یو ایس بی کا مسئلہUSB Formatting Problem

ذیشان حیدر

محفلین
محترم دوستو!۔۔۔۔۔۔۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرے پاس کنگسٹن یو ایس بی DT101 G2 16GB ہے۔ جو کمپیوٹر میں شو ہوتی ہے لیکن جب اس کو ڈبل کلک کے چلاتا ہوں تو اس پر ونڈوز میسج Please insert a disk into drive L:. آتا ہے ۔ جب اس کو فارمیٹ کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو There is no media کا میسج آتا ہے۔ مختلف فارمیٹنگ سوفٹ ویئر کے ذریعے بھی فارمیٹ کرنے کی کوشش کی ہے ۔
مائی کمپیوٹر میں ڈسک مینجمنٹ بھی No Media شو ہورہا ہے۔
یہ یو ایس بی کیسے ٹھیک ہوسکتی ہے ۔ میری اس معاملے میں مدد کریں۔ شکریہ والسلام
 

سید عاطف علی

لائبریرین
میرے پاس بھی کنگسٹن۔DT120 16GB۔ہے اسی مسئلے کا شکار ہے۔
ایک دو ماہ قبل میں نے فارمیٹ کر کے ونڈوز7 سے بوٹیبل بنانے کی کوشش کی تھی ۔:)
 

الف عین

لائبریرین
میرے پاس بھی یہی ہے، یہ سافٹ وئر پروٹیکٹیڈ ہے۔ جب ڈی ٹی لاکر میں لاگ ان کریں گے تو ڈرائیو کے کنتینٹ طاہر ہوں گے، تب تک صرف سی ڈی ڈرائیو میں ڈی ٹی پلس لیبل ظاہر ہو گا۔ البتہ میں اس کوشش میں ہوں کہ یہ لاکر پروگرام سے ہی چھٹکارا پا لوں، لیکن یہ ممکن نہیں ہو پا رہا ہے۔
اگر ڈی ٹی پلس بھی ظاہر نہیں ہو رہا ہے تو شاید یہ سافٹ وئر فارمیٹنگ میں کسی طرح مٹ گیا ہے۔ کنگسٹن کی ویب سائٹ سے شاید داؤن لوڈ کیا جا سکے اسے۔
 

وجی

لائبریرین
میرے پاس بھی ایک DT101G216 GB والی یو ایس بی ہے جو ڈیٹا تو دیکھاتا ہے مگر اسکو فارمیٹ نہیں کرتا
کئی دفعہ اور کئی طریقوں سے کوشش کر چکا ہوں مگر بے سد
جب بھی کسی بھی طریقے سے یوایس بی میں کچھ ڈالنے کی کوشش کرو یا پھر اسکو فارمیٹ کرنے کی کوشش کرو
ایک ہی جملہ لکھا ہوا آتا ہے "Device media is write - protected"
کیا کیا جائے
اسد آپکا بتایا ٹول بھی کام نہیں کر رہا
 

اسد

محفلین
اگر انکرپشن استعمال کی گئی ہے تو پاسورڈ کے بغیر فلیش ڈرائیو استعمال کرنا شاید ممکن نہ ہو۔ میں نے کبھی اپنی فلیش ڈرائیو پر انکرپشن استعمال نہیں کی۔
کنگسٹن کے اس صفحے سے ڈی ٹی لاکر ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔

اس صفحے پر اسی مسئلے کے بارے میں کچھ اور معلومات ہیں، انہیں استعمال کر کے دیکھیں۔
 
Top