کراچی میں ہیٹ ویو

الف نظامی

لائبریرین
کراچی: شدید گرمی کے باعث کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے گئے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چئیرمین کے بیان کے مطابق میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں جبکہ میٹرک بورڈ کے تحت 28 مئی کو ہونے والا پرچہ شیڈول کے مطابق لیا جائے گا۔جماعت نہم اور دہم کے ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلاب بعد میں کیا جائے گا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات 2024 میں نویں اور دسویں جماعت سائنس، جنرل ، ریگولر گروپ اور پرائیوٹ کے پرچوں کو ملتوی کیا گیا ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے محکمہ تعلیم ، یونیورسٹیز اینڈ بورڈزڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیکفیشن کے مطابق این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں شدید گرمی کی وجہ سے ہیٹ ویوو آنے کا خدشہ ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہاں ایکسپریس نیوز کی خبر میں wave کو فارسی رسم الخط میں ویوو لکھا ہے ، کیا یہ درست املا ہے؟
ویو یا ویوو یا وے-و
سید عاطف علی الف عین ظہیراحمدظہیر
لہر کے لیے تو ۔ویو۔ کافی ہے ۔
ویوو۔۔۔ تو ۔۔۔وے وہ ۔۔۔ پڑھا جائے گا۔
غلطی سے ۔۔۔ویوو۔۔۔ لکھ دیا گیا ہو گا۔
اور سندھی میں ۔وَیو ۔ (واؤپر زبر اور ۔یو۔ ) کا مطلب ہوا ۔گیا :)
 
بڑی ے کی علامت لگانے کی ضرورت ہے ورنہ ویو کو view بھی پڑھا جا سکتا ہے۔
 
پڑھنے کو تو انگریزی میں بھی واوے پڑھا جا سکتا ہے ۔۔۔ فونیٹکس کے معاملے میں انگریزی کا حال بھی اردو سے کچھ خاص بہتر نہیں ۔۔۔ حروفِ ابجد میں تو ویسے بھی واؤل کا اندازہ قاری کانٹیکسٹ سے لگاتا ہے ۔۔۔ جیسے کہیں بیر لکھا ہو تو یہ سیاق و سباق پر منحصر ہوگا کہ وہاں دشمنی کا ذکر ہو رہا ہے یا پھل کا :)
 
الف نظامی

لائبریرین

ظفری

لائبریرین
یہ اردو میں ساؤنڈ ( تلفظ ) کا مسئلہ ہے ۔ انگلش میں جب V لفظ کے آخر یا ایک لفظ سے پہلے آتا ہےتو وہاں آواز رُک کر گونجتی ہے ۔ جیسا کہ above، Volve اور جیسا کہ یہاں لفظ Wave زیرِ بحث ہے ۔ ان سب میں ساؤنڈ V پر رکتا ہے اور ایک گونج پیدا کرتا ہے ۔ چونکہ اردو میں ان لفظوں کے لیئے ایسا کوئی حرفِ ابجد نہیں ہے جو یہ تلفظ پیدا کرسکے ۔ سواس لیئے اس کو والو ، ابیو اور ویو لکھا جاتا ہے ۔ مگر ساؤنڈ بنانے کے لیئے (و) کے اوپر زبر لگادیا جاتا ہے ۔ تاکہ انگلش کا صیحح تلفظ بن سکے ۔ جیسا کہ والو َ ، ابیوَ ، ویوَ ۔ ایک دوسری زبان کالفظ اردو زبان میں لکھا جائے گا تو تلفظ تو بگڑے گا ۔ اس سے اچھا ہے کہ الفاظ انگلش میں ہی لکھے جائیں یعنی Heat Wave یا پھر اردو میں اس لفظ کا جو ترجمہ موجود ہے ۔ اس پر اکتفا کیا جائے ۔ جیسا کہ زیک نے کہا کہ لہر میں کوئی مسئلہ نہیں ۔ یعنی زبردستی انگلش کو اردو میں ہیٹ ویو َ لکھنےکے بجائے گرمی کی لہر لکھ دیا جائے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔

اس میں مسئلہ یہ ہے کہ لہر کا تلفظ غلط کیا جائے گا :)
 
الف نظامی

لائبریرین
ملک بھر میں جھلسا دینے والی گرمی نے ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

اتوار کو موہن جو دڑو 53 ڈگری کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہررہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق
جیکب آباد میں 52
دادو 51
خیرپور، لاڑکانہ، پڈعیدن، سکھر، سبی، روہڑی 50
رحیم یار خان، بھکر، ڈی جی خان، کوٹ ادو، شہید بینظیر آباد 49،
ملتان، ڈی آئی خان، تربت 48 ،
سکرنڈ، بہالپور ، بہاولنگر، جھنگ، لیہ، قصوراور نور پور تھل میں 47
لاہور، حیدر آباد میں 44
پشاور 43
اسلام آباد، مظفر آباد 41
کراچی،گلگت میں 36
اور کوئٹہ میں 35 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیاہے۔
 
Top