مبارکباد یومِ محبت (ویلنٹائنز ڈے) 2014 کی سعد گھڑیاں سب کو مبارک

عمر سیف

محفلین
میری طرف سے میری بیگم کے لیے ۔۔ کیسا ہے ؟؟
2uj4dib.jpg
 
ویسے بیٹے فاتح اگر یہ محبت کا دن ہے تو اپ محبت ہی پھیلاکر منا سکتے ہیں۔
طنز و نفرت پھیلا کر اپ صرف یہ دن منانے کی مخالفت ہی کررہے ہیں۔ کہ نہیں؟
 

فاتح

لائبریرین
میرے معشوق میرے عاشق سمیت ان تما م کو یوم تجدید محبت کی دلی مبارک باد
جو ہر لمحہ " انس و محبت " کی مستی میں مست رہتے " امر عشق " کی تابعداری کرتے ہیں ۔۔۔ ۔۔
سبحان اللہ! کیا خوب نثری نظم ہوئی ہےویلنٹائن کے با برکت موقع پر
 

فاتح

لائبریرین
ہم نہیں منا رہے، فاتح بھائی زبردستی منوا رہے ہیں۔۔۔ :cool:
ہائے ہائے کتنے معصوم ہیں آپ کہ زبردستی کروایا جا رہے سب کچھ آپ سے ہاہاہاہا
اب اس دن کا تمام ثواب فاتح بھائی کو جائے گا۔۔۔ :biggrin:
سوچتا ہوں اتنا ثواب کہاں رکھوں گا۔۔۔ لہٰذا ہمارا بھی سب ثواب آپ کا ہوا
 

کاشفی

محفلین
میں تو نہایت خوش ہوں کہ میری بیگم پاکستان تشریف لے جا چکی ہیں اور مجھے اس بار بے دلی سے بھی تحفہ نہیں دینا پڑے گا :biggrin:
اس طرح کا بیان دینا ، دنیا میں موجود اچھے اور معصوم شوہروں کی شامت لانے کے مترادف ہے۔۔
اس طرح کا بیان سن کر شوہروں کے بارے میں بیگمات چنگم چباتے ہوئے چےمگوئیاں کرسکتی ہیں ۔ اور بیچارے شوہروں کی طرف سے تحائف اور ہدیہ دینے کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاسکتا ہے۔۔جس سے شوہروں کا دل پاش پاش ہونے کا خطرہ بھی ہے۔۔۔اور کچھ کے آنسو بھی نکل سکتے ہیں ان حالات میں۔۔
:sad:
 

سلمان حمید

محفلین
اس طرح کا بیان دینا ، دنیا میں موجود اچھے اور معصوم شوہروں کی شامت لانے کے مترادف ہے۔۔
اس طرح کا بیان سن کر شوہروں کے بارے میں بیگمات چنگم چباتے ہوئے چےمگوئیاں کرسکتی ہیں ۔ اور بیچارے شوہروں کی طرف سے تحائف اور ہدیہ دینے کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاسکتا ہے۔۔جس سے شوہروں کا دل پاش پاش ہونے کا خطرہ بھی ہے۔۔۔ اور کچھ کے آنسو بھی نکل سکتے ہیں ان حالات میں۔۔
:sad:

بس منہ سے نکل گیا، اب کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچنے کے لیے ڈھونڈ رہا ہوں اور خفت کا یہ حال ہے کہ منہ گھٹنوں سے اٹھاتا ہوں تو ہاتھوں میں چھپا لیتا ہوں۔ آئندہ ایسی غلطی سے پرہیز کروں گا :biggrin:
 

کاشفی

محفلین
بس منہ سے نکل گیا، اب کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچنے کے لیے ڈھونڈ رہا ہوں اور خفت کا یہ حال ہے کہ منہ گھٹنوں سے اٹھاتا ہوں تو ہاتھوں میں چھپا لیتا ہوں۔ آئندہ ایسی غلطی سے پرہیز کروں گا :biggrin:
بہت شکریہ! دھیان رکھا کریں۔۔ اس طرح کی بیان بازی سے بیچارے شوہروں کی شرافت اور خلوص پر شک پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔۔
اس طرح کی باتیں دل ہی دل میں کرتے ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
ہمارامسلک سبھی سے الفت، تمہاراشیوہ سبھی سےنفرت
معاملاتِ دل و نظر میں عجیب تم ہو عجیب ہم ہیں
( رشید قیصرانی )
 
Top