ہوں کیسے دلگداز میری غزلیں

عائد

محفلین
برائے اصلاح:)
ہوں کیسے دلگداز میری غزلیں
کچھ پھیکے رنگ ہیں تصور میں اب

فاقے ہیں دھول ہے کتابیں ہیں اور
اک شاعر ہے شکستہ سے گھر میں اب
 
الف عین

لائبریرین
عزیزم شاعری کرنے سے پہلے خوب شاعری پڑھیں اور مستند شعرا کی، فیس بکی متشاعروں کی نہیں۔ ان شاء اللہ موزونیت پیدا ہو گی طبیعت میں تو عروض سیکھے بغیر بھی موزوں شعر کہہ سکیں گے۔
 
عائد

محفلین
عزیزم شاعری کرنے سے پہلے خوب شاعری پڑھیں اور مستند شعرا کی، فیس بکی متشاعروں کی نہیں۔ ان شاء اللہ موزونیت پیدا ہو گی طبیعت میں تو عروض سیکھے بغیر بھی موزوں شعر کہہ سکیں گے۔
انشاءاللہ ⚘اللہ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین
 
عزیزم شاعری کرنے سے پہلے خوب شاعری پڑھیں اور مستند شعرا کی، فیس بکی متشاعروں کی نہیں۔ ان شاء اللہ موزونیت پیدا ہو گی طبیعت میں تو عروض سیکھے بغیر بھی موزوں شعر کہہ سکیں گے۔
سر یہ اشعار رباعی کے اس وزن پر موزوں ہیں۔

مفعولن فاعلن مفاعیلن فع
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
برائے اصلاح:)
ہوں کیسے دلگداز میری غزلیں
کچھ پھیکے رنگ ہیں تصور میں اب

فاقے ہیں دھول ہے کتابیں ہیں اور
اک شاعر ہے شکستہ سے گھر میں اب

بہت خوب کاوش ہے بھائی ! یہ زمین بیشک غزل کے لئے نامانوس سی ہے ( حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی :) ) ۔ البتہ قوافی درست نہیں ۔ تصور اور گھر ہم قافیہ نہیں ہیں ۔
 
Top