یہ حقیقت ہے تو خواب کیوں نہیں ہو جاتی۔ از ناعمہ عزیز

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بھائی کے نام

یہ حقیقت ہے تو خواب کیوں نہیں ہو جاتی!
تیرے جانے کی سچائی سراب کیوں نہیں ہو جاتی !

کیوں ہوں میں اسقدر یقین و وہم میں مبتلا
یہ کہانی ہے تو مجھ پر وا کیوں نہیں ہو جاتی !

اکثر لگتا ہے یونہی ہنستے کھیلتے چلے آؤ گے تم
یہ امیدجھوٹی ہے تو راکھ کیوں نہیں ہو جاتی !

میں صبر و تحمل کی سب حدود و قیود میں ہوں
میرے ذہن و دل سے تمھاری یاد نہیں جاتی !!

میرے لبوں پہ التجا ہے دعا ہے تیرے واسطے
میری دعاؤں کی ہر راہ ہے تیری ہی طرف جاتی ۔۔

از : ناعمہ عزیز
 
نایاب

لائبریرین
اک بار پھر بہت خوبصورتی سے سچے جذبے نظم کیئے بٹیا رانی
بلا شبہ کبھی کبھی حقیقت خواب سی لگتی ہے ۔۔۔۔۔ مگر خواب ہوتی نہیں
بہت دعائیں بٹیا رانی
 
اللہ تعالی آپ کو صبر جمیل دے ناعمہ ۔
میرے لبوں پہ التجا ہے دعا ہے تیرے واسطے
میری دعاؤں کی ہر راہ ہے تمھاری ہی طرف جاتی ۔۔
یہی بات سب سے اہم ہے ۔ ہمارے پیاروں کو اس دنیا میں صرف ہماری دعا کی ضرورت ہوتی ہے ۔جس طرح آپ اس دنیا میں ان کی ضرورتوں کا خیال کرتی تھیں اس دنیا کے لیے بھی دعا کا خیال رکھیں اور اللہ پر یقین رکھیں وہ بہت مہربان ہے ۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اک بار پھر بہت خوبصورتی سے سچے جذبے نظم کیئے بٹیا رانی
بلا شبہ کبھی کبھی حقیقت خواب سی لگتی ہے ۔۔۔ ۔۔ مگر خواب ہوتی نہیں
بہت دعائیں بٹیا رانی

جی لالہ ایسا ہی ہے ٖ حقیقت خواب سی لگتی تو ہے پر ہوتی حقیقت ہی ہے ۔۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اللہ تعالی آپ کو صبر جمیل دے ناعمہ ۔

یہی بات سب سے اہم ہے ۔ ہمارے پیاروں کو اس دنیا میں صرف ہماری دعا کی ضرورت ہوتی ہے ۔جس طرح آپ اس دنیا میں ان کی ضرورتوں کا خیال کرتی تھیں اس دنیا کے لیے بھی دعا کا خیال رکھیں اور اللہ پر یقین رکھیں وہ بہت مہربان ہے ۔
آمین۔۔ بہت شکریہ نور ۔۔
 
الف عین

لائبریرین
ماشاء اللہ، بیٹا اب تم تھوڑی عروض کی شد بد ھاصل کر ہی لو کہ شاعری کے میدان میں خم ٹھونک کر آ سکو۔ ویسے یہ مجھے بھی نہیں معلوم کہ خم کیسے ٹھونکا جاتا ہے!!
 
Top