داغ یہ جو حکم ہے میرے پاس نہ آئے کوئی

محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ جو حکم ہے میرے پاس نا آئے کوئی
اس لیئے رُوٹھ رہے ہیں کہ منائے کوئی
تاک میں ہے نگاہِ شوق خدا خیر کرے
سامنے سے میرے بچتا ہوا جائے کوئی
حال افلاک و زمیں کا بتایا بھی تو کیا
بات وہ ہے جو تیرے دل کی بتائے کوئی
ہو چکا عیش کا جلسہ تو مجھ کو خط بھیجا
آپ کی طرح سے مہمان بلائے کوئی
آپ نے "داغ" کو منہ بھی نہ لگایا افسوس
اس کو رکھتا تھا کلیجے سے لگائے کوئی
(داغ دہلوی)​


لاجواب
کیا خوب غزل شئیر کی ہے۔
بہت خوب
 

پپو

محفلین
حال افلاک و زمیں کا بتایا بھی تو کیا
بات وہ ہے جو تیرے دل کی بتائے کوئی





بابا جی ٹیگ کرنے کا شکریہ دیری کی معذرت
 

باباجی

محفلین
یہ فہرست بعد میں اپڈیٹ کی گئی ہے باباجی۔۔۔ ۔ غیر متفق کا بٹن آپکے کالے کرتوتوں پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔۔۔ ۔۔ :p
تمہاری اس بات سے ایک بات ثابت ہوتی ہے
"کھسیانی بلی کھمبا نوچے":ROFLMAO:
اپنی آنکھیں کسی اچھے سے ڈاکٹر کو دکھاؤ
ورنہ مجھے دکھاؤ میں علاج کرتا ہوں :cool:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
تمہاری اس بات سے ایک بات ثابت ہوتی ہے
"کھسیانی بلی کھمبا نوچے":ROFLMAO:
اپنی آنکھیں کسی اچھے سے ڈاکٹر کو دکھاؤ
ورنہ مجھے دکھاؤ میں علاج کرتا ہوں :cool:
یہ کونسا محاورہ ہے۔:unsure: میں تو بلا ہو سکتا بس۔۔۔:cautious:
آپ کو آنکھیں دکھاؤں گا تو آپ نے انتظامیہ کو رپورٹ کر دینا ہے کہ نین آنکھیں دکھاتا ہے۔ :shock:
 

فرخ منظور

لائبریرین
کسی دھاگے کو تو گپ شب کا دھاگہ بنانے سے بخش دیا کریں۔ جس دھاگے میں مقدس ہو وہاں گپ شپ شروع ہو جاتی ہے۔ مدیرِ اعلیٰ کا یہ حال ہے تو باقیوں کو کیا کہیں گے؟
 
Top