ہندوستان کا دورہ جنوبی افریقہ ۔۔ نامہ وقت اور تبصرے

فہد اشرف

محفلین
میچ ریفری نے میچ روک دیا ہے فی الحال دونوں کپتان اور امپائر ریفری کے روم میں میچ کے مستقبل پہ بات کر رہے ہیں۔ بمراہ کی ایک گیند ایلگر جی کے سر پہ لگی تھی جو کہ قریب گڈ لینتھ ایریا سے باؤنس ہوئی تھی اسی ڈیلیوری کے بعد پچ کی کنڈیشنز پر امپائرز اور ریفری نے بات کرنے کے بعد میچ روک دیا
 
ڈین ایلگر جی کو گیند لگنے کے بعد کھیل روکا ہوا ہے اور اسی دوران بارش بھی شروع ہو گئی ہے-
یعنی یہاں آج کا دن تمام ہو گا-

یہاں اک بحث چل رہی ہے کہ کیا یہ پچ مزید میچ کھیلنے کے قابل ہے بھی یا نہیں؟ یہ صبح سے لیکر دوسری، تیسری مرتبہ ایسا ہو رہا ہے-

آج کا دن تو یہاں ہی تمام ہو گا لیکن کل میچ شروع ہوگا یا نہیں اسکا فیصلہ میچ ریفری کو لینا ہے-
 
اس قسم کی پچ پر کوہلی جی کی دونوں اننگز کی بیٹنگ دیکھنے کے بعد ہم سلو کلیپ کرتے ہوئے بارہا یہ کہتے ہیں
ویرات جی تُسی گریٹ اوہ!!
 

فہد اشرف

محفلین
ڈین ایلگر جی کو گیند لگنے کے بعد کھیل روکا ہوا ہے اور اسی دوران بارش بھی شروع ہو گئی ہے-
یعنی یہاں آج کا دن تمام ہو گا-

یہاں اک بحث چل رہی ہے کہ کیا یہ پچ مزید میچ کھیلنے کے قابل ہے بھی یا نہیں؟ یہ صبح سے لیکر دوسری، تیسری مرتبہ ایسا ہو رہا ہے-

آج کا دن تو یہاں ہی تمام ہو گا لیکن کل میچ شروع ہوگا یا نہیں اسکا فیصلہ میچ ریفری کو لینا ہے-
ایک میچ میں تھوڑا جیت کی پوزیشن میں آئے تھے تو پچ دھوکا دینے پہ آمادہ ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
کوہلی تو میچ جاری رکھنا ہی چاہتا تھا، افریقہ کی ٹیم نے بھی کوئی خاص احتجاج نہیں کیا ہوگا، وجہ صاف ظاہر ہے۔ اگر میچ ختم کر دیا جاتا تو افریقہ ممکنہ طور پر نظر آتی شکست سے بچ سکتے ہیں، لیکن میچ ختم ہونے کی صورت میں وکٹ کو لازمی طور پر ڈی میرٹ پوائنٹس دیے جاتے اور یہ پانچ بھی ہو سکتے تھے (اب بھی شاید دیے جائیں گے لیکن یہ پانچ سے کم ہی ہونگے)۔ کسی چلتے ٹیسٹ میچ کو وکٹ کی وجہ سے ختم کر دینا کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔ اور ان ڈی میرٹ پوائنٹس کا صاف مطلب ایک سال کے لیے اس گراؤنڈ پر میچوں کی پابندی ہے اور یہ شاید شکست سے بڑی شرمساری ہے!
 
میچ شروع ہو چُکا-
دلچسپ کھیل کے روشن امکانات-
آملہ، اے بی اور فیف کی جانب سے ہونے والی مزاحمت قابل دید ہو گی-
افریقہ 30-1
مزید 211 رنز درکار جیتنے کے لئے-
 

سروش

محفلین
جنوبی افریقہ 56 رنز ایک کھلاڑی کے نقصان پر
50 رنز کی پارٹنر شپ ہوگئی آملہ اور ایلگر کے درمیان
 
Top