یومِ گوشۂ اطفال

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اگر آپ سب پسند کریں تو اس ہفتے کسی ایک دن یہاں محفل میں یومِ گوشۂ اطفال مناتے ہیں ۔

اگر آپ اس حوالے کوئی تجویز بھی دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں۔

شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
شگفتہ آپ کی تجویز بہت اچھی ہے۔ آپ کچھ تفصیل بتانا چاہیں گی کہ اس ضمن میں کیا کچھ کیا جانا چاہیے؟
 

الف عین

لائبریرین
مگر شگفتہ کا مطلب محض یومِ اطفال ہے کیا؟ یہ یومِ ’گوشۂ اطفال‘ کیا مطلب۔ سمجھ میں نہیں آیا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، گوشہ اطفال کا الگ زمرہ موجود ہے، میرے خیال میں شگفتہ کا مطلب یہ ہے کہ تمام لوگ کسی ایک دن خاص طور پر اس زمرے میں بچوں کی مناسب سے پوسٹ کریں۔ میرے خیال میں یہ بہت اچھی تجویز ہے۔ دیکھتے ہیں شگفتہ اس بارے میں کیا کہتی ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھیا ،

پہلے مجھے شک تھا اب یقین ہوچلا ہے سچ سچ بتائیں آپ ضرور ٹیلی پیتھی جانتے ہیں ناں ، ہر وہ بات جان لیتے ہیں جو میں اتنی دُور یہاں سوچ رہی ہوتی ہوں ، مجھے اب سوچ سمجھ کے سوچنا پڑے گا :)

آپ سب لوگ چیک کر کے یہاں رپورٹ کریں کہ آپ کے اندر کوئی بچہ کہیں گُم تو نہیں ہو گیا بس اس بچے کی ضرورت ہے یہاں پر۔ میں بھی ذرا چیک کر کے آتی ہوں :)
 

ظفری

لائبریرین
میں تو اس گوشے کے لیئے بس اتنا کہوں گا ۔

میرے اندر کہیں ایک معصوم بچہ !!!
دیکھ کردُنیا بڑوں کی ، بڑا ہونے سے ڈرتا ہے
 

رضوان

محفلین
تیاریاں شروع کر دیں تاریخ کا اعلان شگفتہ آپ خود کردیجیے گا۔ ساتھ ہی میری بھی ایک فرمائش ہے کہ اگر کسی کے پاس “ٹوٹ بٹوٹ نے کھیر پکائی“ والی نظم ہے تو ضرور پوسٹ کریں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل نے کہا:
شگفتہ آپ کی تجویز بہت اچھی ہے۔ آپ کچھ تفصیل بتانا چاہیں گی کہ اس ضمن میں کیا کچھ کیا جانا چاہیے؟

نبیل بھائی

میرے ذہن میں کچھ اس طرح کا خاکہ ہے کہ ہم اپنی ایک ای بک بنائیں یہ ہماری پہلی ای بک ہوگی لائبریری میں بچوں کے حوالے سے اور یقینی طور پر کاپی رائٹ سے آزاد ۔

اس کے لئے تجرباتی طور پرایک ہفتہ تھا میرے ذہن میں یعنی چھ دن ہم کام کریں اور آخری دن یومِ گوشۂ اطفال کے طور پر کچھ تفریح ۔ محب علوی کی تجویز کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ مدت کچھ بڑھائی بھی جا سکتی ہے ۔

جو بھی رکن چاہیں بخوشی حصہ لے سکتے ہیں ۔

کیٹیگریز کچھ اس نوعیت کی رکھی جا سکتی ہیں

انتخاب:

کہانی / کہانیاں
نظم


طبع زاد:

کوئی کہانی لکھیں
اپنا کوئی واقعہ لکھیں بچوں کے حوالے سے
اپنی کوئی پچپن کی شرارت لکھیں

تصاویر:

جو بھی رکن حصہ لیں گے وہ اگر چاہیں تو اپنے بچپن کی یا اپنے بچوں کی کوئی ایک تصویر اپلوڈ کر سکتے ہیں ۔ ( اور اگر فرق صاف ظاہر ہے کے تحت چاہیں تو اپنے پچپن (حالیہ/موجودہ) کی تصویر بھی شامل کر سکتے ہیں :)


مہمانِ خصوصی:

ہمیں ایک بچے کی بھی ضرورت ہوگی جسے مہمانِ خصوصی کی حیثیت اور پروٹوکول دیا جائے گا ۔

آخری دن:

آخری یا اختتامی دن ہم سب ایک وقت طے کر کے محفل پر لاگ آن ہوں گے یہ اختتامی تقریب ہوگی ۔ اس میں کیا کیا جائے گا یہ فی الحال راز ہے !

کچھ اور تجاویز بعد میں لکھوں گی ۔ اگر آپ لوگ بھی اپنی تجاویز پیش کردیں تو پھر لائحۂ عمل کو آخری شکل دے دی جائے

شکریہ
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ تجاویز تو بہت عمدہ ہیں شگفتہ صاحبہ۔ ابھی اور تو کوئی ذہن میں نہیں آرہی۔ بچے کے لئے فرزوق بھائی ہیں ناں۔
بے بی ہاتھی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آپ سب کے خیال میں مذکورہ تجاویز میں سے کیا سب کا انتخاب کیا جائے یا کون سی رکھی جائیں اور کون سی نہیں ؟

شکریہ
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے خیال میں تو یہ سب تجاویز قابلٍ عمل ہی نہیں‌بلکہ بہت عمدہ ہیں۔
بے بی ہاتھی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آپ سب بچوں کو جنھوں نے اپنے نام یہاں رجسٹر کروائے ہیں ، یاد دہانی کروائی جاتی ہے کہ اپنی تیاریوں کو آخری شکل دے لیں ۔ ۔ ۔

جن بچوں نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کروائی انھیں مطلع کیا جاتا ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے تو نہایت شرمندگی ہو رہی ہے کہ شگفتہ نے اتنے دنوں سے مجھ سے سوال پوچھا ہوا ہے اور میں نے توجہ ہی نہیں کی۔

شگفتہ بہن، ایسی صورت میں آپ ذاتی پیغام بھیج کر مجھے متنبہ کر دیا کریں۔ :oops:

دراصل باقی دوست اتنے جذبے کے ساتھ لائبریری پراجیکٹ‌ کا کا انتظام سنبھالے ہوئے ہیں کہ مجھے کبھی مداخلت کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔ بہرحال میں ابھی شگفتہ کا پیغام پڑھ کر اس پر اپنا خیال ظاہر کرتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شگفتہ بہن، میں نے آپ کی تجاویز پڑھی ہیں اور میرے خیال میں بچوں کے حوالے سے یہ بہت اچھا سلسلہ بن سکتا ہے۔

آپ کی تجویر عملدرآمد کے دو مرحلے نظر آتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ممبران فورم پر اپنی تخلیقات پوسٹ‌ کریں گے۔ دوسرے مرحلے ان تخلیقات کو اکٹھا کرکے ایک ای بک تشکیل دینے کا ہو گا۔ ابھی تک ہمیں ای بک بنانے کے عمل پر مہارت حاصل نہیں ہوئی لیکن پھر بھی ایک سادہ ای بک بنانا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

آپ اس سلسلے میں‌ مزید پیشرفت کریں۔ باقی دوست بھی جلد کام کے لیے تیار ہو جائیں گے۔

ہو سکتا ہے کہ آپ کے ذہن میں بچوں کے لیے ایک رسالے کا کوئی خاکہ موجود ہو۔ اگر ہو سکے تو اپنی جانب سے ایسے رسالے کی کوئی ممکنہ فہرست پوسٹ کر دیں۔ اس کے بعد باقی لوگ اس فہرست کے آئٹمز کے مطابق اپنی تحاریر پوسٹ کر دیں گے۔ ان تحاریر کا انتخاب کرکے ایک ای بک بنائی جا سکے گی۔
 
Top