یاہو میسنجر کا مسئلہ

میں نے یاہو میسنجر10 انسٹال کیا ہوا ہے ۔مسئلہ یہ ہے کہ اس پر جب کوئی وائس کال کرتا ہے تو وہ مجھے ریسو نہیں ہوتی اور خود بخود وائس میل باکس میں چلی جاتی ہے۔ ایسا کیوں ہو رہا ہے پہلے تو ایسا نہیں ہوتا تھا۔ کوئی ممبر میری مدد کرے۔ میں نے کئی بار یاہو میسنجر انسٹال کیا ہے مگر مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے۔
 
زہیر

محفلین
السلام علیکم
میرے خیال میں وینڈوز 7 اور یاہو 10 کا آپس میں کوئی ملاپ نہیں ہورہا۔میرے ساتھ تو یہ ہو رہا ہے کہ الفاظ ہی غائب ہوجاتے ہیں لکھتے ہوئے ۔حل یہ نکالا ہے کہ میں نے نمبز انسنٹال کرلیا ہے اور اسکے ذریعہ یاہو پر لوگن ہوتا ہوں۔
 
اظفر

یہ آپ کے پی سی میں وایرس کی وجہ سے ہے ، یاہو کی وجہ سے نہیں

میں بھی یاہو 10 سے واپس 7 پر آیا ہوں۔ وہ تو سائن ان ہی نہیں کرتا تھا۔
میں تو یاہو 10 کو بہت عرصہ سے ونڈؤز سیون کے ساتھ استعمال کر رہا ہوں مجھے کبھی کوئی مسئلہ نہیں آیا

میں نے یاہو میسنجر10 انسٹال کیا ہوا ہے ۔مسئلہ یہ ہے کہ اس پر جب کوئی وائس کال کرتا ہے تو وہ مجھے ریسو نہیں ہوتی اور خود بخود وائس میل باکس میں چلی جاتی ہے۔ ایسا کیوں ہو رہا ہے پہلے تو ایسا نہیں ہوتا تھا۔ کوئی ممبر میری مدد کرے۔ میں نے کئی بار یاہو میسنجر انسٹال کیا ہے مگر مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے۔
آپ اپنے یاہو کی ترجیحات میں آڈیو وڈیو سیٹنگ دیکھیں۔ اس کے علاوہ چیک کریں کہ فایر فال میں یاہو کی آڈیو وڈیو والی پورٹ بلاک نہ ہو۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں بھی ونڈوز 7 کے ساتھ یاہو 10 استعمال کر رہا ہوں۔ مجھے تو کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔
 
آپ ایسا کریں کہ Runمیں regsvr32 yacscom.dll یہ ٹائپ کریں اور پھر بتائیں کہ کیا جواب لکھا آتا ہے اگر یہ لکھا آتا ہے
Load Library (yescom.dll) Failed- The Specified Module could not be found
اگر یہ پیغام موصول ہو تو پھر آپ مندرجہ ذیل عمل کریں۔
سب سے پہلے
Cپارٹیشن کو دستک دیں اور پھر پروگرام فائل میں چلیں جائیں پھر یاہو میں چلیں جائیں پھر Messenger میں چلے جائیں اور اس میں yacscom.dll فائل کو کاپی کرلیں اور پھر سب کلوز کردیں اور ایک بار پھر Cپارٹیشن کو کلک کریں اور پھر ونڈوز میں چلیں جائیں وہاں sys32یاsystem32کے نام کا ایک فولڈر ہوگا ادھر اس کو پیسٹ کریں اور پھر سب کچھ کلوز کریں اور اس کے بعد دوبارہ Runمیں جا کر یہ لکھیں
regsvr32 yacscom.dll
اب آپ کو یہ پیٍغام ملے گا کہ آپ کی فائل کامیابی کے ساتھ رجسٹرڈ ہوگئی ہے۔
زیادہ تر یاہو میں کانفرنس یا روم چیٹ کے لیئے یہی طریقہ اختیار کیا جاتا ہے اگر اس طریقہ سے بھی کام نہ بنا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پی سی میں وائرس سرائیت کرچکا ہے۔ اس کے ڈیلیٹ کا کیا طریقہ ہے یہ پھر اگلی نشست میں انشاء اللہ بیان کریں گے۔
 
Top