي سيکھيں اور اسے برداشت کرنا بھي سيکھيں اور آپ نے تو ديکھ ليا کہ تنقيدي محفل ميں کتنے لوگ آئے

اصلاح اس ليے بھي نہيں دي جاتي کہ بعض لوگ اصلاح سے ناراض ہو جاتے ہيں
اپ کي غزل اچھي ہے تفصيلي رائے کے ليے دوبارہ حاضر ہونگا
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
فوٹو ٹيک!
دھاگے سے معلوم ہوا آپ کا اسم گرامي خرم ہے
خدا آپ کو خوش و خرم رکھے

ميں نے تنقيدي محفل کا تصور اسي ليے ديا ہہے کہ لوگ تنقيد برائے اصلاح کرنا بھي سيکھيں اور اسے برداشت کرنا بھي سيکھيں اور آپ نے تو ديکھ ليا کہ تنقيدي محفل ميں کتنے لوگ آئے

اصلاح اس ليے بھي نہيں دي جاتي کہ بعض لوگ اصلاح سے ناراض ہو جاتے ہيں
اپ کي غزل اچھي ہے تفصيلي رائے کے ليے دوبارہ حاضر ہونگا

جناب محترم شاکرالقادری صاحب پہلے تو آپ کا بہت شکریہ کے آپ نے اس نا چیز کی غزل پر نظر تو ڈالی ۔ انشاءاللہ آپ مجھے ان لوگو میں نہیں پائے گے جو اصلاح کرنے سے ناراض ہو جاتے ہیں میرے نزدیک اصلاح ہمارے جیسے طالبِ علموں کے لیے ضروری ہے اگر میں اصلاح سے ناراض ہو جاوں گا تو اس میں میرا ہی نقصان ہو گا کے میں سیکھنے سے محرم رہ جاوں گا شکریہ
خرم شہزاد خرم
 

نوید صادق

محفلین
خرم بھائی!!
السلام علیکم!!
آپ تو مایوس ہو گئے۔ جو گمان آپ کو گزرا کچھ ایسا ٹھیک بھی نہیں۔ ویسے میں کیا کہوں، خدائے سخن حضرت میر تقی میر فرما گئے

ترے نہ آج کے آنے میں صبح کے مجھ پاس
ہزار جائے گئی طبعِ بدگماں میری


تو بھائی، غزل پر کوئی رسپانس نہ ملنے پر آپ کے دل میں ہر دو خیالات کا پیدا ہونا کچھ ضروری بھی ہو جاتا ہے۔
خیر، میں بھی معذرت خواہ ہوں( کہ میں نے یہ دھاگہ آج ہی دیکھا ہے)

غزل پر میری رائے (کھلی ڈُلی) حاضر ہے

آپ کی غزل کی بحر مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف بروزن " مفعول+فاعلات+مفاعیل+فاعلن ہے۔ اب ہم ایک ایک شعر کی خوبیاں، خامیاں جو ہمیں سمجھ آ پائیں، بیان کر تے ہیں۔

یہ رات ختم ہو یا مری ذات ختم ہو
آ جائے نیند درد کی برسات ختم ہو

بھیا! یہاں "یا" کا الف گر رہا ہے اور اساتذہ کے ہاں اسے ٹھیک نہیں سمجھا جاتا۔
ویسے بھی ایک بات ہے، اگر اساتذہ کے کہے پر نہ جایا جائے اور خود ذرا صوتی آہنگ کی پرکھ کی جائے تو ادائیگی میں یا کا الف نہ پڑھا جانا اچھا نہیں لگتا۔
اس شعر میں ذات کا ختم ہونا بالکل ایک عجیب سی بات ہے۔ ذات کوئی مرئی چیز تو ہے نہیں کہ جس کے خاتمہ کی بات کیجائے، ویسے میری نظر سے گزرا بھی نہیں۔
باقی جہاں تک خیال کا تعلق ہے تو بھائی، اچھا ہے، درد کی برسات اچھا محسوس ہوتا ہے، محض آنسو کہہ دینے سے بات ہلکی ہو جاتی تھی۔
 

نوید صادق

محفلین
کیسے گزرتے ہیں مرے دن رات بن ترے
اظہار کرنے بیٹھوں تو نہ بات ختم ہو

پہلا مصرعہ بہت برا ہے۔بن ترے خاص طور پر معیوب لگ رہا ہے۔

ویسے یہاں "تیرے بن " تیرے بعد" بھی تو آ سکتا تھا۔
اور پورا مصرعہ بھی تو بدلا جا سکتا ہے جیسے (محض مثال ہے، ضروری نہیں کہ ایسا کیا جائے)
کس طرح کٹ رہے ہیں ترے بعد رات دن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا پھر
کس طرح کاٹتا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا پھر
کیسے گزارتا ہوں شب و روز تیرے بعد (بن)

وغیرہ وغیرہ

"نہ" بھی "نا" کے وزن پر بندھا ہے جو سراسر غلط ہے
 

نوید صادق

محفلین
آنکھوں میں لگ گئی ہے جھڑی تیری یاد سے
ملنے چلے بھی آؤ کہ برسات ختم ہو

خرم بھائی!
" لگ گئی" میں گ کی تکرار بے مزہ کرتی ہے۔ کچھ اور لائیں، "تیری یاد سے"
کی جگہ اگر " تیری یاد کی" بھی ہو تو ، کیا خیال ہے، آنسوؤں کو یاد کہہ دینا، کیا خیال ہے مزہ نہیں دے گا؟ ویسے ایک بات دھیان میں آئی کہ اگر پہلے مصرعہ سے "تیری" نکال دیا جائے، کسی وغیرہ لگا دیا جائے اور دوسرا مصرعہ " اب تم چلے بھی آؤ کہ برسات ختم ہو" کر دیا جائے تو خیال تھوڑا وسیع نہیں ہو جائے گا۔
ذرا غور کیجئے گا۔
 

نوید صادق

محفلین
اک روز آفتاب بھی ایسے غروب ہو
جاناں ترے و صال کی نہ رات ختم ہو

دونوں مصرعوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
اشارہ دے دیتا ہوں،
" اک روز" کی یہاں چنداں ضرورت نہ تھی۔
"نہ" کا دو حرفی بندھنا درست نہیں ہے
دوسرے مصرعہ میں "جاناں" بہت عجیب لگ رہا ہے۔
 

نوید صادق

محفلین
ایسا بھی کیا کہ عمر سے لمبی جدائی ہو
ایسا بھی کیا کہ پل میں ملاقات ختم ہو

اچھا شعر ہے، بس پہلے مصرعہ کا اختتام " ہو" پر ہونا چبھتا ہے، لیکن کوئی بات نہیں یہ عیب تو بڑے بڑے کر گئے ہیں۔

خرم! ایک بات بس جاتے جاتے کہ آپ کے ہاں جو شعر کی چنگاری ہے اسے اجالنے کی ضرورت ہے، وہ کیا کہتے ہیں " بس ذرا تڑکے کی کسر ہے" وہ ہو جائے تو کیا بات ہے۔اور یہ تڑکا لگتا ہے مطالعہ سے،
جو میری سمجھ میں آتا گیا، لکھتا گیا، شاید کہیں کوئی اونچ نیچ ہو گئی ہو، لیکن محفل میں کچھ استاد بھی تو ہیں۔ سو وہ دیکھ لیں گے۔
 
Top