یاد کی چڑیاں بولتی ہيں۔ صغریٰ صدف

فرحت کیانی

لائبریرین
یاد کی چڑیاں بولتی ہيں
ہم ہيں چُپ خاموش اُداس

تن من دھن سب ہار دیا
ہاری ناہیں تیری آس

ہم جانیں ہیں دنیا کو
ہم نے کا ٹا ہے بَن باس

جِند نمانی سوکھی ڈال!
پیار تھا تیرا بیل آکاس

بستی میں کیوں آن بسا
بَن بیلے کا خوف ہراس

ہم نہيں آئے تُو آئے
من پاگل میں سو وسواس

ایک حویلی کے باسی !
غالب ،ملٹن، کالی داس

فہمی ،اپنا جیون کیا؟
برف کے نیچے سوکھی گھاس

صغریٰ صدف
 

فرخ منظور

لائبریرین
صغریٰ صدف تو شاید پنجابی میں بھی لکھتی ہیں - بہت شکریہ فرحت اگر یہ پنجابی میں بھی لکھتی ہیں تو ان کا پنجابی کلام بھی پوسٹ کیجیے گا -
 
Top