یوٹیوب کھل رہی ہے

حسان خان

لائبریرین
ابھی ابھی جیو نیوز پر یہ خبر دیکھی ہے کہ رحمن ملک نے ٹوئیٹر پر یوٹیوب کے دوبارہ کھولے جانے کا اعلان کر دیا ہے، اور آج رات کو باضابطہ اعلانیہ بھی جاری ہو جائے گا۔ رحمن ملک کا کہنا ہے کہ چونکہ ہر طبقے کی جانب سے یوٹیوب کھولے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، اس لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔
 
باباجی

محفلین
:rollingonthefloor:
میں کسی کا مذاق نہیں اُڑا رہا
مجھے خود پر ہنسی آرہی ہے
کہ میں بھی کتنا کمینہ ہوں
کہ خوشی ہوئی مجھے اس خبر سے
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
مجھے نہیں معلوم اس کا کوئی تعلق ہمارے عقیدے یا مذہب سے نکلتا ہے یا نہیں
لیکن بھیا لوگ مجھے تو اب سکون محسوس ہوگا پہلے سے، سب کچھ پڑھنا پڑتا تھا اب کم از کم دیکھ تو لوں گی۔ مجھے کمپیوٹر پر زیادہ پڑھنا بالکل اچھا نہیں لگتا اور وہ بھی کورس کی بک کا ۔۔
اور مجھے اس پر شرمندگی نہیں ہو رہی۔
 
مبارک ہو عائش یوٹیوبی سوری، پری۔۔۔:laugh:
میں تو مسلسل استعمال کر رہا ہوں۔ پہلے بتاتیں تو مسئلہ ہوتا ہی نہیں۔
 
شمشاد نے کہا ہے:
۔۔۔ ۔۔۔ کمی نہیں غالب​
ایک ڈھونڈو ہزار ملتے ہیں​

محترم بابا جی جو آپ نے کہا اس کو جمع کے صیغے کے ساتھ اوپر والے مصرے سے پہلے لگا لیجئے۔۔سمجھ آ جائے گی ۔۔:p
آپ نے تو میرے منہ کی بات چھین لی۔۔
ویسے باباجی مس پینو سے ملتا جلتا قافیہ سا بن جائے گا۔۔۔:laugh:
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
مبارک ہو عائش یوٹیوبی سوری، پری۔۔۔ :laugh:
میں تو مسلسل استعمال کر رہا ہوں۔ پہلے بتاتیں تو مسئلہ ہوتا ہی نہیں۔
بھیا کر تو میں بھی رہی تھی پر ابھی کچھ دنوں سے بالکل استعمال نہیں پا رہی تھی کہ اس کو کھولنے سے فائر فاکس کریش ہو جاتا تھا۔
 
Top