ہوا،صبا

فہد اشرف

محفلین
نہ چھیڑ اے نکہت باد بہاری راہ لگ اپنی
تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بیزار بیٹھے ہیں
انشاء اللہ خاں انشا
 

محمد وارث

لائبریرین
میں تو گُم تھا تیرے ہی دھیان میں، تری آس تیرے گمان میں
صبا کہہ گئی مرے کان میں، مرے ساتھ آ اُسے بھول جا
امجد اسلام امجد
 

محمدظہیر

محفلین
صبا کے ہاتھ میں نرمی ہے ان کے ہاتھوں کی
ٹھہر ٹھہر کے یہ ہوتا ہے آج دل کو گماں
وہ ہاتھ ڈھونڈ رہے ہیں بساطِ محفل میں
کہ دل کے داغ کہاں ہیں، نشست درد کہاں
فیض احمد فیض
 

زیرک

محفلین
پھولوں کو ڈھونڈ تا ہوا پھرتا ہوں باغ میں
باد صبا کو کام میں لانا ہے اور بس
سلیم کوثر
 

زیرک

محفلین
آج جمیل الدین عالی جی کا یومِ وفات ہے، مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کیجئے گا۔
یوں بھی کچھ کم تو نہ تھے اتنی بہاروں کے ہجوم
ان میں شامل ترے دامن کی ہوا اور سہی​
 

عرفان سعید

محفلین
کتنے ادب سے چلتی ہے اس جانِ صبا کے کوچے میں
میری گلی میں کیوں آ جاتی ہے روز اڑانے دھول ہوا

اعجاز رحمانی
 

زیرک

محفلین
دل یہ بھی چاہتا ہے، ان پھول سے لبوں کو
دستِ صبا پہ رکھ کر، شبنم کے ہار بھیجیں​
 

زیرک

محفلین
رقص میں رات ہے بدن کی طرح
بارشوں کی ہَوا میں، بَن کی طرح​

آج خوشبو اور نازک احساسات کی ترجمان پروین شاکر کا جنم دن ہے
 

زیرک

محفلین
ہوا کے دوش پہ اڑتی ہوئی خبر تو سنو
ہوا کی بات بہت دور جانے والی ہے
حسن اختر جلیل​
 

زیرک

محفلین
وقت کس تیزی سے گزرا روزمرہ میں منیرؔ
آج کل ہوتا گیا اور دن ہوا ہوتے گئے
منیرنیازی​
 

زیرک

محفلین
جلتے رہے بے صرفہ چراغوں کی طرح ہم
تُو کیا، تِرے کوچے کی ہوا تک نہیں آئی
احمد فراز
 
Top