مبارکباد یومِ محبت (ویلنٹائن ڈے) مبارک

فاتح

لائبریرین
حد ہی نہیں ہو گئی ۔

میرا جگر اور یرقان کہاں سے آ گیا ، اس سردی میں تمہیں گرمی کہاں سے لگ گئی ہے بھائی ۔
جی بالکل حد ہو گئی اور وہ بھی تمھاری کوڑھ مغزی کی۔۔۔
چونکہ سارے جہان کا درد تمھارے "جگر" میں ہے اور جگر کی خرابی کو یرقان کہا جاتا ہے جس پر ہمارے گلی کوچے کے دو نمبر حکیم فرماتے ہیں "جی گرمی لگ گئی ہے"۔ لاحول ولا قوۃ
ارے بھائی بڑے ہو جاؤ اور اب نکل آؤ ان جعلی جاہل سڑک چھاپ حکیموں کے چکر سے۔ یہ پڑھو کہ یرقان کیا ہے اور اس کا سبب کیا ہے:
یرقان‘ پیلیا‘ جونڈس‘ ہیپا ٹائٹس اے وغیرہ وغیرہ‘ ایک ہی مرض کے مختلف نام ہیں۔۔۔
ہیپا ٹائٹس جگر کی سوزش کو کہتے ہیں اور یہ سوزش کئی طرح کی ہوتی ہیں۔ اس کے پیدا ہونے کے عوامل بھی بہت سارے ہیں لیکن سب سے اہم وجہ ہے کہ ہیپا ٹائٹس کے وائرس کا جگر پر حملہ۔
 
کاشفی

محفلین
جینے کی جستجو نہیں ہو گی
اب تری آرزو نہیں ہو گی

لٹ چکا رخت جو بھی لٹنا تھا
اس پہ اب گفتگو نہیں ہو گی

قتل کی نالش و شکایت اب
کسی کے روبرو نہیں ہو گی

ہو گئی میری جاودانی تمام
نوحہ و ہاؤ ہُو نہیں ہو گی

تجھ سوا اور پر بھی لکھ تو لوں
شعر کی آبرو نہیں ہو گی

کبھی شاید تُو مل بھی جائے مگر
جانِ فاتحؔ! وہ تُو نہیں ہو گی

عمدہ بہت خوب بہت خوب۔
 
جی بالکل حد ہو گئی اور وہ بھی تمھاری کوڑھ مغزی کی۔۔۔
چونکہ سارے جہان کا درد تمھارے "جگر" میں ہے اور جگر کی خرابی کو یرقان کہا جاتا ہے جس پر ہمارے گلی کوچے کے دو نمبر حکیم فرماتے ہیں "جی گرمی لگ گئی ہے"۔ لاحول ولا قوۃ
ارے بھائی بڑے ہو جاؤ اور اب نکل آؤ ان جعلی جاہل سڑک چھاپ حکیموں کے چکر سے۔ یہ پڑھو کہ یرقان کیا ہے اور اس کا سبب کیا ہے:
یرقان‘ پیلیا‘ جونڈس‘ ہیپا ٹائٹس اے وغیرہ وغیرہ‘ ایک ہی مرض کے مختلف نام ہیں۔۔۔
ہیپا ٹائٹس جگر کی سوزش کو کہتے ہیں اور یہ سوزش کئی طرح کی ہوتی ہیں۔ اس کے پیدا ہونے کے عوامل بھی بہت سارے ہیں لیکن سب سے اہم وجہ ہے کہ ہیپا ٹائٹس کے وائرس کا جگر پر حملہ۔

فاتح ، جگر کی خرابی اور یرقان سے اچھی طرح واقف ہو پر دیکھ رہا ہوں کہ غصہ ناک پر چڑھا ہوا ہے اور پتہ نہیں کن کن دوا خانوں کی معلومات پوسٹ کرنے کے چکر میں یہ جواب گھڑ ڈالا ہے ۔ استغفراللہ ۔

تمہاری رگ ظرافت پھڑکنے کی بجائے اب تڑپنے کیوں لگ گئی ہے ۔ ;)
 
ایسے ہی جعلی حکیموں کے باعث جنھیں ہم اپنی جہالت یا بے وقوفی کے باعث مسیحا سمجھ بیٹھتے ہیں۔
 
صائمہ شاہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ جاان کر خوشی ھوی کہ آپ مساوات کے قائل ہیں یہ جو پھول جھڑتے ہیں آپکی باتوں سے وہ سب کے لیے ہیں صرف مجھ پر ہی عنایت خاص نہیں تھی:)
 
آپ کو تو خاتون ہونے کا ایڈوانٹج دے رہا ہوں ورنہ اگر آپ میری مرد دوست ہوتیں تو محب علوی کی طرح "کوڑھ مغز" تو کہہ ہی چکا ہوتا کہ محب میرا بہت پیارا دوست ہے اور یہ لطف "خاص" ہمارے "خاص" دوستوں کے لیے مخصوص ہے۔ :)
 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکریہ عزت افزای کا ! جان کی امان پاوں تو عرض کروں کہ آپ کے اندر کا موسم آپ کے باہر کے منظر کو جھلسا رھا ہے کم از کم اپنے دوستوں کو تو محفوظ رکھیں۔ ویسے سارے فساد کی جڑ یہ اشعار کسی اور صفحے کی زینت بن گئے ہیں:)
 
ایسا ہی ہوتا ہے بی بی! ہمیشہ اندر کا موسم ہی باہر کا درجۂ حرارت ڈیفائن کرتا ہے۔ ہمارے دوست محفوظ ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ کیکٹس کے پھول انھیں چبھ نہیں رہے۔ اور وہ کون سا صفحہ ہے جس کی زینت کو داغدار کیا ہے ہمارے ان اشعار نے؟
 
فاتح

لائبریرین
مجھے بی بی سے بہت کوفت ہوتی ہے میرا نام بیحد کامن ہے آسانی سے لکھا جا سکتا ہے لنک بھیج رہی ہوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://www.facebook.com/urdu.books.poetry.prose
محترمہ! فرہنگ و لغات کے مطاق "بی بی" کا مطلب ہوتا ہے "شریف اور معزز خاتون"۔
بہرحال اگر آپ کو اس سے کوفت ہوتی ہے تو نہیں کہیں گے۔
مذکورہ صفحے کا ربط مہیا کرنے اور وہاں ہمارے اشعار ارسال فرمانے پر ممنون ہوں۔
 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"شریف اور معزز خاتون" کو بی بی کہنا ضروری نہیں اور شکریہ اتنی ڈیٹیلڈ وضا حت کا کیکٹس کے اس دھاگے پر میں اردو تو ضرور سیکھ جاوں گی اور اگر چھبن انبیرایبل نہ ھوی تو شاید فارسی بھی آ جاے
 
اس پورے دھاگے میں "چھَبَن" (بمعنی زینت، آرائش یا خوبصورتی) تو کہیں بھی نہیں ہے اور اس قدر تو ہر گز نہیں کہ نا قابلِ برداشت ہو۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
اس پورے دھاگے میں "چھَبَن" (بمعنی زینت، آرائش یا خوبصورتی) تو کہیں بھی نہیں ہے اور اس قدر تو ہر گز نہیں کہ نا قابلِ برداشت ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جی چھبن تو ضرور ہے ( کم از کم میرے ہر جواب میں ) لیکن یہاں چبھن کہنا مقصود تھا جو آپ سمجھ تو گیے تھے مگر۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن اسے کیکٹس کا دھاگہ کون کہے گا اگر آپ سمجھ کر نہ سمجھیں تو
 
فاتح

لائبریرین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جی چھبن تو ضرور ہے ( کم از کم میرے ہر جواب میں ) لیکن یہاں چبھن کہنا مقصود تھا جو آپ سمجھ تو گیے تھے مگر۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔
لیکن اسے کیکٹس کا دھاگہ کون کہے گا اگر آپ سمجھ کر نہ سمجھیں تو
گویم مشکل و گر نگویم مشکل
میرا مطلب ہے:
چپ رہوں تو عذب آتا ہے
بولتا ہوں خراب ہوتا ہوں
 
مغزل

محفلین
ہاہاہاہاآپ کی دعا پر ممنون ہوں لیکن مرہم بھی بنایا تو "وقت" کو۔۔۔ لعنت بھیجیے ایسے مرہم پر۔۔۔
کم از کم میں اپنی بہن کی اس دعا پر آمین نہیں کہہ سکتا
ما سوا تیرے پس انداز کیا کچھ بھی نہیں
ہم تو اندوختۂ غم بھی لٹا بیٹھے ہیں
(فاتح الدین بشیرؔ)
فاتح بھائی ۔۔۔ میں تو آپ سے حوصلہ کرنا سیکھتا تھا، حوصلہ کیجے ۔۔ کبھی میں بھی یہی کہتا تھا۔۔ :silent3:
انہی دنوں کا ایک شعر آپ کی نذر:
ناخن ایسا عجیب مرہم ہے
زخم خوش ہیں کہ تازگی سی ہے
م۔م۔مغل ؔ
 
واہ چہ خوب۔۔۔ کیا خوبصورت شعر ہے۔ ویسے حوصلہ کس بات پر؟ :) وقت کے مرہم پر مٹی پاؤ تو پرانا مقولہ ہے ہمارا
 
شکریہ فاتح بھائی آپ کی محبت ہے وگرنہ من آنم کہ من دانم بلکہ من ہماخاکم کہ ہستم۔۔ چلیے ہم بھی مٹی پاؤ میں شامل ہوجاتے ہیں آپ کے ساتھ۔۔۔خوش ؟:angel:
 
آپ کو تو خاتون ہونے کا ایڈوانٹج دے رہا ہوں ورنہ اگر آپ میری مرد دوست ہوتیں تو محب علوی کی طرح "کوڑھ مغز" تو کہہ ہی چکا ہوتا کہ محب میرا بہت پیارا دوست ہے اور یہ لطف "خاص" ہمارے "خاص" دوستوں کے لیے مخصوص ہے۔ :)

اس سے تو مجھے لتا رفیع کا دوگانا یاد آ گیا

مجھ سے یہ میل ترا ، نہ ہو اک کھیل ترا
یہ کرم مجھ پہ کچھ زیادہ ہے

Top