مبارکباد یاسمین صاحبہ کو بیس ہزاری منصب کی بہت بہت مبارکباد

سیما علی

لائبریرین
محفل کی ہر دلعزیز رکن @جاسمن جن کا اصل نام میں نے عنوان میں دے دیا ہے (جاسمن سے معذرت کے بغیر) چپ چاپ بیس ہزاری منصب اختیار کر چکی ہیں اور @ کسی کو خبر ہی نہیں ہوئی
جاسمن بٹیا منصبِ بیس ہزاری بہت بہت مبارک
جیتی رہیے شاد و آباد
اُستادِ محترم ہم سے چوک ہوگئی ہم دیکھ نہ سکے بہت بہت شکریہ یاد دہانی کا 🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻

IMG-0877.jpg
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
جاسمن بٹیا منصبِ بیس ہزاری بہت بہت مبارک
جیتی رہیے شاد و آباد
اُستادِ محترم ہم سے چوک ہوگئی ہم دیکھ نہ سکے بہت بہت شکریہ یاد دہانی کا 🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻
مگر یہ غبارے میرے جواب میں کیسے آ گئے، شاید مجھے قرض دئے ہیں
 

جاسمن

لائبریرین
انتہائی مسرت اور شکر گزاری کے جذبات۔
یہ بات باعثِ فخر و سعادت ہے میرے لیے کہ استادِ محترم نے یہ لڑی بنائی۔ یہ عنایت و محبت میرے لیے بہت ہی بڑا اعزاز ہے۔
خوشی سے پھولے نہ سمانا کو عملی شکل میں آج دیکھ رہی ہوں۔ :)
جزاک اللہ خیرا کثیرا استادِ محترم!
اللہ پاک سے دل کی گہرائیوں سے دعا ہے کہ آپ اور آپ کے پیاروں کو کامل ایمان، کامل صحت، بے شمار خوشیوں، آسانیوں، رزق و وسائل میں برکتوں،دونوں جہانوں میں کامیابیوں اور اللہ کی رضا والی لمبی حیاتی دے۔ چلتے ہاتھ پاؤں رکھے۔ کسی کا محتاج نہ کرے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ کوئی غم، کوئی آزمائش آپ لوگوں کی زندگی میں نہ آئے۔ آمین!
ثم آمین!
یا ربّ العالمین!
 

جاسمن

لائبریرین
IMG-0879.jpg
@جاسمن
بٹیا یہ لیجے آپکا کیک بھی آگیا
اس قدر غبارے ہیں کہ میرا کمرہ غباروں سے بھر گیا ہے۔ خوش رنگ پھول، تحائف، کیک۔۔۔ جگہ نہیں بچی۔
اس قدر قیمتی تحائف اتنی خوشی اور محبت و خلوص کے ساتھ۔۔۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا
اللہ پاک آپ اور آپ کے پیاروں کو بے شمار خوشیوں اور آسانیوں سے نوازے۔ اپنے پسندیدہ بندوں میں شامل کرے۔ صحت و سلامتی والی لمبی عمر دے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
ثم آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
اب آئیے @سیما علی @مریم افتخار @گُلِ یاسمیں اچھے سے غبارے کیک اور آتش بازی لے کر!
بابا جانی کا حکم سر آنکھوں پر:


جاسمن بجو، آپ اردو محفل پر معدودے چند لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے شروع سے لے کر تادم آخر اس کا ماحول خوشگوار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔ اللہ تعالی آپ کی زندگی کی تمام مشکلات کو آسانیوں میں بدلیں جس طرح آپ سب کے لیے آسانیاں بکھیرتی نظر آتی ہیں اور ہمیشہ گھر کا سکون اور پیشہ ورانہ نیک نامی آپ کا نصیب بنے۔ آمین۔
بیس ہزاری کی بہت بہت مبارک باد قبول فرمائیں۔ ابھی دیکھ کر آ رہی ہوں کہ بیس ہزاری کو کون سی "جوبلی" کہتے ہیں لیکن یہاں نہیں لکھ رہی کیونکہ سلور جوبلی پر ہی لڑی بناؤں گی، اس سے پیچھے سارا پلاسٹک ہے! 😂
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو جاسمن آپا
ہمیشہ خوش رہئیے ۔
اب آئیے @سیما علی @مریم افتخار @گُلِ یاسمیں اچھے سے غبارے کیک اور آتش بازی لے کر!
استادِ محترم کے حکم کے مطابق غبارے حاضر ہیں۔ ہوا بھرنے میں تھوڑی دیر لگ گئی۔
 
Top