یوروپین فٹبال لیگز

جرمن لیگ میں بورشیا ڈورٹمنڈ کا دبدبہ جاری
FB-IMG-1544384766326.jpg
 
پریمئیر لیگ کہ سترھویں میچ ڈے کے بعد لیورپول کی ایک پوائنٹ کی برتری برقرار۔
مانچسٹر یونائیٹڈ نے لیورپول سے 3-1 سے ہارنے کے بعد کوچ جوزے مورینہیو کو معزول کر دیا ہے۔

17ویں راؤنڈ کے رزلٹ اور پوائنٹس ٹیبل


FB-IMG-1545287361497.jpg


FB-IMG-1545287371656.jpg
 
بُنڈس لیگا میں بروشیا ڈورٹمنڈ کو لیگ کی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا جسکے بعد پوائنٹس کا تفاوت کم ہو کر 6 رہ گیا ہے۔

FB-IMG-1545292056627.jpg
 
باکسنگ ڈے پر بھی دفاعی چمپئین کو مانچسٹر سٹی کو شکست۔
اور اب دوسری پوزیشن سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔
بولے تو اب لیورپول کی اگر "شاہینیت" نہ جاگی تو ایس واری کھپے ہی کھپے

IMG-20181226-225729.jpg
 
میچ ڈے 19 کے نتائج اور پوائنٹس ٹیبل !!

آدھے میچز کے بعد لیورپول کو 6 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔
آخری 10 سالوں میں محض 2 ہی مرتبہ ایسا ہوا کہ جو ٹیم آدھے میچز کے بعد ٹاپ پر تھی لیگ ٹائٹل نہ پا سکی اور اتفاقیہ طور پر وہ ٹیم لیورپول ہی ہے۔
دیکھتے ابکی بار کلوپ جی چمتکار دیکھا پاتے ہیں یا نہیں.

FB-IMG-1546032080585.jpg

FB-IMG-1546032066925.jpg
 
مسلسل دو میچ ڈرا کھیلنے کے بعد لیورپول ٹائٹل سے گرفت ہلکی کرتے ہوئے اب صرف 3 پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔ جبکہ 13 میچز باقی ہیں
FB-IMG-1549323686015.jpg
 
27 ویں میچ ڈے کے بعد انگلش پریمئیر لیگ کی صورتحال پھر سے شدید دلچسپ ہو گئی۔ اب جب محض 11 میچز ہی باقی ہیں لیورپول دفاعی چمپئین سے محض ایک پوائنٹ کے فرق سے آگے ہے۔

[
FB-IMG-1551119978159.jpg

FB-IMG-1551119970472.jpg
 
انگلش پریمئیر لیگ میں شدید نازک صورتحال چل رہی ہے۔
کافی حد تک محسوس ہو رہا کہ لیورپول پھر سے لیگ "بوٹل" کر چُکی تاہم کچھ امیدیں باقی ہیں کہ شاید معجزہ ہو ہی جائے۔
FB-IMG-1554325639969.jpg
 
34ویں میچ میں لیورپول نے چیلسی کو 2-0 سے زیر کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر برتری برقرار رکھی ہے۔ تاہم مانچسٹر سٹی کو ایک میچ کا ایڈوانٹیج حاصل ہے۔
شدید گھمسان کا سیزن اینڈ ہونے والا ہے!!
FB-IMG-1555311214305.jpg
 
پریمئیر لیگ کا اہم ترین مانچسٹر ڈربی شروع ہوا چاہتا ہے۔
سٹی کو لیگ میں برتری برقرار رکھنے کے لئے فتح درکار ہے جبکہ لیورپول فینز دعا گو ہے کہ جیسے تیسے یونائیٹڈ ڈرا لازمی کر لے کہ بالآخر انکا لیگ جیتنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو پائے۔
 
انگلش پریمئیر لیگ میں مانچسٹر، لیسسٹر(سٹی) کے درمیان میچ جاری۔
میچ کا نتیجہ لیگ ٹائٹل پر براہ راست اثر انداز ہوگا۔
مانچسٹر کو میچ میں کامیابی ضروری ہے جبکہ لیورپول دعا گو ہوگی کہ لیسٹر جیت جائے تو کمال است لیکن کم از کم ڈرا لازمی کر دے۔
68 منٹس کے بعد سکورلائن صفر بٹا زیرو
 
پریمئیر لیگ اختتام کو پہنچی پیپ گارڈیلوا جی کے مانچسٹر سٹی نے دوسری دفعہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
یرگن کلوپ جی نے لیورپول سے مقابلہ تو خوب کیا لیکن ہنوز ٹائٹل ندراد است !!
FB-IMG-1557695859490.jpg
 
جرمن لیگ بُنڈس لیگا بائرن میونخ کے نام۔

آخری میچ بائرن میونخ نے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
رائبری اور رابن نے بائرن میونخ کی جانب سے آخری اور اہم میچ میں گول داغا۔
 
Top