یونی کوڈ میں اردو غزل کی ٹائپ سیٹنگ

باذوق

محفلین
السلام علیکم عزیزانِ گرامی ۔

میں گذشتہ چند مہینوں سے یونی کوڈ html کے ایک مسئلے میں گرفتار ہوں۔
اس کے لیے میں نے ہر طرح کا طریقہ آزما کر دیکھ لیا مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مسئلہ “ اردو غزل “ کی ٹائپ سیٹنگ کا ہے۔
اردو کے “ اِن پیج “ سافٹ وئر میں غزل کے لیے force-justify کی سہولت ہے ، جیسا کہ سب جانتے ہوں گے۔
اردو غزل کے لیے force-justify کی یہ سہولت بے انتہا ضروری ہے ، ورنہ غزل کی تمام تر خوبصورتی خزاں رسیدہ خشک پتوں کی طرح بکھر کر رہ جاتی ہے ۔
جہاں تک میرا ٨ سالہ html ویب پیج ڈیزائننگ کا علم مع تجربہ ہے ۔۔۔ اس کے مطابق html ویب پیج میں align ٹیگ کے لیے مذکورہ بالا فورس-جسٹیفائی کا آپشن نہیں ہے ۔۔۔ اور نہ اس کا کوئی متبادل طریقہ ہے۔
ایک بار پھر دہرا دوں کہ غزل کی تمام تر انفرادیت اور حسن force-justify کی سہولت میں ہی منحصر ہے۔
کیا یہاں کسی کے پاس اس کا کوئی حل ہے ؟؟
 

دوست

محفلین
بھائی جی ایک ٹیبل بنا کر اس میں غزل پیسٹ‌کرنے سے کام نہیں‌ بنتا کیا؟؟
بات آپ کی ٹھیک ہے ایم ایس ورڈ،اوپن آفس اور اب ایچ ٹی ایم ایل میں شاعری کو دکھانے کا یہ بڑا مسئلہ ہے۔
 

زیک

مسافر
ایم‌ایس‌ورڈ میں یہ جسٹفائی ہو سکتا ہے۔ مگر ایچ‌ٹی‌ایم‌ایل میں نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگرچہ html یا css میں force-justify کی کوئی بنی بنائی آپشن نہیں ہے لیکن ایسا کرنا کسی طور ممکن ہونا چاہیے اور اس سمت میں بھی تحقیق ہونی چاہیے۔ اب جبکہ کافی مقدار میں اردو کونٹینٹ یونیکوڈ فارمیٹ میں آن لائن پبلش کیا جا رہا ہے تو اشعار کی جسٹیفیکیشن کی اشد ضرورت پیش آ رہی ہے۔

میری نظر میں یہ ایفکٹ حاصل کرنے کے لیے ایک بنیادی مسئلہ جو حل کرنا پڑے گا وہ براؤزر کے پیج پر ٹیکسٹ کی پکسز میں چوڑائی معلوم کرنا ہے۔ اگر ایسا ممکن ہو جائے تو اس کے بعد کسی بھی مصرعے کے الفاظ کے درمیان سپیسنگ ایڈجسٹ کرکے justify کیا جا سکتا ہے۔ الفاظ کے درمیان سپیسنگ ایڈجسٹ کرنے کے کئی ممکنہ طریقے ہو سکتے ہیں جیسے کہ css کی word-spacing پراپرٹی کا استعمال یا پھر white space انسرٹ کرکے یہ کام کیا جا سکتا ہے۔

تو جناب بنیادی مسئلہ ہے براؤزر پیج پر ٹیکسٹ کی width معلوم کرنا۔ دیکھتے ہیں کون دوست اس کا حل معلوم کرتے ہیں۔
 

باذوق

محفلین
ٹیبل ۔۔۔۔ ؟

دوست نے کہا:
بھائی جی ایک ٹیبل بنا کر اس میں غزل پیسٹ‌کرنے سے کام نہیں‌ بنتا کیا؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جناب ، میں‌ٹیبل ہی کے ذریعے غزل چسپاں کرتا ہوں۔
لیکن کہا ناں کہ فورس-جسٹفائی کی غیرموجودگی کے سبب ہر شعر کا مصرع اولیٰ ، مصرع ثانی سے “چوڑائی“ میں مطابقت نہیں رکھتا اور یہی عیب بہت کھلتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور ہاں برادر شاکر عزیز‌، آپ کے بلاگ کا ٹمپلیٹ‌بہت عمدہ ہے ، کیا یہ ٹمپلیٹ میں آپ سے مانگنے کی جراءت کر سکتا ہوں ؟
 

باذوق

محفلین
blank-space کا استعمال

نبیل نے کہا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر ایسا ممکن ہو جائے تو اس کے بعد کسی بھی مصرعے کے الفاظ کے درمیان سپیسنگ ایڈجسٹ کرکے justify کیا جا سکتا ہے۔ الفاظ کے درمیان سپیسنگ ایڈجسٹ کرنے کے کئی ممکنہ طریقے ہو سکتے ہیں جیسے کہ css کی word-spacing پراپرٹی کا استعمال یا پھر white space انسرٹ کرکے یہ کام کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
white space سے آپ کی مراد blank-space تو نہیں ؟
معلوم ہی ہوگا کہ blank-space لیے html میں جو کوڈ استعمال ہوتا ہے وہ ہے :

تو میں html میں کرتا یہ ہوں‌کہ ایک پوری غزل لکھنے کے بعد جو مصرع چوڑائی میں‌سب سے بڑا ہے ، اس کو ڈیفالٹ بنا کر باقی تمام مصرعوں کی چوڑائی کو ڈیفالٹ مصرعے کے برابر کر لیتا ہوں۔ اور اس کے لیے ہر مصرعے میں blank-space کا کوڈ () , manually استعمال کرنا پڑتا ہے۔
لیکن آپ بھی جانتے ہوں گے یہ کتنا وقت اور دقت طلب کام ہے۔
 

باذوق

محفلین
سوال کا اصل مقصد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زکریا نے کہا:
ایم‌ایس‌ورڈ میں یہ جسٹفائی ہو سکتا ہے۔ مگر ایچ‌ٹی‌ایم‌ایل میں نہیں۔
میں‌نے جسٹفائی نہیں ، فورس-جسٹفائی کہا ہے۔
کسی شعر کے دو مصرعے چوڑائی میں‌عدم مطابقت رکھتے ہوں تو انہیں جسٹفائی کے ذریعے نہیں بلکہ فورس-جسٹفائی کے ذریعے ایک ہی سائز کی چوڑائی میں لایا جا سکتا ہے۔
اور میرے علم کی حد تک ایم‌ایس‌ورڈ میں‌بھی ایسی سہولت نہیں‌ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے اس سوال کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ۔۔۔ جو چیز (فورس-جسٹفائی) اِن پیج کے سافٹ وئر میں استعمال ہو سکتی ہے ، اس کی تکنیک html میں بھی استعمال کرنے کی سہولت کے بارے میں ہمارے ماہرین کو غور کرنا اور اس کا حل نکالنا چاہئے۔
 

الف عین

لائبریرین
سوال کا اصل مقصد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

باذوق نے کہا:
زکریا نے کہا:
ایم‌ایس‌ورڈ میں یہ جسٹفائی ہو سکتا ہے۔ مگر ایچ‌ٹی‌ایم‌ایل میں نہیں۔
میں‌نے جسٹفائی نہیں ، فورس-جسٹفائی کہا ہے۔
کسی شعر کے دو مصرعے چوڑائی میں‌عدم مطابقت رکھتے ہوں تو انہیں جسٹفائی کے ذریعے نہیں بلکہ فورس-جسٹفائی کے ذریعے ایک ہی سائز کی چوڑائی میں لایا جا سکتا ہے۔
اور میرے علم کی حد تک ایم‌ایس‌ورڈ میں‌بھی ایسی سہولت نہیں‌ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے اس سوال کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ۔۔۔ جو چیز (فورس-جسٹفائی) اِن پیج کے سافٹ وئر میں استعمال ہو سکتی ہے ، اس کی تکنیک html میں بھی استعمال کرنے کی سہولت کے بارے میں ہمارے ماہرین کو غور کرنا اور اس کا حل نکالنا چاہئے۔
محض جسٹی فائ کرنے سے بھی کام چل سکتا ہے م س ورڈ میں، لیکن آپ کو دونوں مصرعو کے درمیان پیرا بریلک نہیں لائن بریک دینا ہوگا۔ یعنی محض اینٹر کرنے کی بجائے شفٹ انٹر۔ اور مصرعوں کی لمبائی کے مطابق دونوں جانب انڈینٹ دینی ہوگی۔ نفیس نستعلیق فانٹ اگر زیادہ تطویل استعمال کر کے جسٹی فائ کرے تو حروف بری طرح ٹوٹ جاتے ہیں لیکن نسخ میں نہیں۔
ویسے یہ سوال میں ہی پہلے بھی ایک اور تانے بانے میں اٹھا چکا ہوں اور شارق نے اس کا حل بھی دیا تھا لیکن وہ بھی سپیس سے ہی کام لیا گیا تھا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
باذوق، میرے کہنے کا یہی مقصد تھا کہ جو کام آپ manully کر رہے ہیں اسے آٹومیٹک انداز میں کرنے کا کوئی الگورتھم ڈیویلپ کرنا چاہیے۔ یہ الگورتھم ذیل کے انداز میں کام کر سکتا ہے۔

سب سے پہلے جملے کے چوڑائی پکسلز میں مقرر کر دی جائے۔ اس کے بعد ہر مصرعے کے ٹیکسٹ کی پکسلز میں میں width معلوم کی جائے۔ جیسا کہ میں اوپر عرض کر چکا ہوں، اصل چیلنج یہی انفارمیشن کا حاصل کرنا ہے۔ اگر مصرعے کی width معلوم ہو جائے تو اس کے الفاظ کے درمیان اس وقت تک white-spaces شامل کی جائیں جب تک یہ جملہ مقررہ چوڑائی پہنچ جائے۔ یوں نظم یا غزل کے تمام اشعار برابر چوڑائی میں لکھے جانا ممکن ہو جائے گا۔
 

دوست

محفلین
یہ نبیل بھائی کی مہربانی سے ملا تھا ان کے بلاگسپاٹ بلاگ پر بھی یہی چل رہا ہے۔ میں اس کی فائل بھیج رہا ہوں۔
http://www.badongo.com/file/475091
غزل کے سلسلے میں نبیل بھائی کی ترکیب کاآمد لگتی ہے اگر کوئی الگورتھم بنانے پر راضی ہوجائے۔
 

باذوق

محفلین
لنک کارآمد نہیں ہے

دوست نے کہا:
یہ نبیل بھائی کی مہربانی سے ملا تھا ان کے بلاگسپاٹ بلاگ پر بھی یہی چل رہا ہے۔ میں اس کی فائل بھیج رہا ہوں۔
http://www.badongo.com/file/475091
۔۔۔۔۔۔
کیا آپ مجھے ذاتی پیغام کے ذریعے یہ فائل بھیج نہیں سکتے؟ (بہت شکر گذار رہوں گا)
اس لنک سے تو میں ‌فائل ڈاؤن لوڈ کرنے سے قاصر ہوں۔
 

باذوق

محفلین
مفروضہ چوڑائی ۔۔۔۔

نبیل نے کہا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اصل چیلنج یہی انفارمیشن کا حاصل کرنا ہے۔ اگر مصرعے کی width معلوم ہو جائے تو اس کے الفاظ کے درمیان اس وقت تک white-spaces شامل کی جائیں جب تک یہ جملہ مقررہ چوڑائی پہنچ جائے۔ یوں نظم یا غزل کے تمام اشعار برابر چوڑائی میں لکھے جانا ممکن ہو جائے گا۔
کیا ایک خاص width فرض کر کے ہم algorithm ڈیویلپ نہیں کر سکتے ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
مصرعے کی کوئی width فرض نہیں کی جا سکتی، یہ اصل ہی معلوم کرنا پڑے گی تاکہ اسے وائٹ سپیسز سے پیڈ کرکے مقررہ چوڑائی کے برابر لایا جا سکے۔
 

دوست

محفلین
اتارنے کا لنک کچھ دیر بعد ظاہر ہوتا ہے۔
فورًا سیکنڈ گننا شروع ہوجاتا ہے اس کے بعد ایک ربط ظاہر ہوجاتا ہے جس سے آپ فائل اتار سکتے ہو۔اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ذاتی پیغام سے بھیج دوں گا۔
 

باذوق

محفلین
دوست نے کہا:
اتارنے کا لنک کچھ دیر بعد ظاہر ہوتا ہے۔
فورًا سیکنڈ گننا شروع ہوجاتا ہے اس کے بعد ایک ربط ظاہر ہوجاتا ہے جس سے آپ فائل اتار سکتے ہو۔اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ذاتی پیغام سے بھیج دوں گا۔
بھائی ۔۔۔ پھر بھی بات بن نہ سکی۔
میں‌نے پوری کوشش کر لی مگر فائل ڈاؤن لوڈ نہ ہو سکی۔
ذاتی پیغام کے ذریعے بھیج دیں تو عین نوازش ۔۔۔ شکریہ!
 
ارے بازوق بھائی۔۔۔؟

اگر میں غلطی پر نہیں تو آپ وہی باذوق نہیں جو اردو پیجز پر میرے ساتھ ہوا کرتے تھے ۔ اگر ایسا ہے تو بہت بہت بہت خوشی ہوئی آپ کی آمد پر اور اگر ایسا نہیں ہے تو بھی بے فکر رہیئے مجھے آپ کی آمد پر دکھ نہیں ہوا ۔ اصل میں ہمارے ایک بہت محترم ساتھی ہوا کرتے تھے اردو پیجز پر جن سے باقاعدہ لمبی لمبی ہاتیں تو نہیں مگر اچھی رفاقت ضرور تھی ۔ آپ کا نام ان سے بہت متماثل ہے ۔ اور شاید انداز تکلم بھی

فیصل
 
Top