bilal260

محفلین
U.A.E. mean United Arab Emirates
یو اے ای کا نام آتےہی سب سے پہلے دبئی Dubaiکا نام زبان پر پہلے آتا ہے۔
یہ ایک تھریڈ شروع کیا جا رہا ہے جس میں ماہرین بتائے گے کہ یو اے ای میں کیسے جاب ڈھونڈے؟
ماہرین سے گزارش ہے کہ اپنے ملفوظات سے نوازیں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
سنا ہے، وہاں پر بھی پاکستان کی طرح جاب دلانے کی ایجنسیاں ہوتی ہیں جو اپنی فیس لے کر اس سلسلے میں مدد کرتی ہیں ۔ ویسے وہاں کے رہنے والے اس بارے میں مزید بتا سکتے ہیں۔
 

bilal260

محفلین
سنا ہے، وہاں پر بھی پاکستان کی طرح جاب دلانے کی ایجنسیاں ہوتی ہیں جو اپنی فیس لے کر اس سلسلے میں مدد کرتی ہیں ۔ ویسے وہاں کے رہنے والے اس بارے میں مزید بتا سکتے ہیں۔
جی ہیں ایسی کمپنیاں وہ کہتی ہے ابھی انٹرویو کے لئے آئے وہ آپ کا سی وی بھی لے لیتے ہیں اور کہتے ہیں دو سو درھم جمع کروا دیں۔
جب بھی کسی کمپنی سے کال آئے تو پوچھ لینا چاہئے آپ کیا کوئی فیس تو نہیں لیتے۔اگر کہیں ہاں تو ان کو کہیں بہت شکریہ۔کال کرنے کا ۔
ان کی جاب دلانے کی گارنٹی نہیں ہوتی یہ صرف آپ کو بتاتی ہے کہ کدھر انٹرویو دینے جا سکتے ہیں بلکہ کس کمپنی میں کس دن کتنے بجے متعلقہ جاب کے لئے انٹرویو ہے۔
 

x boy

محفلین
الحمدللہ، الصلواۃ السلام علی رسول الکریم امابعد:
سچ یہی ہے کہ
جب سے دبئی امارات میں ہوں ایک ہی کام میں ہی جی لگالیا ہے اور کہیں جاتا ہی نہیں ، اور اس کام کو میرے عزیز و اقارب نے کرنے کو کہا تھا اس لئے نہ سی وی کی ضرورت پیش آئی نہ انٹرویو کی۔ کچھ دنوں پہلے میرے پاس ایک فریش بی ای مکینکل فرام مدراس تامل ناڈو اپنے اسناد کے ساتھ آیا، اس نے دبئی میں دومہینے کام کی تلاش کی لیکن وجہ فریش نو ایکسپیرنس اور ہندی اردو زبان سے اجنبیت کی وجہ سے کسی نے کام پر نہیں رکھا، اس کو مدراسی آتی ہے اور انگلش۔ وہ مجبور لڑکا کچھ بھی کرنے کو تیار تھا بس کام پر لگ جائے۔ میں جس کمپنی میں ہوں وہاں مکینکل انجینئر کی بھی ضرورت رہتی ہے کیونکہ ہم انڈسٹریز کو پارٹس اینڈ کنزیوایبل سپلائی کرتے ہیں بزنس ٹوٹلی انجینیرئنگ پروڈکٹ کا ہے ہمارے دوسرے شاخوں میں جو دبئی کے علاوہ شارجہ میں ہے
وہاں چار میکینکل انجینئرز ہیں ابھی دو انجینئرز کو انگلینڈ کسی پروڈکٹ کی ٹریننگ لینے بھیج رہے ہیں
گو کہ ہمارے پاس پہلے سے ہی انجینئرز ہیں لیکن پھر بھی اس لڑکے کو دیکھ کر مجھے افسوس ہوا اور میں نے پیغام بھجوادیا کہ میں اسے اس کمپنی میں لگوادونگا لیکن فلاں سیلری پر گزارا کرنا ہے ایک سال سے دوسال تیار ہونے میں لگیں گے اور چھ سال کا ایگریمنڈ کرنا ہے جو دو دو سال کرنے امپلائمنڈ ویزا تین ہوگا۔ اسی دوران پرفارمنس پر بونس اور سیلری بھی بڑھ سکتی ہے اس لڑکے کے گاؤں یا نزدیگ کا ایک شخص ہمارے ساتھ پچھلے اٹھارہ سال سے اسی کمپنی میں کام کرتا ہے اس نے کہاں کہ وہ تیار ہے اب ویزا پروسیسنک کے لئے دینا ہے
یہ ہے کہانی دبئی کی،، اگر جان پہچان ہوتو کام ڈھونڈنا ایسا ہے جیسے ماں اپنے بچوں کو کھانا دیتی ہے ورنہ یتیم۔
 

bilal260

محفلین
UAE Job Helpers
Consulting/Business Services
یو اے ای میں جاب ڈھونڈنے کا یہ فیس بک کا اردو پیج ہے۔جہاں پر روزانہ ہی مختلف قسم کی جاب پوسٹ کی جاتی ہے۔اگر آپ یو اے ای میں ہے تو جلد از جلد اس پیج کو لائق کر لیں ۔
اس فیس بک پیج کی وجہ سے بہت سوں کی نوکری مل گئی ہے۔جس کے کہانیاں اسی پیج پر لکھی جاتی ہے۔جن کو اس پیج کے ذریعے نوکری ملی ہے وہ خود ہی اپنے متعلق بتا تےہیں کہ ہمیں اس کے ذریعے نوکری مل گئی ہے۔
 

bilal260

محفلین
dubizzle-logo.png

http://uae.dubizzle.com/
دبئی میں جاب ڈھونڈنے کی بہت سی ویب سائیٹ ہے لیکن میرے خیال میں سب سے اچھی ویب سائیٹ ہے ڈوبیزل ڈاٹ کام۔
 

bilal260

محفلین
dubizzle-logo.png

اکثر دوست اس ویب سائیٹ پر جاب ڈھونڈنے کے لئے رجسٹرڈ ہونے کے بعدصحیح طرح نہیں جانتے کہ اس کو اچھی طرح کس طرح استعمال کیا جانا چاہئے۔
جب اکثر دوست جب اس ویب سائیٹ پر رجسٹر ہوتے ہیں تو آپ کے موبائل پر ایس ایم اس آتا ہے۔اور ساتھ ہی دو درہم(تقریبا )کٹوتی ہوتی ہے۔کتنی کٹوتی ہوتی ہے یہ معلومات آپ اس ویب سائیٹ سے جا کر بھی لے سکتے ہیں۔
اب کچھ دوست رجسڑ ہونے کے بعد اپنا اشتہار یعنی Adلگاتے ہیں وہ دیکھائی نہیں دیتا یعنی Showنہیں ہوتا اس کے لئے کیا کرنا ہے جنا ب جس نمبر سے میسج آیا ہے اس نمبر پر ایک خالی ایس ایم ایس کر دیں تا کہ کنفرم ہو جائے کہ یہی نمبر درست ہے۔
اب آپ کا اشتہار یا جاب ڈھونڈنے کے متعلق اشتہا رات دیکھائی دینا شروع ہو جائے گے۔
 

bilal260

محفلین
میں کوشش کرتاہوں کے سٹیپ بائی سٹیپ بتائوں جو کام میں کرتا ہوں اشتہار لگاتے وقت۔
سب سے پہلے ایک تصویر دیکھائی جائے گی پھر اس کے نیچے کچھ معروضات لکھوں گا۔
 

bilal260

محفلین
2vs3uoi.jpg

آپ جب اپنے ڈوبیزل کے اکائونٹ میں جاب لاگ ان ہونگے تو جیسا کہ اوپر والے تیر سے نشاندہی کی گئی ہے۔
پھر آپ نے کرنا کیا ہے Place Your Adپر کل کریں۔
اس پر جب آپ کلک کریں گے تو اگلی تصویر دیکھے۔
68x9wj.jpg

پھر یہ آپ کے اس شہر سے متعلق پوچھے گا جہاں آپ مقیم ہے یو اے ای میں۔
اس کے بعد نیچے سبز بٹن کو دبادیں۔
30tnujp.jpg

اس کے بعد یہ ونڈو آئے گی ۔
آپ jobsپر کلک کر دیں۔
2zxtcvb.jpg

اب کی بار I want a job پرکلک کر دیں۔
24dmueg.jpg

اب کی بار 20کیٹیگری ہو گی آپ کے پاس۔
اب ذرا دھیان سے اور غور سے میری بات پڑھے اور سنے ۔
آپ یہاں پر جاب ڈھونڈنے کے بیس 20 کے قریب اشتہار دے سکتے ہیں۔
سب ہی کیٹیگری میں ۔
آپ سب سے پہلے یہ کریں کہ آپ ان بیس میں سے تجرباتی طور پر کسی بھی پانچ کیٹیگری کو کھولیں ۔
پہلے ذرا رکئے۔ جس بھی کیٹیگری کوکھولنا ہے سب سے پہلے اس کیٹیگری کے اوپر مائوس کا کرزر لے کا جائیں اور رائیٹ کلک کریں اور open in a new tab پر کلک کریں۔
اس طرح آپ ایک برائوزر میں پانچ ٹیب کھول لیں۔(اگر سمجھ نہ آئے تو دوبارہ پوچھ لیں )۔
2cnjd3m.jpg

کیٹیگری کھولنے کے بعد اس فارم کو فل کریں۔
title مثال کے طور پر ٹائیٹل میں لکھیں فوٹو شاپ ڈیزائنر۔
mobile no.فون نمبر لکھنے کی ضرورت نہیں یہ اکائونٹ آپ کے نام پر رجسٹرڈ ہے اس لئے موبائل نمبر آٹو میٹک دیکھائی دے گا۔
Describe the job you are looking for اس میں آپ اپنا cover letter لکھے کہ آپ کیا کر سکتے ہیں اور کون ہے۔
Describe compenstation یعنی کتنی سیلری چاہئے ۔یہا ں سیلری نہ لکھے اگر آپ نے زیادہ سیلری لکھ دی تو آپ کو کوئی بھی کال نہیں کرے گا۔یہ جگہ خالی چھوڑ دیں۔
ورک ایکسپیرینس لکھے ۔
ایجوکیشن لیول لکھیں۔
کمٹمنٹ لکھیں۔
Where would you like to work?اس جگہ پر آپ فارمیلٹی کے طور پر کچھ بھی شہر کا نام لکھ دیں ۔
اور آخر میں Submit کا بٹن دبا دیں۔
2r7ag6r.jpg

Submit کرنے کا بعد یہ پیغام نظر آئے گا۔
اگرpost another adکرنا ہے تو یہاں کلک کریں۔
اس کو آپ لائیو بھی چیک کر سکتے ہیںCheck it live
آپ اس ایڈ کو ایڈیٹ بھی کر سکتے ہیںedit your ad.
اب چیک اٹ لائیو پر کلک کریں تو ایسا نظر آئے گا۔
x6mpo7.jpg

یہاں سے بھی اس کو ایڈیٹ edit یا ڈیلیٹ deleteکیا جا سکتا ہے جیسا کہ اوپر دیکھا یا گیا ہے۔
یہ ہو گیا آپ کا کام۔
کسی بات کا پتہ نہ چلے تو پھر پوچھ لیں۔
2cf59uq.jpg

اب یہاں پر My Ads پر کلک کریں۔
2a7sr48.jpg

یہ دیکھے رہے میرے Ads .
یہا ں سے بھی آپ اپنے Ads کو ڈیلیٹ Delete یا Edit ایڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔
اور دائیں طرف میں سب کو Check Mark کر کے سب کو ایک ہی وقت میں ڈیلیٹ Delete بھی کیا جا سکتا ہے۔
کوشش کریں کہ روزانہ ایڈ یعنی اشتہارات صبح آٹھ بجے سے پہلے لگائے یا کسی وقت بھی لگا ئے مگر ان کو روزانہ چوبیس گھنٹے بعد ڈیلیٹ Delete کر کے دوبارہ اشتہار لگائے۔
میں نے گزرے دن میں بیس 20ایڈ لگائے تھے اب میں صر ف روزانہ 10یا 12 اشتہارات ہی لگاتا ہوں۔
ویسے آپ ایک وقت میں بیس اشتہارات لگا سکتے ہیں وہ بھی کسی روک ٹوک کے بغیر ۔کسی بھی کیٹیگری میں کچھ بھی لکھ دیں۔
تمام قارئین سے التجاء ہے ۔میرے لئے اور بالخصوص تمام بے روزگاروں کو اللہ عزوجل رزق حلال آسان کثیر اور بہترین عطافرمائیں۔
بس صرف آپ کی دعائوں کی ضرورت ہے۔شکریہ۔
 

arifkarim

معطل
یہ ہے کہانی دبئی کی،، اگر جان پہچان ہوتو کام ڈھونڈنا ایسا ہے جیسے ماں اپنے بچوں کو کھانا دیتی ہے ورنہ یتیم۔
یہ دوبئی کی ہی نہیں ہر ملک، شہر، قوم کی کہانی ہے۔ یہاں ناروے میں بھی نئی آسامی خالی ہونے پر قریبی، جان پہچان والے کو تلاش کیا جاتا ہے اور اگر وہ نہ ملے تب ہی نیٹ پر آسامی خالی ہے کا اشتہار دیا جاتا ہے۔
 

عبدالحسیب

محفلین
یہ دوبئی کی ہی نہیں ہر ملک، شہر، قوم کی کہانی ہے۔ یہاں ناروے میں بھی نئی آسامی خالی ہونے پر قریبی، جان پہچان والے کو تلاش کیا جاتا ہے اور اگر وہ نہ ملے تب ہی نیٹ پر آسامی خالی ہے کا اشتہار دیا جاتا ہے۔
ہم تو سمجھے تھے کہ بس ہندوستانی سرکاری نوکریاں ہی اس طرح دی جاتی ہیں :)
 

وجی

لائبریرین
عمعوما کمپنی اشتہار دینے میں وقت اور پیسے ضائع کرنے کی بجائے
اپنے حلقہ احباب کے لوگوں کی نظر میں جو بہتر لگے اسکو خبر کرتے ہیں کہ نوکری کی درخواست یہاں یہاں دے دیں
لیکن اسکا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ صرف وہ جان پہچان والے کو ہی نوکری دیتے ہیں
جس کو کمپنی بہتر سمجھتی ہے اسی کو رکھتی ہے ۔
 

bilal260

محفلین
عمعوما کمپنی اشتہار دینے میں وقت اور پیسے ضائع کرنے کی بجائے
اپنے حلقہ احباب کے لوگوں کی نظر میں جو بہتر لگے اسکو خبر کرتے ہیں کہ نوکری کی درخواست یہاں یہاں دے دیں
لیکن اسکا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ صرف وہ جان پہچان والے کو ہی نوکری دیتے ہیں
جس کو کمپنی بہتر سمجھتی ہے اسی کو رکھتی ہے ۔
آپ کی لکھی گئی بات کی دوسری لائن اور تیسری لائن میں تضاد پایا گیا ہے۔
جبکہ آخری لائن میں بہترین بات کہی گئی ہے۔
جبکہ آخری لائن میں کہی گئی بات بھی آپ کی بات جو لائن نمبر دو اور لائن نمبر تین میں ہے اس کے تضاد میں ہی جا رہی ہے۔
آپ کی بات کا لب لباب اور خلاصہ آخری سطر میں ہے۔
جس میں آپ نے لکھا ہے کہ "جس کو کمپنی بہتر سمجھتی ہے اسی کو رکھتی ہے ''۔
 
Top