یوم القدس اور ہم (عاطف بٹ)

پاکستان میں کھانے پینے کی ایسی بہت سی مصنوعات عام بکتی ہیں جو اسرائیلی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی تیار کردہ ہیں۔ ان مصنوعات کے ذریعے صرف پاکستان سے ہی ہر سال اربوں روپے کی آمدن حاصل کی جاتی ہے۔
اگر آپ ان مصنوعات کی نشاندہی کردیں تو کم از کم میری طرف سے انکے بائیکاٹ کی گارنٹی ہے۔۔۔

ہیجڑوں والا طعنہ اپنی جگہ ایک حقیقت ہے۔ غیبی مدد وہاں آتی ہے جہاں لوگ پہلے خود کچھ کریں۔ اگر محض دعاؤں سے کام چل سکتا تو نبیِ مکرمﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین جنگیں لڑنے کی بجائے دعاؤں پر ہی اکتفا کرتے۔
مثال آپ نے جو دی ہے وہ پاکستان کے مسلمانوں پر کس طرح منطبق کی جاسکتی ہے؟۔۔۔
 
زیک

مسافر
بہت عام سی مثال تو کوکا کولا، میکڈونلڈز اور نیسلے وغیرہ کی مصنوعات ہیں۔ ان کے علاوہ بھی بہت سی کمپنیاں اور کارپوریشنیں اور ان کی مصنوعات ہیں۔
کوکا کولا کا ہیڈکوارٹر یہاں اٹلانٹا میں ہے اور یہ اسرائیلی کمپنی نہیں ہے۔

میکڈونلڈز کیلیفورنیا میں شروع ہوئی اور اس کا ہیڈکوارٹر الینائے امریکہ میں ہے۔ یہ بھی اسرائیلی نہیں۔

نیسلے سوئس کمپنی ہے۔
 
عاطف بٹ

محفلین

اس ربط پر آپ کو ان تینوں کمپنیوں سے اسرائیل کے تعلق کے بارے میں کچھ تفصیلات مل سکتی ہیں۔
 
پہلے آپ اسرائیلی کمپنیوں کی بات کر رہے تھے اور اب دائرہ بڑھا کر ان تمام کمپنیوں کو شامل کر لیا ہے جو اسرائیل سے بزنس کرتی ہیں۔ اس فہرست میں تو تمام بڑی کمپنیاں آ جاتی ہیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
اگر آپ ان مصنوعات کی نشاندہی کردیں تو کم از کم میری طرف سے انکے بائیکاٹ کی گارنٹی ہے۔۔۔

مثال آپ نے جو دی ہے وہ پاکستان کے مسلمانوں پر کس طرح منطبق کی جاسکتی ہے؟۔۔۔
تین کمپنیوں کا تو میں نے ابھی بتایا ہے کہ نیسلے، کوکا کولا اور میکڈونلڈز ہیں جن مصنوعات پاکستان میں بہت عام ملتی ہیں۔ ان کے علاوہ بھی ایک لمبی فہرست ہے ان ملٹی نیشنل کمپنیوں اور کارپوریشنوں کی جو کسی نہ کسی حوالے سے اسرائیل سے تعلق رکھتی ہیں۔

یہ مثال پاکستانی مسلمانوں پر اس طرح منطبق ہوتی ہے کہ وہ محض دعائیں کررہے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ بس ان دعاؤں کے نتیجے میں اسرائیل پہلے گولہ بارود برسانے سے تائب ہوگا اور پھر خود ہی تباہ و برباد ہوجائے گا اور اس کے بعد آسمان سے وسائل کی بارش ہوگی جس کی مدد سے فلسطینیوں کی فلاح و بہبود کے سارے رستے خود ہی کھل جائیں گے۔
 
دئیے گئے ربط سے معلوم ہوا ہے کہ نیسلے اسرائیلی کمپنی نہیں ہے البتہ انہوں نے اسرائیل کی ایک دو کمپنیوں میں اپنا سرمایہ لگایا ہوا ہے یعنی انکو اپنے شئیرز کے تناسب سے خریدا ہوا ہے۔۔۔۔ البتہ سٹاربکس خالصتاؑ اسرائیلی کمپنی کہی جاسکتی ہے۔۔۔۔
 
تو آپ نے جو حل بتایا ہے کیا اس سے اسرائیل پہلے گولہ بارود برسانے سے تائب ہوگا اور پھر خود ہی تباہ و برباد ہوجائے گا؟ اور اسکے بعد آسمانوں سے وسائل کی بارش ہوگی جسکی مدد سے فلسطینیوں کی فلاح کے سارے دروازے خود ہی کھل جائیں گے۔۔۔یعنی میکڈونلڈ ، نیسلے اور کوکا کولا کا صرف بائیکاٹ ہی کرنے سے یہ سب معجزات ظہور پذیر ہوجائیں گے؟؟؟۔۔۔۔جی کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے
 
تین کمپنیوں کا تو میں نے ابھی بتایا ہے کہ نیسلے، کوکا کولا اور میکڈونلڈز ہیں جن مصنوعات پاکستان میں بہت عام ملتی ہیں۔ ان کے علاوہ بھی ایک لمبی فہرست ہے ان ملٹی نیشنل کمپنیوں اور کارپوریشنوں کی جو کسی نہ کسی حوالے سے اسرائیل سے تعلق رکھتی ہیں۔
تو پھر آپ کمپیوٹر استعمال کرنا کب چھوڑ رہےہیں ؟۔۔۔کیونکہ آپکے دئے گئے ربط پر تو انٹل کا نام بھی ہے اور تقریبا تمام ہی کمپیوٹرز میں انٹل کا پروسیسر استعمال ہورہا ہے الا ماشاء اللہ۔۔۔۔
 
سٹاربکس خالصتا امریکی کمپنی ہے۔
کہتے ہیں کہ چور کو نہیں بلکہ پہلے اسکی ماں کو مارو جس نے اس کو چور بنایا۔۔۔چنانچہ بٹ صاحب کو اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکی کمپنیوں کو بھی بطریقِ اولیٰ شامل کرنا چاہئیے جو اسرائیل کو امداد دیتی ہیں۔۔۔۔
 
عاطف بٹ

محفلین
پہلے آپ اسرائیلی کمپنیوں کی بات کر رہے تھے اور اب دائرہ بڑھا کر ان تمام کمپنیوں کو شامل کر لیا ہے جو اسرائیل سے بزنس کرتی ہیں۔ اس فہرست میں تو تمام بڑی کمپنیاں آ جاتی ہیں۔
دئیے گئے ربط سے معلوم ہوا ہے کہ نیسلے اسرائیلی کمپنی نہیں ہے البتہ انہوں نے اسرائیل کی ایک دو کمپنیوں میں اپنا سرمایہ لگایا ہوا ہے یعنی انکو اپنے شئیرز کے تناسب سے خریدا ہوا ہے۔۔۔۔ البتہ سٹاربکس خالصتاؑ اسرائیلی کمپنی کہی جاسکتی ہے۔۔۔۔
تو آپ نے جو حل بتایا ہے کیا اس سے اسرائیل پہلے گولہ بارود برسانے سے تائب ہوگا اور پھر خود ہی تباہ و برباد ہوجائے گا؟ اور اسکے بعد آسمانوں سے وسائل کی بارش ہوگی جسکی مدد سے فلسطینیوں کی فلاح کے سارے دروازے خود ہی کھل جائیں گے۔۔۔یعنی میکڈونلڈ ، نیسلے اور کوکا کولا کا صرف بائیکاٹ ہی کرنے سے یہ سب معجزات ظہور پذیر ہوجائیں گے؟؟؟۔۔۔۔جی کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے
جن کمپنیوں کی آمدنی اسرائیل کو پہنچ رہی ہے وہ اسرائیل کے دست و بازو کو مضبوط کرنے کا وسیلہ بن رہی ہیں اور دست و بازو کی یہی مضبوطی فلسطین پر مظالم کا سبب بن رہی ہے۔ جب ایک بھرپور بائیکاٹ کے نتیجے میں دست و بازو ہی مضبوط نہیں رہیں گے تو اسرائیل ظلم کیسے کرے گا؟ اسرائیل جن وسائل اور ہتھیاروں سے لیس ہو کر فلسطینیوں کو مار رہا ہے ان کے لئے سرمایہ اسی آمدن سے آتا ہے جو یہ کمپنیاں ہر برس اکٹھا کرتی ہیں۔
 
زیک

مسافر
کہتے ہیں کہ چور کو نہیں بلکہ پہلے اسکی ماں کو مارو جس نے اس کو چور بنایا۔۔۔چنانچہ بٹ صاحب کو اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکی کمپنیوں کو بھی بطریقِ اولیٰ شامل کرنا چاہئیے جو اسرائیل کو امداد دیتی ہیں۔۔۔۔
اگر آپ امریکی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنا چاہتے ہیں تو صاف کہیں مگر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر بہت سے اسرائیل مخالف لوگ اسرائیلی بائیکاٹ کے ضمن میں امریکی اور یورپی کمپنیوں کے نام لیتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
جن کمپنیوں کی آمدنی اسرائیل کو پہنچ رہی ہے وہ اسرائیل کے دست و بازو کو مضبوط کرنے کا وسیلہ بن رہی ہیں اور دست و بازو کی یہی مضبوطی فلسطین پر مظالم کا سبب بن رہی ہے۔ جب ایک بھرپور بائیکاٹ کے نتیجے میں دست و بازو ہی مضبوط نہیں رہیں گے تو اسرائیل ظلم کیسے کرے گا؟ اسرائیل جن وسائل اور ہتھیاروں سے لیس ہو کر فلسطینیوں کو مار رہا ہے ان کے لئے سرمایہ اسی آمدن سے آتا ہے جو یہ کمپنیاں ہر برس اکٹھا کرتی ہیں۔
ان پبلکلی ٹریڈڈ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی آمدنی اسرائیل کو کیسے پہنچ رہی ہے؟
 
میرے خیال میں اسرائیل کو کمزور کرنے کے اس دور ازکار اور خوش فہمی پر مبنی منصوبے کی بجائے اگر مسلمان اپنے آپکو طاقتور بنالیں تو مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔ا
 
عاطف بٹ

محفلین
تو پھر آپ کمپیوٹر استعمال کرنا کب چھوڑ رہےہیں ؟۔۔۔کیونکہ آپکے دئے گئے ربط پر تو انٹل کا نام بھی ہے اور تقریبا تمام ہی کمپیوٹرز میں انٹل کا پروسیسر استعمال ہورہا ہے الا ماشاء اللہ۔۔۔۔
میں آپ کی جانب سے اسی سوال کا انتظار کررہا تھا۔ اتنا تو آپ کو معلوم ہوگا کہ اضطراری حالت میں ایک خاص حد تک حرام اشیاء کے استعمال کی بھی اجازت ہے۔ اسرائیلی کمپنیوں کی مصنوعات بہرطور حرام نہیں ہیں۔ جس بائیکاٹ کی بات کی جارہی ہے وہ سیاسی بنیادوں پر ہے۔ انٹل کے پروسیسر کا استعمال بھی اضطراری حالت میں ہورہا ہے۔ آپ کے علم میں اگر کوئی ایسا قابلِ عمل نسخہ ہے جس کی مدد سے انٹل کے پروسیسر سے جان چھوٹ سکتی ہے تو عطا کیجئے۔
 
اے ایم ڈی
 
عاطف بٹ

محفلین
ان پبلکلی ٹریڈڈ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی آمدنی اسرائیل کو کیسے پہنچ رہی ہے؟
ان میں سے کچھ کمپنیوں میں تو اسرائیل کے حصص ہیں جبکہ کچھ کمپنیاں بالواسطہ اسرائیل سے جڑی ہوئی ہیں۔ ہر دو صورتوں میں آمدنی تو بہرطور اسرائیل کو حاصل ہوتی ہے ان کمپنیوں سے، خواہ وہ کم ہو یا زیادہ۔
 
Top