ہو کوئی محفل میں مجھ جیسا تو دکھلانا مجھے

جاسمن

لائبریرین

یوسف سلطان

محفلین
بہت عمدہ ادب دوست بھائی۔ کیا خوب غزل کہی ہے۔
بے سبب دیتے نہیں بھر بھر کے پیمانہ مجھے
ان کو ہے منظور شائد اور بہکانا مجھے

بھولنا ہے تم کو کیسے یہ نہ سمجھانا مجھے
تم سے خود ہی ہو سکے تو یاد مت آنا مجھے

کیا کہنے۔

جب تک آپ سے نہ پتہ چلے، یہ معلوم نہ ہو سکے گا کہ آپ کا نام نذیر ہے یا نظیر
 
اکمل زیدی

محفلین
بھولنا ہے تم کو کیسے یہ نہ سمجھانا مجھے
تم سے خود ہی ہو سکے تو یاد مت آنا مجھے
بھولنا ہے تم کو کیسے یہ نہ سمجھانا مجھے
تم سے خود ہی ہو سکے تو یاد مت آنا مجھے

واہ واہ اسی پر یاد آگیا ..بارش کو بوندوں کو گر روک سکو تو روکو -- کچی مٹی تو مہکے گی ہے مٹی کی مجبوری
 
فاتح

لائبریرین
جی ہاں خالد محمود چوہدری بھائی، خمریات کی روائت
تو یہی ہے کہ ظرف کی آزمائش کے لیے کثرتِ مئے کا تذکرہ ہو ۔
مگر یہاں میں نے قدرے مختلف مضمون باندھنے کی کوشش کی ہے ۔ کہ ہم قطرے سے دریا کشید کر لیتے ہیں ۔
جی ہاں خالد محمود چوہدری بھائی، خمریات کی روائت
تو یہی ہے کہ ظرف کی آزمائش کے لیے کثرتِ مئے کا تذکرہ ہو ۔
مگر یہاں میں نے قدرے مختلف مضمون باندھنے کی کوشش کی ہے ۔ کہ ہم قطرے سے دریا کشید کر لیتے ہیں ۔
سارا میخانہ انہیں دو، ایک پیمانہ مجھے!
ہائے ہائے ہائے
ہم نے تو اس ایک مصرعے میں ہی کئی غزلوں کا لطف پایا ہے۔
 
Top