یہ دن بھی آنا تھا، ون ڈے میں ویسٹ‌انڈیز کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست

نبیل

تکنیکی معاون
ماخذ؛ بی بی سی اردو


بنگلہ دیش کی ٹیم نے روسو میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو باون رنز سے ہرا کر سیریز میں صفر ایک سے برتری حاصل کر لی۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم ویسٹ انڈیز کے کمزور بالنگ اٹیک کے سامنے بنگلہ دیش کی ٹیم محمد اشرفل کے ستاون اور شکیب الحسن کے چون رنز بدولت مقررہ پچاس اووروں میں دو سو چھیالیس رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیمار روچ نے چوالیس رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز عمدہ نہیں تھا اور صرف آٹھ رنز پر اس کے دو کھلاڑی پویلین واپس جا چکے تھے۔ اگرچہ ڈیون سمتھ نے چوراسی گیندوں پر پینسٹھ رنز بنا کر ٹیم کو کچھ سہارا دیا لیکن بنگلہ دیشی لیف آرم سپنر عبدالرزاق کی عمدہ بالنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم چوالیس اووروں میں ایک سو چورانوے رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ عبدالرزاق نے انتالیس رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



مزید تفصیل۔۔
 

فہیم

لائبریرین
ویسٹ انڈیز کرکٹ کا تو دیوالیہ ہی نکل گیا ہے۔
بورڈ اور کھلاڑیوں کے اختلاف نے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ (جو پہلے ہی کچھ اچھی حالت میں نہ تھی)بالکل ہی تباہ کرڈالی ہے۔

موجودہ ویسٹ ایڈیز ٹیم تو بنگلہ دیش کی ٹیم سے بھی کمزور ہے تبھی اس کو ٹیسٹ سیریز میں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
اوراب پہلے ونڈے میں ہی بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔
 
Top