یونان میں معاشی بحران!

arifkarim

معطل
اپنے تمام برصغیری بہن بھائیوں کیلئے محبت کا پیغام: آپ صرف اکیلے ہی نہیں ہیں، بلکہ خود یورو زون کے کئی ممالک جیسے اسپین، یونان اور پرتگال انتہائی سخت درجہ کے معاشی بحران کا شکار ہیں۔ آئی ایم ایف (انٹرنیشنل مافیا فنڈ) نے قرض میں دبے یونانیوں پر بجٹ کے خسارے کو کم کرنے کو کہا ہے۔ جو کہ عوام کو منظور نہیں۔ جسکے بعد پچھلے چند ہفتوں سے مسلسل یہ سڑکوں پر نظر آرہے ہیں۔ آج تو حد ہو گئی۔ مشتعل افراد نے ایک مقامی بینک کے ملازمین پر پتھراؤ کیا اور پولیس والوں کو زخمی کر دیا!
یونانی زندہ باد، آخر کو اسکندر اعظم کا ہی خون ہے! :)
 
arifkarim

معطل
ہم ابھی ٹی وی اور ڈراموں سے فارغ ہو جائیں۔ پھر اس طرف بھی آتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
یونان میں کوئی انقلاب نہیں آیا ہے۔ یونان مکمل طور پر ڈیفالٹ کر چکا ہے اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے اس کا اقتصادی کنٹرول سنبھال چکے ہیں۔ اب اگلے کئی سال تک یونان کی معیشت کی درستگی کی جائے گی۔ دوسرے لفظوں میں یونان کے عوام کو بھاری ٹیکسوں کا سامنا کرنا ہوگا اور ان کی بیشتر سہولتیں ختم کر دی جائیں گی۔ صرف اسی صورت میں انہیں دوسرے یورپی ممالک، بالخصوص جرمنی سے امداد ملے گی۔ اور یہ بات یونان کے عوام ہضم نہیں کر پا رہے ہیں۔ اس معاملے میں سب سے بڑی ناانصافی یہ ہے کہ ملک سیاستدانوں کی کرپشن کی وجہ سے دیوالیہ ہوا لیکن اس کا خمیازہ سب سے زیادہ عوام بھگتیں گے۔ پاکستان میں یہ صورتحال گزشتہ کئی دہائیوں سے ہے۔ اور یہاں شوکت عزیز، محبوب الحق، اسحاق خان وغیرہ کی صورت میں ہمیشہ پاکستان کا اقتصادی کنٹرول بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ہاتھ میں رہا ہے۔
 
آپنے بالکل صحیح وجہ بیان کی کہ یہ سب کیوں ہو رہے ۔ انٹرنیشنل مافیا نے سب ٹیسٹنگ کے طور پر پہلے غریب غریب ملکوں کو لوٹا اور اب جبکہ سودی اور خیالی دولت کا فارمولا کامیاب ہو چکا ہے، یوں اب امیر ممالک اسکی زد میں آئیں گے۔
آئیس لینڈ، یونان، اسپین، پرتگال۔ سب کی یہی صورت حال ہے۔ برطانیہ کے قرضہ کی حالت بھی کچھ خاص اچھی نہیں، حالانکہ وہاں عوام سے نوچ نوچ کر ٹیکس لیا جاتا ہے۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جمہوریت ہو یا آمریت۔ کوئی بھی ملک اس بینکنگ ما فیا کی زد سے بچا ہوا نہیں ہے۔ مطلب بینکس کو کوئی پرواہ نہیں کہ کونسی حکومت آتی ہے، جاتی ہے، یا کونسا سیاسی نظام ملک میں رائج ہے۔
 
Top