یوم پاکستان پریڈ میں پہلی بار بھارتی افسران کی شرکت

عثمان

محفلین
آسان الفاظ میں ہیٹ اسپیچ سے لبریز ہوتے تھے۔ بہت سارے پاکستانی ان کے نزدیک کافر تھے۔ صرف بھارت اور امریکا کے خلاف ہی مواد نہیں ہوتا تھا۔
سترہ اٹھارہ سال قبل پاکستان میں سکول کالج سے واپسی کے بعد اس تنظیم کے مولویوں کی ایک دکان کے سامنے سے گذر ہوتاتھا۔ وہاں بھارت اور امریکہ کے خلاف بڑے بڑے نفرت انگیز پوسٹر دیواروں پر سرعام آویزاں ہوتے تھے۔ وہاں درج ایک غلیظ اور نفرت انگیز فقرہ اب تک یاد ہے: “ کشمیر قرارداد مزمت سے نہیں بلکہ ہندو کی مرمت سے آزاد ہو گا۔”
 
فرقان احمد

یہ نعرے تو اب بھی عام ہیں یہاں۔
 
2002 سے پہلے تک لشکرِ طیبہ صرف کشمیر جہاد کے لئے کام کرتی تھی۔ پھر جب مشرف کی امریکا کو سپورٹ کرنے کی پالیسی سامنے آئی تو لشکرِ طیبہ کے بہت سارے لوگ حکومت کے خلاف ہو گئے۔ ان لوگوں نے دوسری دہشت گرد تنظیمیں جیسے سپاہ صحابہ، جھنگوی وغیرہ کے ساتھ مل کر کافی "کام" کیا۔ اب ہمیں نہیں معلوم کہ حافظ سعید اور دیگر لیڈروں نے ان کو روکنے کی کوشش کی تھی یا نہیں۔ ہاں البتہ انھوں نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے لشکرِ طیبہ سے ہاتھ اٹھا لیا اور اب کہتے ہیں کہ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ پہلے لوگوں میں نفرت بھر دی۔ جب ان کے خود کے پکڑنے کا ٹائم آیا تو ہاتھ اٹھا لیا۔ خود کو بچا لیا۔ پکڑے گئے تو لڑکے جن کے جذبات کچی عمر میں اتنے ابھار دئیے گئے تھے کہ ان کو ہوش نہیں رہا کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔
مجھے یہ کہتے ہوئے ڈر لگ رہا ہے کہ آپ کی معلومات نہایت ۔۔۔۔۔
بس حاصل یہ کہ آپ نے مشرق ومغرب کو ہائیلائیٹ کی ہوئی عبارت میں جمع کردیا۔:)
 
شاہد شاہ

محفلین
قدیم چائنہ میں ایک رسم تھی، death by a thousand cuts، یعنی بے شمار زخم لگا کر خون کے ضیاع سے موت۔ پاکستان آرمی نے یہ حکمت عملی روس کے خلاف افغانستان میں کامیابی سے اپنائی تھی اور پھر اس کو انڈیا میں دہرایا گیا لیکن یہاں کامیابی نہیں ملی!
بھارت نے بھی یہی حکمت عملی پاکستان کیخلاف استعمال کی تھی مگر اسکا نام تھا: Death by a single cut ، یعنی ایک ہی وار سے موت ( بنگلہ دیش)
 
سین خے

محفلین
مجھے یہ کہتے ہوئے ڈر لگ رہا ہے کہ آپ کی معلومات نہایت ۔۔۔۔۔
بس حاصل یہ کہ آپ نے مشرق ومغرب کو ہائیلائیٹ کی ہوئی عبارت میں جمع کردیا۔:)

:D کیوں ڈر رہے ہیں بھائی۔ کیا میں آپ کو کاٹ کھانے کو دوڑ پڑوں گی :ROFLMAO:
آپ کو جو بھی محسوس ہو رہا ہے آرام سے بولیں :) سب کی اپنی اپنی رائے ہے۔ میرے خیال سے آپ ناقص کہنا چاہ رہے ہیں :)
بھائی میں جو پڑھتی ہوں یا اپنے آس پاس ہوتے دیکھتی ہوں، وہی بولتی ہوں :) ہو سکتا ہے میں غلط بھی ہوں۔ کل کو میرے خیالات بدل جائیں۔ میں نے صرف اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ آپ گھبرائیں نہیں۔ آپ بھی کیجئے :)
 
سین خے

محفلین
آپ کے خیال میں کشمیری کیا چاہتے ہیں؟ :)
عام طور پر تین قسم کی آراء گردش میں رہتی ہیں۔
1۔ پاکستان سے الحاق
2۔ بھارت سے الحاق
3۔ خودمختار ریاست کا قیام

اور جب مذاکرات کا ڈول ڈالا جائے تو پھر ایک آدھ آپشن اور بھی سامنے آ جاتا ہے۔

کافی سال پہلے ایک سروے پڑھا تھا۔ اب یہ یاد نہیں آرہا ہے کہ یہ وہی سروے ہے یا کوئی اور ہے

Two thirds in Indian Kashmir want independence: poll - The Express Tribune
 
فرقان احمد

محفلین
کافی سال پہلے ایک سروے پڑھا تھا۔ اب یہ یاد نہیں آرہا ہے کہ یہ وہی سروے ہے یا کوئی اور ہے

Two thirds in Indian Kashmir want independence: poll - The Express Tribune
یہ تو خیر ہندوستان ٹائمز کی زیرنگرانی کرایا گیا سروے ہے۔ اس کی غیر جانب داری پر کافی سوالات اٹھائے جا سکتے ہیں۔
 
زیک

مسافر

سین خے

محفلین
یہ تو خیر ہندوستان ٹائمز کی زیرنگرانی کرایا گیا سروے ہے۔ اس کی غیر جانب داری پر کافی سوالات اٹھائے جا سکتے ہیں۔

جی بالکل اٹھائے جا سکتے ہیں۔ لیکن اس سے ملتے جلتے ہی جذبات اکثر پڑھنے میں آتے رہتے ہیں کہ کشمیری پاکستان سے اب الحاق نہیں چاہتے۔
 
فرقان احمد

محفلین
جی بالکل اٹھائے جا سکتے ہیں۔ لیکن اس سے ملتے جلتے ہی جذبات اکثر پڑھنے میں آتے رہتے ہیں کہ کشمیری پاکستان سے اب الحاق نہیں چاہتے۔
جی ہاں، یہ بھی ایک آپشن ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ کشمیریوں کو کرنے دیا جائے، تب بات بنے گی اور مانی بھی جائے گی جس کے دور دور تک کوئی آثار نہیں ہیں۔
 
سین خے

محفلین
خیال رہے کہ یہ وادی کشمیر کا ذکر ہے۔ لداخ، جموں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی بات الگ ہے

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لوگ ہم سے بالکل بھی خوش نہیں ہیں۔ میرے گلگتی اور کشمیری کلاس فیلوز تو صاف بولتے تھے۔
 
فرقان احمد

محفلین
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لوگ ہم سے بالکل بھی خوش نہیں ہیں۔ میرے گلگتی اور کشمیری کلاس فیلوز تو صاف بولتے تھے۔
یوں تو ہم بھی 'ہم سے' خوش نہیں ہیں تاہم جزو کو کُل پر منطبق نہیں کیا جا سکتا۔ :) عمومی رائے کو اس قدر اہمیت نہیں دینی چاہیے ویسے۔ :)
 
میرا سوال ہے کہ اگر کوئی صورت کشمیر کے الحاق کی نکل بھی آتی ہے تو عملی طور پر کشمیر کا پاکستان سے الحاق کتنا "آسان" ہوگا؟ کیا پاکستان اسے "سنبھال" پائے گا؟
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
یوں تو ہم بھی 'ہم سے' خوش نہیں ہیں تاہم جزو کو کُل پر منطبق نہیں کیا جا سکتا۔ :) عمومی رائے کو اس قدر اہمیت نہیں دینی چاہیے ویسے۔ :)

جی دینی تو نہیں چاہئے پر جتنے بھی کوٹا سسٹم کی بدولت ہمارے یہاں آتے تھے، وہ ایک ہی بات بولتے تھے اور اب تک وہی بول رہے ہیں :) ہماری ان سے کافی لڑائیاں بھی ہوتی تھیں۔ پھر ایک وقت آیا کہ میرے اپنے خیالات ہی بدل گئے :) وہ صاف بولتے تھے کہ وہ پاکستان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔ جو ہو چکا ہے اس پر صبر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں :)
 
یہ آپ کا انفرادی سروے ہے؛ اس پر کیا رائے دی جا سکتی ہے۔ :)
 
Top